نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان جمخانہ فیملی کلب کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی اور بورڈ آف گورنرز کے ہمراہ افتتاح کیا۔

کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان جمخانہ کلب میں اراکین اور ان کی فیملی کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

کلب میں عالمی معیار کا سوئمنگ پول،24 روم کا گیسٹ ہاؤس،چلڈرن پلے لینڈ اور دیگر سہولیات مرحلہ وار فراہم ہوں گی۔

ڈی جی خان جمخانہ کلب کو ملک کے دیگر جمخانہ کلب کے ساتھ الحاق کرایا جائیگا۔جم میں خواتین کیلئے بھی وقت مقرر ہوگا۔جم میں جدید مشینری اور آلات فراہم کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر عبید الرشید،محمد عدیل، شیخ اعجاز،وقار شعیب،محمد وقاص،ملک اقبال ثاقب،محمد ابراہیم،ملک اللہ بخش اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں روڈز کے چھ نئے اور ترمیمی منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے۔منصوبوں پر 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

کمشنر نے سڑکوں پر باقاعدگی سے ٹیسٹ کٹ لگا کر مٹیریل کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں

اجلاس میں منگروٹھہ رنگ روڈ،پولیس چوکی مرہٹہ سے بستی حسین نمردی،بستی میر کھر تا بستی جارا،لوکل گورنمنٹ روڈ تا بیٹ اشرف،ریتڑہ تا

جھوک بودو اور منگڑوٹھہ تا بستی بنگن روڈ کی منظوری دی گئی۔کمشنر نے کہا کہ مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ایز شیخ اعجاز،وقار شعیب،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،امجد خان،ڈی بی اے شہزاد قدیر،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر مسلم اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کو ٹورسٹ ہب بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری نے ٹیم کے ہمراہ غازی گھاٹ میں مجوزہ ٹورسٹ سائٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ کے کنارے غازیگھاٹ میں پیالہ جھیل کو ڈیویلپ کیا جائیگا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے دورے پر پہنچ گئے

انہوں نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور دیگر افسران کے ہمراہ غازیگھاٹ میں پیالہ جھیل کا تفصیلی دورہ کیا۔

غازیگھاٹ میں موجود سٹیم بحری جہاز کا بھی معائنہ کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

دریائے سندھ کے کنارے غازیگھاٹ میں پیالہ جھیل کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جہاں فوڈ سٹالز اور دیگر سیاحتی و تفریحی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی،پیالہ جھیل کے قدرتی نظاروں کو محفوظ کرنے کے ساتھ یہاں کشتی رانی،

کیفے اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سٹیم بحری جہاز کو بھی سیاحتی مقام پر لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ فورٹ منرو میں چئیرلفٹ کا پلان ہے ڈی جی خان بھی پرانا والڈ سٹی ہے اس کو بھی دیکھا جائیگا۔

تونسہ میں سنگھڑ پل اور نئے پارک میں بھی سیاحتی سرگرمیاں شروع کی جاسکتی ہیں۔کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی کو بھی سیاحت کے حوالے سے ڈویلپمنٹ کیا جائیگا۔

ڈی جی والڈ سٹی تمام مقامات کا ٹیم کے ہمراہ سروے کرکے سفارشات پیش کریں گے جو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو بھیجی جائیں گی۔

ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری نے کہا کہ غازیگھاٹ میں پیالہ جھیل خوبصورت سائٹ ہے

اس کو سیاحت کے حوالے سے مزید بہتر کیا جائیگا۔ڈی جی خان کی تاریخی اور نیچرل سائٹس کو سیاحت کیلئے محفوظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد،شعیب رضا اور دیگر ہمراہ تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید خدمت خلق میں پیش پیش ہیں،وہ اپنے آفس کے باہر بیٹھی برزگ خاتون سائرہ عظمت کے پاس پہنچ گئے

اور برزگ خاتون کے ساتھ بیٹھ کر اسکی فریاد سنی،برزگ خاتونے ڈپٹی کمشنر کو اپنی مالی مشکلات سے آگاہ کیا،خاتون نے بتایا کہ

گھر کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں،مالی امداد کی جائے،جس پر ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کو سائلہ کی درخواست لکھنے کی ہدایت کی

اور خود موقع پر احکامات بھی دئیے،برزگ خاتون نے جھولی اٹھاکر ڈپٹی کمشنر کو دعائیں دیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ سائلین کے مسائل حل کرنا اور انہیں ریلیف دینا کارثواب ہے،

تمام انتظامی افسران خدمت خلق کیلئے ضرور وقت نکالیں، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہاکہ سائلین کے لیے ان کے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب چیئرمین بورڈ کی زیر نگرانی محکمانہ پرموشن امتحان بی ون کا انعقاد کیا گیا

جس میں پٹرولنگ پولیس کے 59جوانوں نے شرکت کی. ایس پی ہما نصیب نے کہاکہ بی ون امتحان کانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل کی ترقی کیلئے منعقد کیا جاتا ہے

اور میرٹ پر کوالیفائی کرنے والوں کو ہی ترقی دی جائے گی سفارشی اور غیر قانونی ہتھکنڈے اپنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ ان کے

خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ پروموشن امتحان سے کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے

اور ان کا مورال بلند ہوتا ہے.اس موقع پر امتحانی بورڈ میں شامل ممبران ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈی جی خان ریجن عمران عارف سیال

ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال جاوید اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ملتان عبد الرحیم لغاری بھی موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ۔۔۔

بہاولپور

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہاتھوں ملاوٹ مافیا کی شامت۔۔۔۔

پائوڈراور کیمیکلز سے بنایا گیا1130ہزارلٹردودھ پکڑلیا،ایف آئی آردرج

ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت270فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ روپے کے جرمانے عائد،241شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور :

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہاتھوں ملاوٹ مافیا کی شامت آگئی۔

پائوڈراور کیمیکلز سے بنایا گیا1130ہزارلٹردودھ پکڑلیا،ایف آئی آر درج کروادی گئی۔اس بارے میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ

بستی نورپورجمال پور روڈ بہاولپور میں ملک کولیکشن سنٹر پرخفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔1130ہزارلٹرتیاردودھ،20کلووئےپائوڈر،32کلوگھی تلف کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مکسنگ مشین،کمپریسراور5ڈرم ضبط کرلیئے گئے۔کیمیکلز اور پائوڈر سے بنایا جانے والا دودھ جان لیوا ہے۔

دل،جگر اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔دودھ ایک قدرتی غذا،ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوام پنجاب فوڈاتھارٹی کے کسی بھی قریبی دفتر سے مفت دودھ کا ٹیسٹ کروائیں۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والی نان شاپ،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ پر کارروائی کرتے

ہوئے56ہزارروپےکے جرمانے عائد کردیئےاور اس کے ساتھ ہی ملاوٹی دودھ پائے جانے پر130لٹر دودھ موقع پر ہی تلف کردیا۔اس کے

علاوہ بہاولنگر میں کریانہ سٹورز اور بیکریز پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ایکسپائرڈاشیاء پائے جانے پر25ہزارروپے کے جانے عائد کردیئے ۔اسی طرح ڈی جی خان میں چرغہ ہاوس،کریانہ سٹور میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء

پائے جانے پر23ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کاملک شاپ، ہوٹل،سپر سٹور اور ملک کولیکشن سنٹرز پر

چیکنگ کرتے ہوئے ایکسپائرڈ اور مضر صحت اشیاء پائے جانے پر32ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔

اس کے علاوہ لیہ میں کریانہ،بیکری،سوئیٹس اینڈ پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر28ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا

۔اس کے علاوہ راجن پور میں ہوٹل، کریانہ سٹور،بیکری پر کارروائی کرتے ہوئے15ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لئے ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور راو سردار علی کی ہدایت پر عوام الناس کو فوری اور فری انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈی پی او آفس میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل براہ راست سنے

جہاں پر مختلف سائلین نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی او کو پیش کئے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے سائلین کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے ان پر احکامات جاری کئے

اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ سائلین کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جا رہا ہے

اور ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ اپنے مقرر وقت میں تھانوں میں موجود رہ کے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں فوری میرٹ پر حل کریں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان:

پولیس تھانہ گدائی کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی

ناجائز اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کے تفتیشی آفیسر محمد یوسف SI نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو چیک کیا۔

چیکنگ کے نتیجے میں مشکوک شخص اویس لطیف ولد عبدالطیف قوم بزدار سکنہ بستی بزدار چٹ سرکانی سے پسٹل 32 بور بمع 8 عدد روند برآمد ہوئی۔

برآمد شدہ 32 بور پسٹل بمع 8 عدد روند قبضہ پولیس میں لے کر ناجائز اسلحہ رکھنے

والا ملزم اویس لطیف کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی چوہدری علی محمد کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

اور جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author