دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم پر پابندی لگا دی، بھائی نااہل قرار

عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سے سٹی مئیر کی نشست پر بطور تحریک انصاف امیدوار انتخابات نہیں لڑسکیں گے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کوڈیرہ اسماعیل خان میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کونااہل کردیا۔

عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سے سٹی مئیر کی نشست پر بطور تحریک انصاف امیدوار انتخابات نہیں لڑسکیں گے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کوڈیرہ اسماعیل خان میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سرابرہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمرامین گنڈا پورکوالیکشن کےلیے نااہل قرار دے دیا۔ کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو فیملی شادی میں شرکت کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم انہیں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور انتخابی عمل میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں، علی امین گنڈا پور نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہوگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل میں میئر کا انتخاب 13 فروری کو ہونا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی کے وکیل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوسکتے۔ کمیشن نے احمد کریم کنڈی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

About The Author