دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022میں جرنلسٹ پینل کا کلین سویپ

جرنلسٹ پینل نے ہفتہ کو ایگزیکٹو باڈی کے تمام اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔

نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022میں جرنلسٹ

جرنلسٹ پینل کا کلین سویپ۔ نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ہفتہ کو ایگزیکٹو باڈی کے تمام اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا نے نتائج کا اعلان کيا ۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق انور رضا 1017 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، انہوں نے اپنے حریف کو۔

بھاری مارجن سے شکست دی ۔انور رںا کے مدمقابل آزاد پینل شکیل قرارصرف 406 ووٹ حاصل کر سکے۔۔۔

سیکرٹری این پی سی کے اہم عہدے کے لیے جرنلسٹ پینل کے خلیل احمد راجہ اور آزاد جرنلسٹ پینل کی ڈاکٹر سعدیہ کمال کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

تاہم خلیل راجہ نے 823 ووٹ حاصل کیے اور اپنی حریف سے 52 ووٹوں سے آگے نکل گئے۔

نائب صدر کی تین نشستوں کے لیے 13 امیدوار میدان میں تھے

لیکن جرنلسٹ پینل کے اظہر جتوئی 980 ووٹ , اے نذیر چرن 839 , اور غضنفر عباس 825 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اظہر جتوئی جو سب سے اوپر رہے انہیں سینئر نائب صدر قرار دیا گیا۔ خواتین کی نشست پر جرنلسٹ پینل کی مائرہ عمران نائب صدر منتخب ہوئیں

انہوں نے 939 ووٹ لے کر اپنی حریف عرفانہ یاسر کو شکست دی۔جرنلسٹ پینل کی نیئر علی سیکرٹری فنانس کی نشست پر منتخب ہوئیں،

انہوں نے 740 ووٹ لے کر آزاد جرنلسٹ پینل کے عثمان خان کو شکست دی عثمان خان نے 640 ووٹ حاصل کیے۔ تین جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں اترے۔

تاہم جرنلسٹ پینل کے محمد اسلم لوڑکا، وقار عباسی اور طلعت فاروق نے بالترتیب 882، 805 اور 791 ووٹ حاصل کرکے یہ اہم نشستیں حاصل کیں۔

جوائنٹ سیکرٹری خواتین کی نشست پر شکیلہ جلیل 949 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں اور ان کی حریف مہوش فخر کو 493 ووٹ ملے۔

نیشنل پریس کلب کے الیکشن میں میں 2850 کونسل ممبرز میں سے 1963 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔۔

الیکشن کے دن نتائج کے اعلان کے بعد نومنتخب عہدیداروں نے اپنے ووٹرز کا شکر ادا کیا کہ وہ

اپنے ووٹرز کی حمایت اور ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیاب ہوئے ۔۔

اس موقر ہر سابق صدر نیشنل۔پریس کلب شکیل انجم نے نومنتخب صدر انور رضا کو ادارے کا چارج دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا

اس موقع پر نومنتخب ایگزیکٹو ممبران نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے

ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے ممبران توقعات پر پورا اترنے کااعادہ بھی کیا۔۔۔

About The Author