وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی
کوآپریٹو سوسائیٹز ایکٹ انیس سو پچیس میں چھیانوے سال کے بعد دور حاضر سے ہم آہنگ کرنے کیلئے چوبیس ضروری ترامیم کی گئیں
کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ سوسائیٹزمیں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارانی علاقوں کیلئے بلاسود ٹریکٹر سکیم لانچ کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی
پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک میں ضروری خالی آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو کمرشل اراضی کے استعمال کا قابل عمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
ریگل چوک میں 4 کنال اراضی پر کمرشل بلڈنگ پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی واگزار اراضی سیاحت کیلئے استعمال کرنے پر بھی غور کیا گیا
وزیراعلیٰ کو بریفنگ بتایا گیا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی ساٹھ ارب روپے کی چھتیس واگزار کرائی گئی ہیں۔
کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی ایک سو بارہ قیمتی پراپرٹیز کو بہتر استعمال کیلئے پیش کرے گا۔
کمرشل پراپرٹیز کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب میں اکیس فارم سروسز سینٹر بحال کیے جا رہے ہیں۔
مری، کوہٹہ اور کوٹلی ستیاں میں گذارا فارسٹ کو آپریٹو سکیم فعال کی جائے گی۔
کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ایک ارب ترپن کروڑ کے قرضوں سے اٹھانوے عشارئیہ سات فیصد وصولیاں کر چکا ہے۔
دوسو بتیس ہاؤسنگ سوسائیٹز کی جیو ٹیگنگ بھی کی جائے گی۔
فراڈ کے سدباب کیلئے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔
پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک میں ٹرانزیکشن مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور