نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ پر دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر الیون نے ڈپٹی کمشنر الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،مہمانوں،منتظمین اور دیگر میں یادگاری شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے۔

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،پی ٹی آئی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر تیکوانڈو اور جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔شہر کے ساتھ دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں بھی یونین کونسل سطح پر کھیل کے گراؤنڈ آباد کئے جارہے ہیں

اس سے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیل بہت ضروری ہے۔

رقیہ رمضان ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی اظہار کیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے آگاہی دی۔

بین الاقوامی کھلاڑیوں ارسلان قادر،فیصل قادر نے بھی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔یاسر سعید چنگوانی،طاہر لغاری،ارشد علی،ہارون سعید،خالد محمود اور دیگر مرد،خواتین شائقین موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

دین اور دنیا کی کامیابی کیلئے قرآن اور سنت پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے بیت القرآن سکول ڈیرہ غازی خان میں دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم اور حفظ قرآن پاک کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

ادارہ کے حفاظ کرام حسنات رزاق،محمد حسان قادر،حسین قادر،عثمان احمد،منیب علی،شان احمد،محمد غنی،عبداللہ اشرف،عبدالرحمن یاسین اور حمزہ سہیل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں مولانا رشید احمد شاہجمالی،مفتی خالد محمود،مولانا نذیر احمد،قاری عبدالباسط اور مولانا یوسف علی نے حفاظ کرام کے ساتھ ان کے والدین کی بھی

دستار بندی کی۔صدر فیڈریشن آف سکولز پنجاب شیخ محمد اکرم نے حفاظ کرام،پرنسپل قاری عبدالستار اور ادارہ کے قراء حضرات کو شیلڈز دیں۔

بچوں نے قرآن پاک کی فضیلت،حفاظ کرام اور ان کے والدین کی شان کے موضوع پر ٹیبلوز بھی پیش کئے۔حفاظ کرام نے تلاوت کلام پاک کی

سعادت حاصل کی۔علماء کرام نے قرآن مجیدکی اہمیت پر خطاب کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون۔۔

ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت164فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ66ہزارروپے کے جرمانے

عائد،132شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 6فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور

ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری

خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پرپنجاب فوڈاتھارٹی نے بہاولپور میں بیکری اور

ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری اور ناقص انتظامات پر17ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں میں ملک شاپ،بیکری اور ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے26ہزارروپےکے جرمانے عائد کردیئے

اور اس کے ساتھ ہی ملاوٹی دودھ پائے جانے پر5لٹر دودھ موقع پر ہی تلف کردیا۔اس کے علاوہ بہاولنگر میں کریقنہ سٹور،ٹی سٹال اور ہوٹل پر صفائی کے انتہائی ناقص

انتظامات اور ایکسپائرڈاشیاء پائے جانے پر43ہزارروپے کے جانے عائد کردیئے ۔اسی طرح ڈی جی خان میں کریابہ سٹوراورملک شاپ میں انتہائی ناقص انتظامات پر17ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا مشہور زمانہ دودھ کی بوتلوں کے پوائنٹ پر چھاپہ مارتے ہوئےکیمیکل زدہ دودھ کی بوتلیں ثابت ہونےپر20ہزارروپےکاجرمانہ عائد۔کارروائی ملتان روڈ تلیری نہر مظفرگڑھ میں کی گئی۔

دودھ کی بوتلوں کو لذیذ بنانے کیلئے ایکسپائرڈ کیمیکلز کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔پروڈکشن ایریا میں سیوریج کی کھلی نالیاں بھی پائی گئی۔

اشیاء بنانے کیلئے زنگ آلود،گندے برتنوں کا استعمال بھی کیا گیا۔صحت دشمن عناصر کی گرفت کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ملاوٹ مافیا کی روک تھام کیلئے

اقدامات کر رہے ہیں۔معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک ہماری اولین ترجیح ہے۔صحت مند اورخوشحال پنجاب کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ لیہ میں بیکری،سوئیٹس اینڈ پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے

پر10ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔اس کے علاوہ راجن پور میں کریانہ سٹور،ملک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے13ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیااور10لٹرکاربونیٹڈڈرنک بھی موقع پر ہی تلف کردی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان:

فرض شناسی سے ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو ڈیرہ غازیخان پولیس کا سلام۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار پل ڈاٹ ڈیوٹی موجود تھے کہ پل ڈاٹ سے آتی ہوئی کالے شیشے والی ایک مشکوک گاڑی ALTO بلا نمبری جس پر کچھ شر پسند عناصر سوار تھے کو رکنے کا اشارہ کیا گیا

جس پر گاڑی کو روکنے کی بجائے ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار مزید بڑھاتے ہوئے ٹریفک پولیس کے اہلکار عارف محمود کو ٹکر ماری جس سے ٹریفک پولیس کا اہلکار اپنی ڈیوٹی کی بجاآوری کرتے ہوئے زخمی ہو گیا۔

گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس سے بچنے کے لیے گاڑی نکالنے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر موجود دوسرے ٹریفک اہلکاران نے گاڑی کو تو روک لیا

لیکن ڈرائیور فرار ہو گیا جس پر ڈرائیور کے خلاف تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

جبکہ زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کو علاج معالجے کے لیے DHQ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کر دیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان۔

About The Author