دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: جام پور

(. وقائع نگار )

ضلع راجن پور تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر ، گزشتہ سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ھونے والے یونیورسٹی کیمپس کی

عمارت کھنڈر بن گئی ضلع بھر کے کالجز میں تدریسی سٹاف برائے نام، ضلعی ہیڈ کوارٹر راجن پور شہر میں کوئی بھی سرکاری بوائز پرائمری سکول نہ ہے

غریب طلبہ بیرون شہر بھاری اخراجات پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انتہائی غریب والدین کے بچے تعلیم چھوڑ کر محنت مزدوری کرنے بڑے صنعتی شہروں میں جانے پر مجبور ھیں ضلع بھر کے تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار بچے اسکول جانے س

ے محروم ہیں 1992ء سے ضلع بھر میں ایک بھی نیا پرائمری سکول قائم نہ کیا گیا جبکہ ضلع راجن پور کی آبادی 21- لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

یہاں منتخب ممبران اسمبلی کے پاس درجن بھر وزارتیں حاصل ھیں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر کا تعلق بھی ضلع راجن پور سے ہے

لیکن اندھیر نگری چوپٹ راج بدستور قائم ہےیہ انکشافات سماجی رہنما اور”آوازدوست پاکستان” کے سیکرٹری جنرل مشتاق رضوی نے اپنی ایک تعلیمی بریفنگ میں کیا کہ

راجن پور پنجاب کا وہ سرفہرست ضلع ہے جہاں شرح خواندگی اور شرح پیدائش میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ ہے

لیکن یہاں کے غریب عوام بنیادی حقوق سے محروم چلے آ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ

جلد پورا فرمائیں کیونکہ یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر سے یہاں کے نوجوان بے چینی کا شکار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ

کوٹ مٹھن میں خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے اور جام پور میں ایک میڈیکل کالج بنایا جائے تاکہ

یہاں کے نوجوانوں کو ہائر ایجوکیشن کی سہولیات حاصل ہو سکی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور بالخصوص صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے پرزور مطالبہ کیا کہ

راجن پور شہر کے بند کیے جانے والے قدیمی بوائز پرائمری سکولز فوری بحال کیے جائیں جب کہ

ضلع راجن پور کے مردانہ اور زنانہ کالجز میں تدریسی سٹاف کی کمی پوری کی جائے اور ضلع بھر کے کالجز میں مستقل بنیادوں پر تدریس اسٹاف تعینات کیا جائے

یہاں کالجز میں بی ایس کی زیادہ سے زیادہ سائنس فیکلٹیز کا اجرا کیا جائے

یہاں کے لوگ غریب نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور وکیشنل ایجوکیشن کے مواقع فراہم کیا جائے

تاکہ یہاں غربت میں کمی لانے کے لیے روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: جام پور

(وقائع نگار )

سنئیر رہنما مسلم لیگ ن سرپرست اعلی جام پور ٹینٹ یونین سردار مشتاق احمد خان حجانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

انشاللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا موجودہ حکومت سے عوام تنگ آچکے ہی ہوشربا مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ھے

مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کو بحران سے نکالے گی مسلم لیگ ن ملک کی مقبول اورعوامی جماعت ہے

انہوں نے مزید کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

( وقائع نگار )

الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ پورے پاکستان میں الخدمت سات پروجیکٹس پر بلا تفریق و بلا امتیاز کام کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے نائب صدر فاروق نظامی نے ضلع راجن پور کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

الخدمت فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں 16 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے جس میں انکی تعلیم ضروریات اور ماہانہ جیب خرچ بھی شامل ہے ۔

یتیم بچوں کے لیے آغوش سنٹر کام کر رہے ہیں جہاں یتیم بچوں کی رہائش کھانا تعلیم بالکل مفت دی جاتی ہے ۔

بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ اس وقت پینتالیس لاکھ یتیم بچے پاکستان میں موجود ہیں جن کو الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کفالت میں لانے کا عزم ہے

اس سلسلے میں ضلع راجن پور میں تین مقامات پر مارچ میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اس ڈونرز کانفرنس میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے مخیر حضرات سے امدادی رقم اکٹھی کی جائے گی ۔

ضلعی جنرل کونسل میں مواخات پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

جس میں ضرورت مند افراد کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلا سود آسان اقساط پر قرضے جاری کیے جائیں گے ۔

اجلاس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور ظہیر اکبر ملک نے مشتاق احمد مزاری کو تحصیل روجھان اورنگزیب گشکوری کو

محمد پور ثقلین رمضان کو مٹھن کوٹ اور فیاض احمد اعوان کو راجن پور کا صدر جبکہ حبیب مصطفے’ اور مرتضی دریشک کو ایگزیکٹو ممبر میڈیا ٹیم مقرر کیا ۔

جنرل کونسل میں ہر تحصیل کو ایک سو آرفن رجسٹرڈ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ۔

ضلعی جنرل کونسل میں شہر تحصیل اور ضلع کی ششماہی رپورٹ پیش کی گئی اور اگلے ماہ کی پلاننگ بھی کی گئی ۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جامپور

(وقائع نگار )

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون، مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی، سینئر نائب صدر جام افتخار لاڑ، صوبائی صدر نعیم خان ڈاہا،

صوبائی نائب صدر مرزا محمد عزیز خان عرب بنی اسد. ملک ظفر اقبال ہانس، ملک اشرف ڈیپال، ملک محمد نعیم، ثقلین لانگ، چاند خان دریشک ، رافعیہ ملک اور حانیہ خان نے

ڈیرہ اسماعیل خان میں تین سرائیکی نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سرائیکی گزشتہ چالیس سال سے جاری دہشتگردی میں سینکڑوں خاندان اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں

اب ان میں مزید لاشیں اٹھانے کی ہمت نہیں۔ انتظامیہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے تماشہ دیکھ رہی ہے جبکہ ہزاروں خاندان ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے ہجرت کر کے دوسرے علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

دونوں اضلاع میں سرائیکی عوام خوف و ہراس کی فضاء میں شب و روز زندگی گزار رہے ہیں۔ 80 فیصد کاروبار پر دوسری اقوام کے لوگ قابض ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے باسیوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے گھر بار اور کاروبار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

علاقہ کی ڈیموگرافی جان بوجھ کر تبدیل کی جا رہی ہے۔ دونوں اضلاع کے حکومتی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ اور انتظامیہ آنکھیں بند کرکے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دلوائیں

اور ورثاء کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور امدادی رقوم کا اعلان کیا جائے۔

About The Author