دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بابراعظم ، پاکستان سپر لیگ کے سب بلے بازوں پر بھاری

پاکستان سپر کرکٹ میلے کے بہترین بلے بازوں کا ذکر ہو تو،، سب سے پہلا نام بابر اعظم کا آتا ہے

پاکستان سپر لیگ میں سب بلے بازوں پر بھاری ہیں،، بابراعظم،، جو دو ہزار ستر رنز بنا کر سرفہرست ہیں،، کامران اکمل اٹھارہ سو رنز بنا کر

دوسرے اور شعیب ملک چودہ سو اکیاسی رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

پاکستان سپر کرکٹ میلے کے بہترین بلے بازوں کا ذکر ہو تو،، سب سے پہلا نام بابر اعظم کا

آتا ہے، جن کا بلا کسی تیز رفتار مشین کی طرح رنز اگلتا ہے

کپتان کراچی کنگز بابر اعظم نے پی ایس ایل میں چھپن اننگز کے دوران تینتالیس اعشاریہ بارہ کی اوسط اور ایک سو اکیس اعشاریہ پچپن کے

سٹرائیک ریٹ سے دو ہزار ستر رنز بنا رکھے ہیں، جس میں دو سو انیس چوکے،پینتیس چھکے اور اکیس نصف سنچریاں بھی شامل ہیں

دوسرے نمبر پر، پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ہیں،

دائیں ہاتھ کے بیٹر نے اڑسٹھ اننگز میں ستائیس اعشاریہ ستاون کی اوسط اور ایک سو چھتیس اعشاریہ چوراسی کے سٹرائیک ریٹ سے

ایک ہزار آٹھ سو بیس رنز بنائے ہیں، ان میں تین سنچریاں اور گیارہ نصف سنچریاں شامل ہیں، کامران اکمل نے ایک سو ستانوے چوکے اور چوراسی چھکے لگائے

سابق کپتان شعیب ملک اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، پشاور زلمی کے مڈل آرڈر بیٹسمین نے ستاون اننگز میں بتیس اعشاریہ انیس کی اوسط اور

ایک سو اٹھائیس اعشاریہ گیارہ کے سٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار چار سو اکیاسی رنز بنائے

جس میں ایک سو تین چوکے اور اٹھاون چھکے بھی شامل ہیں، سابق کپتان نے نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں

شین واٹسن کے ریٹائر ہونے کے بعد، فخر زمان ایک ہزار تین سو اکاون رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں

جبکہ ایک ہزار دو سو تہتر رنز کے ساتھ کرکٹر محمد حفیظ کا

پی ایس ایل میں زیادہ رنز بنانیوالے بلے بازوں کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے

About The Author