ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بلاامتیاز صحت عامہ کی معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
لوگوں کو صحت ِ عامہ کی سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار محی الدین کھوسہ او ر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے افسران کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔
انہوں نے دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال، میڈیکل و پیر امیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور سروس ڈیلیوری کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج مختلف مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن کاونٹر پر ویکسین لگانے کے عمل کو بھی چیک کیا۔
اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکریٹری تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کیا جائے اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ
یہاں آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آئے لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر میں اس وباء سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومتی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عملدرآمد کرکے ہی ہم اس وباء سے نہ صرف خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے قریبی لوگوں کو بھی محفوظ رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی جانب سے تمام رورل ہیلتھ سنٹرزپر آؤٹ ڈور مریضو ں کے لیے شام کی شفٹ شروع کرنے، ان مراکز پر آپریشن تھیٹرز بحال کرنے اور تمام دیہی،
گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈسپنسریوں کو فعال کرنے سے لوگوں کو ان کی دہلیزپر معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں کافی زیادہ مددملی ہے۔ دیہی، گورنمنٹ و کمیونٹی ڈسپنسریوں پر روزانہ اوسط 6ہزار جبکہ رورل سنٹرز پر شام کی شفٹ میں ماہانہ اوسط 80ہزار آؤٹ ڈور مریضوں کو طی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں، مراکز صحت اور ڈسپنسریوں کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر، ہیلتھ سیکریٹریٹ ملتان سے منسلک کردیا گیا ہے
جہاں پر تمام مراکز صحت کی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جاتا ہے اس کے علاوہ محکمہ کے افسران کو مختلف اضلاع میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لیے
مانیٹرنگ کے لئے بھی بھیجا جارہاہے تاکہ موثر سروس ڈیلیوری کو باقاعدہ اور یقینی بنایا جاسکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ میں ماڈل سبزی منڈی کے قیام کیلئے اقدامات تیز کردئیے ہیں،20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پھل و سبزی منڈی قائم کی جائے گی
جس کیلئے مارکیٹ کمیٹی،زراعت اور دیگر
محکموں کو انڈس ہائی وے کے نزدیک مناسب جگہ کی نشاندہی کے احکامات جاری کردئیے ہیں کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر
تونسہ میں جدید ماڈل سبزی منڈی قائم کی جائے گی جس کیلئے مناسب مقام پر 20 ایکڑ سے زائد رقبہ درکار ہوگا۔
مارکیٹ کمیٹی،زراعت اور دیگر محکمے ملکر کام کریں کمشنر نے کہا کہ
ماڈل سبزی منڈی کے قیام سے کاشتکاروں کو اجناس کے مناسب دام ملنے کے ساتھ معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔
مارکیٹ کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات تیار کرے۔اجلاس میں ای اے ڈی اے اطہر جلیل اور دیگر افسران موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم28فروری سے4مارچ2022تک جاری رہے گی،ضلع بھر میں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مہم میں 5سال سے کم عمر6لاکھ41ہزار284بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر اطہر سکھانی، ڈاکٹریاسر، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم نے کامیاب بناکر کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، میڈیکل ورکرز سمیت ہر افسر کی کوشش ہوگی کہ کوئی بچہ بھی پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے،انہوں نے کہا کہ
اربن یونین کونسلوں کا سو فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جائے۔مائیکرو پلان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور پچھلی مہم میں جو ایشوز پیش آئے تھے ان کو سامنے رکھ کربہتر منصوبہ بندی کی جائے،ناقص کارکردگی والے ورکرز سے پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔
تعلیم،ریونیو،پاپولیشن ویلفیئر اور پولیس بھی الائیڈ محکموں کے طور پر معاونت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم اور سوشل موبلائزیشن کے ذریعے مہم کی تشہیر کو یقینی بنایا جائے گا۔
قبائلی علاقوں میں لوکل تربیت یافتہ سٹاف کو ہی تعینات کیا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے1945ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب عامر عتیق نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا
دور سالڈ ویسٹ کمپنی کے سی ای او طاہر جاوید انصاری سے بریفنگ لی. سیکرٹری عامر عتیق نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی کو بہتر
کیا جائے جام پور روڈ ہوٹل ون کے علاقہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے. افسران فیلڈ میں جائیں. تونسہ شریف شہر کی صفائی کی صورتحال کو منظم انداز میں
ترتیب دیاجائے. اس موقع پر سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری نے کہاکہ فنڈز کی قلت کے باعث مشینری کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے
مشینری ملتے ہی شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی کاعمل شروع کر دیا جائے گا. ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ
بلدیاتی سیٹ اپ کیلئے نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کیلئے حلقہ بندیوں پرکام جاری ہے. سیکرٹری عامر عتیق نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق
شہروں اور مضافات کو صاف ستھرا رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا،
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد ظفر، اسسٹنٹ انجینئرز نبیل افضل، اسلم طاہر، چیف آفیسرز محمد فیصل، چودھری ارشد، شفیق احمد، ڈسٹرکٹ افسران ریاض احمد مزاری اور میونسپل افسر احمد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ڈیرہ غازیخان میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر نگرانی سول ڈیفنس بارے لوگوں کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے.
گزشتہ روز انسٹرکٹر سول ڈیفنس عمران مہدی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی نمبر تین میں اساتذہ و طالبات کو سول ڈیفنس بیسک جنرل و بیسک فائرفائٹنگ کی تربیت دی. سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کا کہنا ہے کہ
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایت پر سکول و کالجز اور مختلف ادارہ جات میں سول ڈیفنس کی تربیت کا انعقاد کیا جارہاہے
جس کا مقصد لوگوں میں حادثات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور حادثے کی صورت میں نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سول مائنر ڈیرہ غازی خان کو مانکا کینال طرز پر خوبصورت بنایا جائیگا۔
محکمہ انہار بھل صفائی اور پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی گرین بیلٹس کے طور پر بہتر کرے گا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے مائنر کا معائنہ کرتے ہوئے
ہدایات جاری کردیں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے مائنر کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مائنر کو خوبصورت کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون