ڈیرہ غازیخان
ٹریفک قوانین آگاہی مہم جاری
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کا پرائیویٹ گاڑیوں پر کالے شیشے اور سبز نمبر پلیٹ کی روک تھام کے لئے شہر بھر کا وزٹ
اور پل ڈاٹ سمیت شہر بھر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے حوالے سے بریفنگ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر کے ہمراہ شہر بھر کا وزٹ کیا۔
دوران وزٹ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ کالے شیشے اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی مہم جاری ہے
اور خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ شہر بھر میں ٹریفک اہلکاران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں
اور خاص طور پر پل ڈاٹ پر ٹریفک پرابلم نہ ہو۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ
اس خصوصی مہم میں ڈیرہ غازیخان کی عوام پولیس کا ساتھ دیں اور عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ مہذب شہری ہونے کے ناطے تمام ڈرائیوران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ
وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان ۔
تبادلہ ہونے پر ایس پی میر روحل خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تبادلے اور تعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں دوران ملازمت خدمت کو شعار بنایا یہ بات
ایس پی میر روحل خان نے الوداعی تقریب کے انعقاد میں کہی ۔
تفصیلا ت کے مطابق ایس پی میر روحل خان کا تبادلہ ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
ایس پی میر روحل خان نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ عوام الناس کی خدمت کو ترجیح دی اور دوران ملازمت خدمت کو شعار بنایا
اور اسی طرح کامیاب ہونے کے لئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے ہی کامیابی حاصل ہو تی ہے اور آپ تمام سنئیر آفیسران سے بہت کچھ سیکھا اور
تجربہ حاصل کیا مزید آپ کی طرف سے جو پیار مجھے ملا میں کبھی نہیں بھول سکتا اور میں ریجبل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر ڈی پی او محمد علی وسیم و دیگر تمام کا بھی
شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور جو پیار محبت مجھے آپ لوگوں نے دیا ہے میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔
تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر، کمشنر ڈیرہ لیاقت علی چٹھہ ،ڈی پی او محمد علی وسیم، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید و دیگر آفیسران موجود تھے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔
240لٹرملاوٹی دودھ،96لٹر بیوریجز اور25کلو بورا تلف
ٹک شاپ،پان شاپس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،چکن شاپ
سمیت254فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت
پر1لاکھ39ہزارروپے کے جرمانے عائد،223شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 27جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور
اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ت
فصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی
خلاف ورزیوں پرپنجاب فوڈاتھارٹی کی غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے
خلاف کارروائیاں جاری۔25کلوبورا،30لٹردودھ اور 5کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف، جرمانے عائد۔کارروائیاں لاری اڈا احمدپور ایسٹ بہاولپور میں بیکری،
ڈائری شاپ اور ملک کولیکشن سنٹر پر کی گئی۔غیرمعیاری اور ناقص اشیاء پائے جانے پر تینوں فوڈپوائنٹس کو یکساں10،10ہزارروپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔
صحت دشمن عناصر کی گرفت کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ملاوٹ مافیا کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک ہماری اولین ترجیح ہے۔صحت مند اورخوشحال پنجاب کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں میں ملک شاپس،آئس کریم،بیکری پر کارروائی کرتے ہوئے24ہزارروپےکے جرمانے عائد کردیئےاور70لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کردیا۔
اس کے ساتھ ہی بہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹت،بیکری میں غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر19ہزار500روپے کاجرمانہ عائد کردیا گیا
اور8لٹر بیوریجز تلف کردی۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں کریانہ سٹورز میں انتہائی ناقص انتظامات پر 15ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پردرنک کارنر،ملک شاپ اور ہوٹل کو39ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا
اور140لٹرملاوٹی دودھ اور18لٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس کو تلف کردیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں پان شاپ اور فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر4ہزار500روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔
اس کے علاوہ راجن پور میں کریانہ سٹور اور ہوٹل،کریانہ سٹور اور ٹک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے7ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت اور ڈی ایس پی اعجاز بخاری کی
سپر ویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ کالا کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 5 کلو چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کالا کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ
محمد بلال جو کہ عادی منشیات فروش ہے اس وقت اپنی بیوی کے ہمراہ چرس سمگلنگ
کی نیت سے موٹرسائیکل پر سوار انڈس ہائی وے روڈ کیطرف روانہ ہے
جس پر تھانہ کالا پولیس نے مخبر کی اطلاع کو معقول جانتے ہوئے تلاشی لی
تو تلاشی کے نتیجے میں تھانہ کالا پولیس نے عادی منشیات فروش محمد بلال ولد یسین قوم پتافی سکنہ چھابری زیریں
اور اس کے ہمراہ خاتون (ن)بی بی زوجہ محمد بلال قوم پتافی سکنہ چھابری زیریں کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان سے 5 کلو چرس برآمد کر تے ہوئے پولیس تھانہ کالا میں مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا جعفر حبیب کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
منیجر صنعت زار ڈیرہ غازی خان ملک محمد اکرم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال مظفر گڑھ تعینات کردیا گیا ہے
اور انہوں نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔علاوہ ازیں منیجر صنعت زار
ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار کو تفویض کردیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کلین اینڈ مہم کیلئے متحرک ہوگئے ہیں
انہوں نے صبح سویرے شہر کے بلاک 36،35،این،او،ریلوے پلی،قادریہ دربار چوک سمیت دیگر مقامات،گلی،محلوں کا پیدل تفصیلی دورہ کیا
شہر کے قدرتی حسن کو بحال کرنے کیلئے پی ایچ اے کی طرف سے ہر بلاک کے چوکوں میں چار چار نیم کے پودے لگانے کی مہم کا بھی افتتاح کیا۔
غیر قانونی ریمپ اور تجاوزات مسمار کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے.کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا پیدل تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے آباد کیا گیا
اور ہر چوک میں نیم کے درخت تھے جہاں شہری چھاؤں میں بیٹھا کرتے تھے۔درخت کاٹ دئیے گئے یا سوکھ گئے۔
اب پی ایچ اے نے سرسبز و شاداب بنانے اور شہر قدرتی حسن بحال کرنے کیلئے نیم کے پودے لگانے کی مہم شروع کردی ہے،
شہری بڑھ چڑھ اس مہم میں حصہ لیں کمشنر نے کہا کہ شہر میں مویشی واپس لانے پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور مویشی ضبط کرلئے جائیں گے۔
کمشنر نے معائنہ کے دوران گلیوں کو تنگ کرکے اونچے اونچے ریمپ بنانے کا بھی نوٹس لیا
اور کارپوریشن کو فوری طور پر ریمپ اور تجاوزات مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،مزاحمت کرنے والوں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دیا۔
کمشنر نے شہریوں کو بھی ایک ہفتہ کے اندر غیر قانونی ریمپ اور تجاوزات ہٹانے کی مہلت دی۔
کمشنر نے شہر کے ہر بلاک میں ایک ہی کلر سکیم کے شناختی بورڈ بھی آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان شہر کو چار سیکٹر میں تقسیم کرکے عملہ صفائی تعینات کردیا گیا ہے اور ہر سیکٹر میں مقامی افراد کی بھی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں
جو میونسپل سروسز کی بہتری میں انتظامیہ کی معاونت کریں گی۔کمشنر نے کہا کہ سروے کرکے ہر مین ہول پر ڈھکن لگائے جائیں کھلے مین ہول حادثات
اور انسانی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتے ہیں،مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،چیف آفیسر کارپوریشن ساجد ریاض،
چیف سینیٹری انسپکٹر ملک رحمان،پی ایچ اے کے ثناء محمد اور دیگر ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازیخان ): ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں قبائلی علاقوں پر
خصوصی توجہ دی جائے،
قومی فریضہ کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے بچانے کے ساتھ ان میں قوت مدافعت بھی بڑھاتی ہے،
کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔انہوں نے یہ بات ضلع ڈیرہ غازی خان میں جاری پولیو مہم کے تیسرے دن کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے
نمائندوں اور ویڈیو لنک پر افسران نے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ورکرز،پاپولیش ویلفیئر،تعلیم اور سٹاف گھروں میں جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا رہا ہے،
موسم کی سختیوں اور دوردراز کی مسافت کے باوجود ہمارے ورکرز جانفشانی سے خدمات انجام دے رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ایشوز سامنے آرہے ہیں وہاں اضافی عملہ متعین کیا اور غفلت نہ برتی جائے۔انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن کے جائزہ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ
مہم کے تیسرے روز کاٹارگٹ2لاکھ41ہزار151 تھا،تیسرے روز2لاکھ32ہزار981بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے
جب کہ کوریج ٹارگٹ97 فیصد رہا۔4والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا
جنہیں قائل کرکے ان کے بچوں کو بھی قطرے پلادئیے گئے ہیں۔ڈپٹی
کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ
پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ روزانہ کی بنیاد حاصل کیا جائے،مانیٹرنگ ٹیمیں فیلڈ میں مسائل کی نشان دہی کریں اور موقع پر ہی انہیں حل کیا جائے گا۔
اجلاس میں ویڈیو لنک پر موجود ڈی ایچ اوز،یو سی ایم اوز،مانیٹرنگ افسران سے مہم کی پیش رفت بھی لی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام نہم دہم سالانہ امتحانات 10مئی 2022جبکہ گیارہویں بارہویں امتحانات 18جون 2022سے شروع ہوں گے.
کنٹرولر امتحانات نے ان امتحانات کیلئے فیس و داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیاہے
جس کے مطابق نہم و دہم امتحانات کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم فروری سے 28فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے.
اسی طرح دوگنا فیس کے ساتھ یکم مارچ سے 14مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ 15مارچ سے 22مارچ تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں
جبکہ گیارہویں اور بارہویں امتحانات کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم مارچ سے 31مارچ، دوگنا فیس کے ساتھ یکم اپریل سے 18اپریل جبکہ
تین گنا فیس کے ساتھ 19اپریل سے 26اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے.
تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے والوں کوان کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر امتحانی سنٹر الاٹ کیا جائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی سرکاری عمارتوں کی کلر سکیم تبدیل کرتے ہوئے چار دیواری کو ریڈ اینڈ وائٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ موجود حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سروس ڈیلوری پر زیادہ فوکس ہے،
افسران محنت سے کام کریں،نکمے اور نااہل افسران و ملازمین کی ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں۔ایک ماہ کے اندر جمع بندی مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران اپنے
آپ کو معطل سمجھیں،پرت سرکار اور دیگر دستاویزات گم کرنے والے ریونیو ملازمین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔
ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے ٹیسٹ کٹ لگائے جائیں اور میٹریل کی محکمانہ لیب کے ساتھ یو ای ٹی لاہور سے بھی ٹیسٹ کراکر
رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے انہوں نے یہ ہدایات مظفر گڑھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ،سرکاری اداروں کے معائنہ اور اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان محمد صفات اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،
اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے چوک قریشی تا قصبہ گجرات دو رویہ روڈ کا معائنہ کیا۔12 کلومیٹر دورویہ روڈ پر 25 ارب 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔مظفرگڑھ کینال پر پل کی تعمیر سمیت منصوبہ کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی۔
کمشنر نے پل اور دیگر مٹریل کی یو ای ٹی سے باقاعدہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے روڈ کیلئے قائم نیسپاک کی زیر نگرانی لیں ب کا بھی معائنہ کیا۔
کمشنر نے مظفر گڑھ میں اپنی نوعیت کے پہلے مکینیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔
ترکی ہسپتال کے سیوریج پانی کی ٹریٹمنٹ کرکے آبپاشی کیلئے استعمال کیا جائیگا۔
زیر تعمیر منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا جس پر گیارہ کروڑ روپے لاگت آئے گی
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو باقاعدہ مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا ایک ایک روپیہ مفاد عامہ کی سکیموں پر خرچ کرائیں گے۔
اجلاس میں اوقاف کے ایگزیکٹو آفیسر کی عدم شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کرنے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فرائض میں عدم دلچسپی پر انہار کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارشات بھیجنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں آئندہ پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی ٹف ٹائلز کا رنگ تبدیل کردیا جائے تاکہ
شناخت کے ساتھ کوالٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔کمشنر نے کہا کہ
چاروں اضلاع میں سکول،کالجز،ہیلتھ،وٹنری ہسپتال اور دیگر پبلک بلڈنگز کی چار دیواری کو
ریڈ اینڈ وائٹ کریں گے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس مظفر گڑھ میں شجرکاری بھی کی اور ڈپٹی
کمشنر کے ساتھ فائیکس کے پودے لگائے۔ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے،استحکام پاکستان
کے خصوصی دعا بھی کی گئی۔کمشنر نے ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کلین اینڈ گرین مہم پر
فوکس ہے۔شجرکاری مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ ہر شہری کو شامل کیا جائیگا۔درخت انسانی صحت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کیلئے بہت ضروری ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مظفر گڑھ میں ریونیو اجلاس کی بھی صدارت کی اور ضلع کے تمام مواضعات کی جمعبندی 31 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دیا۔
کمشنر نے کہا کہ دی گئی مدت میں جمعبندی مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران معطل کردئیے جائیں گے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اے سی کوٹ ادو عامر حسین کو جمعبندی کی تکمیل کرانے میں عدم دلچسپی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔
کمشنر نے کہا کہ پرت سرکار اور دیگر دستاویزات گم کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔
جوڈیشل سمیت تمام ریونیو فیصلے تفصیل اور وضاحت کے ساتھ لکھے جائیں۔
ایک سال سے زیر التوا جوڈیشیل کیسز اور انکوئریز ایک ماہ کے اندر نمٹادی جائیں۔ریونیو افسران سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائیں۔
ڈیجیٹل گرداوری اور دیگر اہداف دئیے گئے وقت میں مکمل کرائے جائیں۔
کمشنر ڈ ی جی خان نے مظفر گڑھ کے سرکاری اداروں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی احساس دیوار کا معائنہ کرتے ہوئے
مستحقین میں ملبوسات بھی تقسیم کئے کمشنر نے ضلعی صدر ہسپتال مظفر گڑھ میں آئی سی یو،سی سی یو،ڈائیلیسز سنٹر،ہیپاٹائٹس سی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی تیمارداری کی۔
انہوں نے ادویات کی موجودگی،طبی سہولیات اور دیگر متعلقہ معلومات بھی حاصل کیں۔کمشنر ڈی جی خان نے کورونا ویکسی نیشن،پولیو کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کرتے ہوئے
ریکارڈ کی پڑتال کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پناہ گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا،سول کلب مظفر گڑھ اور مراد آباد میں قانونگوئی سرکل کے دیہی مرکز مال کا بھی معائنہ کیا.
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ
پنجاب میں سب سے زیادہ 148 پٹوار سرکل کیلئے دیہی مرکز مال ضلع مظفرگڑھ میں بننے جارہے ہیں۔ قانونگو سرکل کے 30 دیہی مرکز مال بھی فنکشنل ہیں۔
ضلع میں 80 فیصد ڈیجیٹل گرداوری مکمل کرلی گئی ہے اور بقیہ گردآوری دو ہفتہ کے اندر مکمل کرالی جائے گی،
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ نے ضلع میں کھاد بحران،احساس راشن پروگرام اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ