دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسناد تب دی جاتی ہیں جب لگتا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہتے ہیں او آئی سی بہت اہم تھی۔ بہت اچھی تھی تو پھر وزیر خارجہ کو کیوں محروم رکھا گیا ؟ کہتے ہیں ہمارا دفاع بہت مضبوط ہے تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا ؟

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزرا کو اسناد دیں جس کا مطلب کھیل ختم ہو چکا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کر رہی ہے۔ کل انہوں نے وزیروں کو اسناد دیں اور اسناد تب دی جاتی ہیں جب لگتا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں دنیا نے ہماری معاشی ترقی کو تسلیم کر لیا ہے تو پھر وزیر خزانہ کو کیوں محروم رکھا گیا ہے۔ اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو پھر وزیر خزانہ کو سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا گیا ؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہتے ہیں او آئی سی بہت اہم تھی۔ بہت اچھی تھی تو پھر وزیر خارجہ کو کیوں محروم رکھا گیا ؟ کہتے ہیں ہمارا دفاع بہت مضبوط ہے تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا ؟

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے لیکن امریکی صدر فون نہیں اٹھاتا اور چین گئے لیکن چینی قیادت نے ملاقات نہیں کی بلکہ ویڈیو لنک پر بات  ہوئی۔ اگر ویڈیو لنک پر ہی ملاقات کرنی تھی تو پھر ادھر سے ہی کر لیتے۔ اتنے خرچے کیوں کیے ؟

یہ بھی پڑھیے:

پی ڈی ایم کاحکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور بجلی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دے دیا ہے۔

About The Author