ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کلین اینڈ گرین مہم میں تیزی لانے کے ساتھ نئے پارکس کے قیام اور مارچ میں جشن بہاراں کے انعقاد کیلئے تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں
۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے ٹریکٹر، ڈمپر،بیٹریاں اور ٹائر کی خریداری کا عمل فروری تک مکمل کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں کلین اینڈ گرین مہم کو فوکس کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مارچ میں فلاور شو اور جشن بہاراں کا انعقاد کرایا جائیگا اس حوالے سے مانکا کینال اور دیگر مقامات کو تیار کیا جائے۔
وزیر اعلی سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک پارک کیلئے ڈیزائن تین روز کے اندر تیار کیا جائے۔شہر میں موجود گرین بیلٹس اور میڈینز کو واش کیا جائے۔
پی ایچ اے پل ڈاٹ چوک سمیت دیگر جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرے۔سالڈ وسیٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے مشینری کی خریداری جلد یقینی بنائی جائے شہر کو صفائی کیلئے چار سیکٹر میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کیلئے مقامی کمیونٹی پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وہ ہر ہفتہ کسی ایک سیکٹر کا دورہ کریں گے۔ چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی جاوید انصاری نے بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان کے علاؤہ
جاوید اقبال جسکانی،محمد عمران،ملک محمد رحمان،طفیل احمد،عامر فاروق،شہزاد نذیر اور دیگر موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر سرپرستی ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم بھرپور طریقہ سے جاری ہے جبکہ
محکمہ صحت،پاپولیش ویلفیئر،تعلیم و الائیڈ محکموں کا سٹاف گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہا ہے،اس کے علاوہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے،
گزشتہ شب پولیو مہم کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے پہلے روز کا ٹارگٹ 2لاکھ41ہزار 151رکھا گیا جبکہ پہلے روز2لاکھ 50ہزار633 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے
اور کوریج ٹارگٹ 103 فیصد سے زائد رہا۔دو والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کرکے ان کے بچوں کو بھی قطرے پلا دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہمارے پولیو ورکرز محنت اور جانفشانی سے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جائیں
بچوں اور گھروں کی مارکنگ چیک کریں،ہمارا کوئی بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ
جو بچے گھروں میں موجود نہیں ہیں انہیں تلاش کرکے قطرے ضرور پلوائے جائیں،ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے افسران
بھی مختلف بلاکس،علاقوں کا وزٹ کریں،کمی کوتاہی کی نشان دہی کریں تاکہ مہم میں مزید بہتری عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،
ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ز یر اہتماممیٹرک اسپیشل امتحان 2021 ء کے رزلٹ کا اعلان 29 جنوری بروز ہفتہ صبح دس بجے کیا جائے گا۔
رزلٹ فوری طور پر بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اُمیدواران 800295 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکیں گے۔
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل امتحان میں فیل ہونے والے اُمیدواران یا دوبارہ امپروو کرنے والے
امیدواران، 10 مئی 2022 ء سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان کیلئے اپنے داخلہ فارمز آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں یکم فروری سے 28 فروری تک سنگل فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں
اور اس شیڈول کے تحت نہم دہم اور میٹرک کے سالانہ امتحان 2022 کیلئے تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدواران بھی داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ اسپیشل امتحان 2021 ء کے تمام اُمیدواران کے رزلٹ کارڈ ان کے داخلہ فارم پر درج پتہ جات پر
ارسال کر دیئے گئے ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کا جنوبی پنجاب بھر میں غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون
ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،چکن شاپ سمیت321فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ33ہزار500روپے کے جرمانے عائد،282شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 25جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ڈائری یونٹ،دہی بھلے شاپ اور بیکری یونٹ کو انتہائی غیر معیاری اور ناقص اشیاء کی فرعخت پر45ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری
خوراک فروخت کرنے والوں کے گرد کریک ڈائون کرتے ہوئےغیر معیاری خوراک کی فروخت پر رحیم یارخان میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،ملک شاپس کو50ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئےگئے۔اس کے ساتھ ہی بہاولنگر میں
ہوٹل میں غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر5ہزارروپے کق جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں بیکری اور کریقنہ سٹور میں
انتہائی ناقص انتظامات پر 22ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پربریانی پوائنٹ،
چکن شاپ اور کریانہ سٹور ک304ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ لیہ میں سپر سٹور اور بیکری کی چیکنگ کے دوران غیر
معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزار500روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔
اس کے علاوہ راجن پور میں کریانہ سٹور اور ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے11ہزار500روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون