دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا آغاز کل کراچی میں ہو گا

ٹیم ملتان سلطانز اور کپتان محمد رضوان ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا آغاز کل کراچی میں ہو گا، ٹیم ملتان سلطانز اور کپتان محمد رضوان ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے،

قائد اسلام آباد یونائٹیڈ شاداب خان تیسری بار ٹائٹل جیتنے، جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی پہلی بار ٹیم کو چمپئن بنانے کے سفر کا آغاز کریں گے،

دیگر ٹیموں کے قائدین اور ان کی کارکردگی بارے جانتے ہیں،

انتظار ختم ہوا،، وکٹیں اڑنے اور چھکوں کا سیزن آن پہنچا ،،، پی ایس ایل کا بگل بج گیا

دفاعی چمپئن ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان برقرار ہیں، وکٹ کیپر بلے باز نے پی ایس ایل میں سینتالیس میچز کھیل کر ایک سو بائیس اعشاریہ اٹھائیس کے

سٹرائیک ریٹ سے نو سو رنز بنا رکھے ہیں جس میں پانچ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں

محمد رضوان انتالیس کیچز اور بارہ اسٹمپ آوٹ کے ساتھ وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنیوالوں میں دوسرے نمبر پر ہیں،

پشاور زلمی کے کامران اکمل ساٹھ شکار کر کے پہلے نمبر پر ہیں

آل راونڈر شاداب خان اسلام آباد یونائیٹیڈ کی مسلسل تیسری بار کپتانی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں،

ٹیم یونائٹیڈ چھپن اعشاریہ پندرہ کی ون ریشو کے ساتھ پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم بھی ہے،

شاداب نے باون میچز میں سات اعشاریہ چالیس کی اکانومی سے چھیالیس وکٹیں حاصل کیں جبکہ پانچ سو بتیس رنز بھی بنائے ہیں

ٹورنامنٹ کی دوسری کامیاب ترین سائیڈ پشاور زلمی کی کمان دوسری مرتبہ وہاب ریاض کو سونپی گئی ہے،

فاسٹ باولر چورانوے کھلاڑی آوٹ کرنے پر پی ایس ایل میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعطم اس بار کراچی کنگز کے قائد ہیں، بابر اعظم دو ہزار ستر رنز کے ساتھ پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر ہیں انہوں نے اکیس نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں

سرفراز احمد ساتویں سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کر رہے ہیں،

ان کی ٹیم باون اعشاریہ پینتالیس کی ون ریشو سے ٹورنامنٹ کی تیسری کامیاب ترین سائیڈ کا اعزاز رکھتی ہے،

سرفراز احمد نے باسٹھ میچوں میں ایک ہزار ایک سو اناسی رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے انتالیس شکار کر کے وہ وکٹ کیپرز کی

فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں

لاہور قلندرز نے اب کی بار قیادت نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو سونپی ہے،

شاہین آفریدی نے سینتیس پی ایس ایل میچز میں پچاس مرتبہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،

وہ لاہور قلندرز کو پہلا ٹائٹل جیتوانے کے لیے پرعزم ہیں۔

About The Author