ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے دو سال سے وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیٹس سسٹم سنٹرکی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے جلد بحالی کا ٹاسک دے دیا
انہوں نے سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے ساتھ خود سنٹر کے معائنہ کے دوران جدید آلات،کمپیوٹر اور دیگر مشینری کا بھی جائزہ لیا۔
کمشنرنے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے بعد خود وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیٹس سسٹم سنٹر کا معائنہ کیا
اور سنٹر کی جلد بحالی کی ہدایات جاری کردیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ محکموں کی باہمی چپلقش سے اور کورونا کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند رہی
اور اس دوران وکس سنٹر بھی دو سال سے بند تھا تاہم کارپوریشن نے کرایہ کا میٹر چالو رکھا جس کی وجہ سے واجبات لاکھوں روپے تک پہنچ گئے۔
کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کیلئے وکس سنٹر کو جلد بحال کیا جائے
اور آج کے دورہ کا مقصد بھی یہی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وکس سنٹر حکومت پنجاب نے ورلڈ بنک کے تعاون سے جدید آلات سے قائم کیا
اور پرائیویٹ کمپنی اس کو چلارہی تھی۔کمشنر نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کیلئے وکس سنٹر بہت ضروری ہے اس میں چیکنگ کا جدید نظام موجود ہے اس سے گاڑیوں کا معیار بہتر ہوگا اور ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،
سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر،چیف آفیسر کارپوریشن ساجد ریاض،متعلقہ افسران اور ادارہ وکس کے نمائندے موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں جاری پولیو مہم کے دوسرے دن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کی زیر صدارت منعقدہوا
جس میں اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندے اور ویڈیو لنک پر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی.
انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے علاؤہ پاپولیش ویلفیئر،تعلیم و الائیڈ محکموں کا سٹاف شہریوں کے گھروں میں جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا رہا ہے،
گزشتہ شب پولیو مہم کے دوسرے دن کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے دوسرے روز کا ٹارگٹ 2لاکھ41ہزار151 تھا جب کہ دوسرے
روز2لاکھ43ہزار259بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے اور کوریج ٹارگٹ101 فیصد رہا۔14والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا
جن میں سے8 کو قائل کرکے ان کے بچوں کو بھی قطرے پلادئیے گئے ہیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
محنت و لگن سے کام کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے،پولیو ورکرز کی قومی فریضہ کی ادائیگی بہت اہم ہے،مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پر پیش آنیوالے ایشوز کو
موقع پر حل کیا جارہا ہے،ہر ورکر شہریوں کے گھر پر جاکر بچوں کو قطرے پلاکر ان کی مارکنگ بھی کر رہا ہے،کوئی بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہے گا،
انہوں نے کہا کہ جو بچے گھروں میں موجود نہیں انہیں تلاش کرکے پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں گے۔
اجلاس میں ویڈیو لنک پر موجود یو سی ایم اوز،مانیٹرنگ افسران سے مہم بارے پیش رفت بھی لی گئی۔
یاد رہے کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم24سے28 جنوری تک جاری رہے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ذیشان جاوید کی طرف سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کو مالی طور پر مستحکم بنانے،غیر منظور شدہ تعمیرات روکنے،غیر قانونی واٹرکنکشنز کا سراغ لگانے اور میونسپلٹی کے واجبات وصولی کو یقینی بنانے کی پلاننگ پر کام جاری ہے،
اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن کی زیر صدارت اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساجد ریاض،خورشید نصیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد
میمن نے کہا کہ میونسپلٹی کی ملکیتی دکانوں کے واجبات کے ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے وصولی کیلئے کرایہ داروں کو نوٹس جاری کیے جائیں،
واجبات ملنے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی آمدن میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ1904ڈومیسٹک اور336 کمرشل پانی کے
کنکشن رکھنے والوں سے بھی وصولیاں کی جائیں،شہر کو بلاک وائز تقسیم کرکے واجبات دہندگان سے ریکویوں کا حساب رکھا جائے
ریکوریوں اور تجاوزات پر جرمانوں کیلئے انسپکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے،شہریوں اور دکانداروں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کی جائے،
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میونسپلٹی کے سٹاف کو ایڈیشنل چارج دے کر ہر صورت ریکوری بہترکی جائے،
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید میونسپلٹی کو مالی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،مالی استحکام صرف اس وقت ممکن ہے جب ریکوری عمل ٹھیک ہو،
نبیل احمد میمن نے کہا کہ بلاک وائز حکمت عملی سے ہماری پراگریس بہتر ہوگی،واٹر کنکشنز رکھنے والوں کو بھی ریکوری نیٹ ورک میں لایا جائے،
واجبات نہ دینے والوں کے کنکشنز منقطع کر دئیے جائیں گے۔اجلاس میں ریکوری بہتری بارے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں یونیورسٹی کے اپنے وسائل سے جاری شدہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کی پلاننگ کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ،یونیورسٹی خازن،نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایڈیشنل سیکرٹری غلام صغیر شاہد، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے
نمائندہ ڈائریکٹر جنرل فنانس غلام نبی، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن
کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،نمائندہ سنڈیکیٹ ڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمحمد عارف خان نیازی نے شرکت کی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے سفارشات پیش کی گئیں
جبکہ بجٹ کا تخمینہ1580.437 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی أئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی گاڑیوں پر کالے شیشے/کالے پیپرز لگانے،
ممنوعہ اور فیک نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑی مالکان کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی زیر نگرانی شہر کے مختلف مقامات پر
سٹی ٹریفک پولیس نے کالے شیشے/کالے پیپرز،ممنوعہ و فیک نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد بخت نصر کا کہنا ہے کہ شہری محتاط رہیں ممنوعہ نمبر پلیٹس کا استعمال نہ کیا جائے،
کالے شیشوں سے بھی گریز کیا جائے،قانون شکنوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے
ان کے چالان کئے جائیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کا جنوبی پنجاب بھر میں غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون
ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،چکن شاپ سمیت296فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور
فروخت پر1لاکھ70ہزار500روپے کے جرمانے عائد،260شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 26جنوری:
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی
خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں بیکری یونٹ کو انتہائی غیر معیاری اور ناقص اشیاء کی فرعخت پر17ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے گرد کریک ڈائون کرتے ہوئےغیر معیاری خوراک کی فروخت پر
رحیم یارخان میں پنجاب فوڈاتھارٹی معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک کی دستیابی کیلئے کوشاں ہے۔
فوڈسیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں،50لٹرملاوٹی دودھ،10کلو غیرمعیاری مصالحہ جات تلف۔کارروائیاں گلشن عثمان رحیم یارخان میں کی گئی۔
سپر سٹور کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری مصالحہ جات پائے جانے پر10ہزارروپےجرمانہ عائد۔
ملک کولیکشن سنٹر پر ملاوٹی دودھ پائے جانے پر10ہزارروپے جرمانہ عائد۔
سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر 15ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء کی فروخت ممکن نہیں۔صحت مند خوراک،ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔
اس کے ساتھ ہی بہاولنگر میں ہوٹل میں غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر5ہزارروپے کق جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں بیکری اور کریقنہ سٹور میں انتہائی ناقص انتظامات پر 22ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پربریانی پوائنٹ،چکن شاپ اور کریانہ سٹور ک304ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں سپر سٹور اور بیکری کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزار500روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔
اس کے علاوہ راجن پور میں کریانہ سٹور اور ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے11ہزار500روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہغازیخان!
ٹریفک قوانین آگاہی مہم کالے شیشے اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ کا لگانا قانونا جرم ہے !🚦
کالے شیشے اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری.
تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
اسی سلسلے میں گاڑیوں پر لگائے گئے کالے شیشے اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ لگانے والوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر
چلان کرتے ہوئے بھاری جرمانہ کیا جائے گا ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ
مہذب شہری ہونے کے ناطے تمام ڈرائیوران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ
ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں جبکہ گاڑیوں پر کالے شیشے اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ لگانے
والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان ترقی کی راہ پر گامزن، ایک اور اہم سنگ میل عبور، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے نویں اجلاس کا کامیاب انعقاد۔
گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے
نویں اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا۔اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے وائس چانسلر نے ہاؤس کو یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب حکومت اور
یونیورسٹی کے اپنے وسائل سے جاری شدہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کی پلاننگ کے بارے تفصیل سے آگاہی دی۔
یونیورسٹی کے نیو اور سٹی کیمپس میں جاری شدہ کافی ترقیاتی منصوبہ جات اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں
اور باقیوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ،یونیورسٹی خازن نے ادا کیے۔
نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایڈیشنل سیکرٹری غلام صغیر شاہد، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ ڈائریکٹر جنرل فنانس مسٹر غلام نبی ،
رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،نمائندہ سنڈیکیٹ ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، اورمسٹر محمد عارف خان نیازی صاحب نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ بہت سارے امور پر بہت اہم فیصلے ہوئے۔
یونیورسٹی کے بجٹ کی پوزیشن پر رئیس جامعہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر
غازی یونیورسٹی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔اس اجلاس میں یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔
بجٹ کا تخمینہ1580.437 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
امسال سٹی کیمپس اور نیو کیمپس پر تمام ترقیاتی کاموں پر کام جاری رہے گا۔ ٹینور ٹریک اساتذہ کی تنخواہوں میں % 35اضافہ اور گریڈ ایک یا انیس کے اساتذہ و دیگر
ملازمین کی تنخواہوں میں 25% اضافہ کی سفارشات منظور ہوئی ہیں۔ ملازمین کے انٹی گریٹڈ الاؤنس اور ڈیلی پیڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی سفارشات بھی اس اجلاس کا حصہ ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) نے اس ارادے کا اظہار کیا کہ غازی یونیورسٹی میں طلباء اور سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن
سہولیات مہیا کی جائیں گی جو پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز اور ایک اچھے تعلیمی ادارے میں ہونی چاہیئں۔
ان سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے موجودہ وائس چانسلر کی زیر نگرانی بہتر فنانشل مینجمنٹ کے لیے کیئے گئے اقدامات کی تعریف کی
جس کی وجہ سے غازی یونیورسٹی کو مکمل طور پرپنجاب کی ایک اعلیٰ ترین درسگاہ میں تبدیل ہوگی۔
ڈیرہ غازیخان۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
علاقہ تھانہ دراہمہ میں زمینی تنازعہ پر اپنی بھابھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ دراہمہ میں دیور صادق حسین نے زمینی تنازعہ پر اپنی ہی بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی
جس پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کو ہدایت کی کہ
وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کیا جائے جس پر تھانہ دراہمہ میں مقدمہ نمبر 70/22 درج کر کے ایس ایچ او تھانہ دراہمہ
صادق حسین معہ ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم صادق حسین کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ دراہمہ صادق حسین نے کہا کہ تھانہ دراہمہ پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے
اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا تحرک کیا جائے گا۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون