دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ نے ایک اور ہیرا تراشنا شروع کردیا

محمد حارث نے پی ایس ایل سیون کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برار کردیاہے

پاکستان سپر لیگ نے ایک اور ہیرا تراشنا شروع کردیا

انڈر نائٹین کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار بیس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے اپنی دھاک بٹھا دی

تین میچوں میں ایک سو ارتالیس رنز جڑ دیئے،،محمد حارث نے پی ایس ایل سیون کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برار کردیاہے۔۔۔

دائیں ہاتھ کے اسٹائلش بلے باز ،،، محمد حارث ،،، ہے تو صرف بیس سال کے مگر ان کی صلاحیتیں لاجواب ہیں

پی ایس ایل سیون میں اب تک محض تین میچز کھیلنے والے نوجوان کرکٹر نے اننچاس عشاریہ تینتیس کی اوسط اور ایک سو چورانوے عشاریہ تہتر کے

سٹرائیکٹ ریٹ سے ایک سو ارتالیس رنز بنا کر سیلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرانا شروع کردیا ہے

پی ایس ایل کے چوبیسویں میچ میں محمد حارث نے اسلام یونائیٹیڈ کے باولرز کی ایک نہ چلنے دی ،،، گراونڈ کے چاروں طرف باونڈریز لگا کر

باولرز کا بھرکس نکال دیا ،،، بتیس گیندوں پر ستر رنز بنانے پر انہیں پلئیر دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا

محمد حارث چار فرسٹ کلاس اور بارہ لسٹ اے میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار بیس میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں

محمد حارث کو پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کیخلاف او ڈی آئی سیریز میں بھی شامل کیا گیا تھا

لیکن سیریز کی منسوخی کے باعث انہیں نیشنل ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہیں مل سکا

About The Author