راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کا علاقہ پچادھ کا تفصیلی دورہ۔اس موقع پر انہوں نے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ کھمبی اور بنیادی مرکز صحت ماڑی ٹاپ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ،ایکسین بلڈنگ شاہد ریاض،چیف آفیسر مسعود الروف رضوی اور دیگر ضلعی افسران ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور نے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ کھمبی اور بنیادی مرکز صحت ماڑی پر تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔
انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماڑی کے عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
اس موقع پر انہوں نے ماڑی ٹاپ پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جاری واٹر سپلائی اسکیموں کو چیک کیااور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔
انہوں نے موقع پر موجود عمائدین علاقہ سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاہے کہ
حکومت پنجاب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مسلسل محنت کر رہی ہے ۔
خوشحالی کو عام کرنے جامع منصوبہ بندی کے ذریعے کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
پسماندہ طبقات کو ان کی دہلیز پر ثمرات پہنچانا حکومت پنجاب کا مشن ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون