لاہور میں دس روزہ چوبیس واں ڈرامہ فیسٹیول شروع ہوگیا۔
فیسٹیول کے پہلے روز نامور ڈرامہ نویس احمد ندیم قاسمی کا لکھا ڈرامہ پرمیشر سنگھ پیش کیا گیا۔
نوجوان فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی
شہر ادب لاہور میں چوبیسواں ڈرامہ فیسٹیول شروع ہو گیا۔
پہلے روز ،، احمد ندیم قاسمی کا لکھا ڈرامہ پرمیشر سنگھ پیش کیا گیا
برصغیر کے لیجنڈ مصنف کی کہانی پر لکھے ڈرامے میں تقسیم ہند کے وقت کے سماجی اور معاشرتی حالات پر روشنی ڈالی گئی۔ معروف شاعرہ امریتا پریتم کی شاعری کوبھی ڈرامہ کاحصہ بنایا گیا
نوجوان فنکاروں نے اپنی شاندار اور متاثر کن پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔
فیسٹیول کے دوسرے روز ڈرامہ جنون پیش کیا جائے گا۔ حکومتی ایس او پیز کے تحت ڈرامہ دیکھنے والے شائقین کے لئے ویکسینٹڈ ہونا لازمی ہے
صرف پچاس فیصد عوام کو ہال میں ڈرامہ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے
اے وی پڑھو
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول
بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست
لاہور، سڑکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں کوڑا پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون