دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ میں اب تک،، پشاور زلمی کے اسٹار وہاب ریاض باولنگ کے کنگ

قومی فاسٹ باولر وکٹوں کی سنچری کرنے میں صرف چھ وکٹوں کی دوری پر ہیں

پاکستان کے سپر کرکٹ میلے میں اب تک،، سب سے زیادہ بلے بازوں کو وہاب ریاض نے پویلین کی راہ دکھائی

قومی فاسٹ باولر وکٹوں کی سنچری کرنے میں صرف چھ وکٹوں کی دوری پر ہیں

اس فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون سا باولر ہے؟ جانتے ہیں

پاکستان سپر لیگ کی پہچان،، نپی تلی باولنگ،، فاسٹ باولرز ہوں،، اسپنرز یا آل راونڈر،، ہر ایک کا یہ ماننا ہے پی ایس ایل میں عالمی معیار کی گیند بازی کی جاتی ہے

پاکستان سپر لیگ میں اب تک،، پشاور زلمی کے اسٹار وہاب ریاض چورانوے وکٹوں کے ساتھ باولنگ کے کنگ ہیں

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر نے سات اعشاریہ اڑتیس کی اکانومی اور پندرہ اعشاریہ نو کے سٹرائیک ریٹ سے یہ معرکہ صرف سڑسٹھ میچز میں مارا ہے

دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اسلام آباد یونائیٹیڈ کے حسن علی، جن کی لائن اینڈ لینتھ پر باولنگ بلے بازوں کو پریشان کر دیتی ہے

نوجوان فاسٹ باولر نے پچپن میچز میں سات اعشاریہ تینتیس کی اکانومی اور سترہ کے سٹرائیک ریٹ سے کھلاڑیوں کو بہتر مرتبہ پویلین کی راہ دکھائی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی آل راونڈر فہیم اشرف تیسرے نمبر پر ہیں

جنہوں نے انتالیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سات اعشاریہ چوراسی کی اوسط اور چودہ اعشاریہ چودہ کے سٹرائیک ریٹ سے پچپن وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں

چوتھے نمبر پر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیفٹ آرم فنگر اسپنر محمد نواز اکسٹھ میچوں میں پچپن وکٹیں حاصل کر چکے ہیں

جبکہ کراچی کنگز کے فاسٹ باولر محمد عامر انسٹھ میچوں میں چون کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے پانچویں نمبر پر ہیں

About The Author