نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اساں ڈیرے وال ساڈے یار ڈیرے وال ۔۔۔||گلزار احمد

ایک گھنٹہ مرشد کے ساتھ ۔۔۔گالیاں دا گاہ ۔۔۔ گہاتے طبیعت بحال ہو گئی۔آج پھر مطلع ابر آلود ہےاور گھر میں قید ۔ دیکھتے ہیں کونسا دوست دریا عبور کر کے آتا ہے۔یونائٹڈ بک سنٹر کے دوستوں کو miss کر رہا ہوں۔ گھر میں دیسی مرغ کی یخنی اور گرم چاۓ کا دور پہ دور چل رہا ہے۔

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی قدر وہ لوگ جانتے ہیں جو ملک و بیرون ملک کئ شھر دیکھ چکے ہوں۔قدر پھلاں دی بلبل جانڑے صاف دماغاں والی۔ ۔میں خوش قسمت ہوں کہ پاکستان کے بڑے بڑے شھروں میں سروس کرتا رہا اور تیس فارن ملکوں کو دیکھ آیا ۔ تیس سالوں کی اس آوارہ گردی میں پتہ چلا ڈیرہ اسماعیل خان دنیا کے حسین ترین شھروں میں ایک ہے۔یہاں کے لوگ حسین یہاں کی زبان شیریں یہاں کے موسم تو کمال کے ہیں۔ آج صبح مانٹریال کینیڈا سے میرے دوست عبیدالحمید فاروقی نے اپنے گھر کے سامنے کی گلی کی تصویر بھیجی ہے جہاں آج 15 سینٹی میٹر برفباری ہوئ اور درجہ حرارت منفی 19 ہے۔اسی وقت میں نے اپنے کمرے سے نکل کر آسمان کو دیکھا ایک تصویر بنائ ۔پرندے ادھر سے ادھر رزق کی تلاش میں جا رہے تھے میرے درخت پر فاختہ نغمہ سنا رہی تھی۔میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ ڈیرہ پھلاں دا سہرا تیری کیا بات ہے۔؎
کوچہ کوچہ قہوہ خانے میکدے شیراز کے۔
گویا شھر اصفہاں ہے ڈیرہ اسماعیل خان ۔
رنگ و نغمہ دھاونی کے رنگ میں دیکھے کوئی۔
گویا شھر عاشقاں ہے ڈیرہ اسماعیل خان۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بادلوں اور دھند کی آنکھ مچولی

ڈیرہ شھر میں جب کل صبح سویرے صحن میں جھانکا تو دھند کی بادشاہی تھی۔ مجھے ہر جمتہ المبارک کو صبح مرشد حفیظ گیلانی کے دربار میں حاضری دینا ہوتی ہے۔مرشد سات آٹھ کتابوں کے مصنف ہیں اور ڈیرہ کی تاریخ۔کلچر۔ادب ۔شاعری پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کچھ طبیعت بھی فلو کی وجہ سے ناساز تھی مرشد کو اطلاع دے دی کہ بندہ حاضر ہونے سے قاصر ہے۔ گیارہ بجے مرشد حفیظ گیلانی کا فون آیا تو پتہ چلا حضرت میرے گھر کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں۔بے ساختہ ہونٹوں پر میڈم نورجہان کا گایا گیت آ گیا ؎
تیرے در پر صنم چلے آۓ ۔۔
تو نہ آیا تو ہم چلے آئے ۔۔۔
ایک گھنٹہ مرشد کے ساتھ ۔۔۔گالیاں دا گاہ ۔۔۔ گہاتے طبیعت بحال ہو گئی۔آج پھر مطلع ابر آلود ہےاور گھر میں قید ۔ دیکھتے ہیں کونسا دوست دریا عبور کر کے آتا ہے۔یونائٹڈ بک سنٹر کے دوستوں کو miss کر رہا ہوں۔ گھر میں دیسی مرغ کی یخنی اور گرم چاۓ کا دور پہ دور چل رہا ہے۔
میرے ساجن دعا کرنا۔
گلزار احمد

About The Author