مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

محنتی اور ایماندار پولیس افسران و اہلکاران کو ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں چیک/ رقم اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور چیک تقسیم کیئے

دوران تقریب ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے پولیس کے افسران و اہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی سے کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ڈیرہ غازی خان شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کا ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور ڈویژن بھر میں غیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلز کیخلاف کریک ڈاون۔۔

154فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر74ہزار500روپے کے جرمانے عائد،134شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 7فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں ہوٹلز کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بھی ہوٹلزپرکارروائی کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر17ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیاگیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ہوٹلز پر کارروائی کرتے ہوئے4ہزار500روپے کا جرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں ہوٹلز پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر10ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پرہوٹلز کو10ہزارروپےکا جرمانے عائد کردیاگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ناشتہ پوائنٹ کو غیر معیاری انتظامات پر6ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی نان شاپ اور ہوٹلز کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر17ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

شعبہ علوم اسلامیہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ہفتہ بین الاقوامی اتحاد بین المذاہب کا انعقاد
غازی یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ بین الاقوامی اتحاد بین المذاہب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس ہفتہ تقریبات کے پہلے روز یونیورسٹی میں

رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر قیادت ایک امن واک منعقد ہوئی جس میں بابا گرونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے خصوصی شرکت فرمائی،

طلباء اور فیکلٹی کی کثیرتعداد کے ساتھ ساتھ ہندو، سکھ اور کرسچین کمیونٹی سے مختلف افراد نے بھی شرکت کی۔ ریلی کا آغاز انتظامی بلاک سے اور اختتام شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ غازی پر ہوا ۔

اس ریلی کا مقصد ایک پیغام دینا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان تمام اقلیوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ھے۔

اس ریلی میں رحیم یار خان سے ہندو کمیونٹی سے سکھ دیو اور اجمل داس صاحب، سکھ کمیونٹی سے سردار اجیت سنگھ ساگر اور کرسچین کمیونٹی سے سلیم الیاس مسیح،

پاسٹر پرویز قمر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی کے بعد ایک امن سیمینار شروع ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے مذہبی امور پیر سید سعید الحسن صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

جس کے بعد ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر راشدہ قاضی صاحبہ نے تمام حاضرین کو اس سیمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا،

دیگر مذاہب کے راہنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور غازی یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا، وائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پروگرام کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی(تمغہ امتیاز) نے اپنے خطاب میں حاضرین کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دیا۔

انہوں نے حضور پاک حضرت محمد [ص] کی زندگی میں سے کچھ واقعات بیان کئے جس میں اقلیتوں کے حقوق کا بہت خیال رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں بلاتفریق تمام انسانیت کے لئے فلاح ہے۔ پروگرام کے آخر میں رئیس شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے تمام طلباء و طالبات اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

ہفتہ بین الاقوامی اتحاد بین المذاہب کے دوسرے روز شعبہ علوم اسلامیہ کے طلباء و طالبات نے اساتذہ کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی و یگانگی کے لیے سینٹ انتھونی یونائیٹڈ چرچ کا دورہ کیا،

جہاں مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پرویز قمر اور ان کے رفیق کار خواتین و حضرات نے بھرپور انداز میں استقبال کیا، وہاں عبادات اور دعا کے طریقوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور طالب علموں کے ساتھ مکالمہ بھی ہوا۔

جبکہ شعبہ اسلامیات کے استادڈاکٹر حافظ جمشید اختر اور ڈاکٹر راشدہ قاضی صاحبہ نے اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، یہ دورہ خوشگوار یادیں سمیٹ کر اختتام پذیر ہوا۔

ان تقریبات کے اختتامی روز رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر صدارت ایک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن لاہور ڈاکٹر منصور بلوچ نے خصوصی شرکت فرمائی۔

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے پروگرام کا آغاز ہوا، ڈاکٹر اشفاق احمد نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔

مہمان مقررین نے موضوع سیمینار کی مناسبت سے حاضرین سے سیر حاصل گفتگو کی، ان مہمانان میں مولانا فہد عزیز، علامہ طاہر عباس العصری [فاونڈر پاکستان انٹر فیتھ فورم، لاہور]، ڈاکٹر عتیق الرحمن [ڈائریکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس،

آزاد جموں و کشمیر] مسیحی راہنما فادر مقصود نذیر، ڈاکٹر شاہد حبیب [خواجہ فرید یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی] ، ڈاکٹر سید نثار حسین مدنی [شعبہ اکنامکس ، یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر] شامل تھے۔

اس موقع پر دیگر مختلف مذاہب کے نمائندگان نے آپسی محبت و یکجہتی کی بات کی اور جامعہ غازی کا شکریہ ادا کیا کہ

جنہوں نے مل بیٹھنے اور اشتراک خیالات کا موقع دیا۔ اس موقع پر پی ایچ ای سی کے کوآرڈینیٹر انجینئر ڈاکٹر منصور بلوچ نے مذاہب کی باہمی ہم آہنگی اور وطنیت کی اساس پر بھرپور اظہار خیال کیا۔

انہوں نے اپنی مادر علمی کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر اظہار مسرت کیا، تقریب کا اختتامی خطاب رئیس جامعہ محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے کیا۔

انہوں نے تقریب کی غرض و غائیت اور غازی یونیورسٹی کے ویژن پر روشنی ڈالی۔

طالب علموں کو عالمی اور ملکی ضابطہ اخلاق اور مذاہب کا باہمی احترام کرنے کا درس دیا، انہوں نے مزید بتایا کہ

آپسی محبت ہی فاتح عالم ہے۔ انہوں نے حاضرین کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جس میں مذہب کی بندش سے الگ ہو کر احترام و خدمت انسانیت پر زور دیا گیا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے

تمام مہمانان اور گیسٹ سپیکرز و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

%d bloggers like this: