دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سات روزہ تھیٹر فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

آخری روز آزاد تھیٹر کا ڈرامہ " دیوانہ بکار خیش ہشیار" پیش کیا گیا

لاہور کے الحمرا ہال میں سات روز سے جاری چوبیسواں تھیٹر فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

آخری روز آزاد تھیٹر کا ڈرامہ ” دیوانہ بکار خیش ہشیار” پیش کیا گیا

ڈرامہ کی کہانی میں زندگی کے تلخ حقائق کو کامیڈی کے ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا

جسے حاضرین نے خوب سراہا

لاہور میں سات روزہ تھیٹر فیسٹول کے آخری روز رفیع پیرزادہ کی تحریر اورندیم عباس کی

ڈائریکشن میں بنایا گیا ڈرامہ "دیوانہ بکار خیش ہشیار” پیش کیا گیا،،،کہانی میں مختلف انسانی

روپ نمایاں کرنے کے ساتھ زندگی کے تلخ حقائق پر روشنی ڈالی گئی

ڈرامے میں آرٹسٹ محمد بلال،،عبدالحنان،راہب سواگ، منصور بھٹی، سمیت جہانزیب مصطفی نے اداکاری کے جوہر دیکھائے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی

تقریب کے مہمان خصوصی اداکار قوی خان نے ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد پر الحمرا آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فیسٹولز سے نئے ٹیلنٹ کا اجاگر کرنے کے مواقع ملتا ہے
،قوی خان اداکار

فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراآرٹس کونسل نے ڈرامہ فیسٹول میں شرکت کرنے والے تھیٹر گروپس میں سرٹیفیکیت بھی تقسیم کئے

 

About The Author