دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ

محکمہ تعلیم کے افسران سڑک پر موجود سکولوںکے سائن بورڈز لگوائیں اور زیبرا کراسنگ بنوائیں۔

انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وال چاکنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے ،صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے ۔

مکینیکل سوئپر کو شہر کی صفائی کے لئے استعمال میں لایا جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر عبدالرحمان اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے میپکو کے افسران کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لٹکتی ہوئی بجلی کی تاریوں کو فوری طور پر درست کیا جائے ۔اس سلسلے میں سستی بالکل نہ کی جائے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــراجن پور

کسانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کھالہ جات کو پختہ کروائیں تاکہ پانی کی بچت ہو۔محکمہ واٹر منیجمنٹ کسانوں کو بہتر سے بہتر مفید مشورے دیں۔

یہ باتیں ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ڈی جی خان محمد اکرم نیازی نے راجن پور کے دورہ کے موقع پر کہیں۔

انہوں نے واٹر منیجمنٹ کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا

افسران کو ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنائیں ۔

ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ڈی جی خان محمد اکرم نیازی نے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر

منیجمنٹ اشفاق احمد کے ہمراہ مختلف جگہوں پر جا کر پختہ کھالوں کا جائزہ لیا۔

About The Author