راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ جو بچے گھروں میں موجود نہیں ہیں انہیں تلاش کرکے پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلوائے جائیں۔
ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے افسران بھی مختلف بلاکس،علاقوں کا وزٹ کریں،کمی کوتاہی کی نشان دہی کریں تاکہ مہم میں مزید بہتری عمل میں لائی جائے۔
یہ باتیں انہوں نے پولیو مہم کے تیسرے دن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز محنت اور جانفشانی سے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جائیں،بچوں اور گھروں کی مارکنگ چیک کریں۔
ہمارا کوئی بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چا ہئے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر ملک محمد ریاض ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے از سر نو بنیادی ضروری اشیاءکی قیمتوں کا تعین کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ
لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر
آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔ از سر نو متعین کی گئی
بنیادی ضروری اشیاءکی اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کے مطابق چاول کچی باسمتی نیا134،چاول کچی باسمتی پرانا135روپے کلو،چاول دیسی 57روپے،
دال چنا موٹی 154روپے،دال چنا باریک150روپے،دال مسور باریک 200روپے،
دال مسور موٹی198روپے،دال مونگ دھلی144روپے،دال ماش چمن244روپے،دال ماش برما228روپے،بیسن154روپے،میدہ74روپے،سوجی74روپے ،
چینی90،دہی 95روپے کلو،دودھ90روپے لٹر،گوشت بڑا 450روپے کلو،گوشت چھوٹا 750روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ تندوری روٹی 100گرام 7روپے ،نان سادہ 100گرام 10روپے میں فروخت کیا جائے گا
.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ