دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف /راجن پور

حکومت پنجاب/محکمہ انہار کی کسان دشمن پالیسیاں برقرار کھاد بحران کے بعد اب غریب کسان کاشتکار

پینے کے اورفصلات کی سیرابی کے لیئے داجل کینال میں پانی کی فراہمی کےلئے سراپا احتجاج سڑکوں پرڈیرے ڈالنے پر مجبور

ضلع راجن پور میں داجل کینال اور مقامی نہروں میں پانی دینے میں محکمہ انہار ناکام داجل کینال کی بندش کے خلاف علاقہ پچادھ کے کسانوں کا ڈی سی آفس راجن پورکے

سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا،پینے کے لیے جمع شدہ پانی ختم ہو چکا ہے اب ہمارے مویشی پیاس سے مر رہے ہیں

خدارا ہمیں پانی دو،کسانوں کی حکومت سے اپیل ،راجن پور کے علاقہ پچادھ کو سیراب کرنے والی داجل کینال عرصہ چند ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے فصلات کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں کے مال مویشی بھی پیاس سے متاثر ہو رہے ہیں

اس سلسلے میں متاثرہ علاقہ کے کسانوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ

ہمیں آئے روز صرف وعدوں پر ٹالا جا رہا ہے ابھی تک داجل کینال میں پانی نہیں چھوڑا گیا کسانوں کا کہنا تھا کہ

علاقہ پچادھ کے مکینوں کا انحصار داجل کینال کے پانی پر ہے اب ان کے پاس پینے کے لیے پانی کا جمع شدہ ذخیرہ ختم ہو چکا ہے

جس کی وجہ سے ان کے مال مویشی پیاس سے تڑپ رہے ہیں مظاہرین نے محکمہ انہار کے اعلی حکام ،وفاقی وزیر آبی وسائل، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ داجل کینال میں فی الفور پانی چھوڑا جائے تاکہ وہ اور ان کے مال مویشی زندہ رہ سکیں اور داجل کینال کو سالانہ کیاجائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

.

About The Author