دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا آغاز ہونے کو ہے

گزشتہ چھ سیزن میں میچز کہاں کہاں ہوئے؟ اور کون کون سی ٹیمیں کامیاب رہیں؟

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا آغاز ہونے کو ہے

سپر کرکٹ میلے کے پہلے چھ ایڈیشنز میں جہاں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے

وہیں میچز میں عالمی کرکٹ اسٹارز ان ایکشن دکھائی دیے

گزشتہ چھ سیزن میں میچز کہاں کہاں ہوئے؟ اور کون کون سی ٹیمیں کامیاب رہیں؟

قومی کرکٹ کو حقیقی معنوں میں بحال اور نئی راہ پر گامزن کرنیوالی

پاکستان سپر لیگ کا آغاز دو ہزار سولہ میں ہوا

سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میگا ٹورنامنٹ کی بنیاد رکھی، ابتدائی طور پر لیگ میں پانچ ٹیمیں شامل تھی

سپر کرکٹ میلہ پہلی بار یو اے ای میں سجا،، افتتاحی ایڈیشن میں ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رنر اپ رہی

دو ہزار سترہ میں دوسرے سیزن سے سپر لیگ پاک سرزمین پر منقل ہوئی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل کھیلا گیا،، پشاور زلمی کے سر کامیابی کا سہرا سجا

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچ کر بھی جیت کا مزا نہ چکھ سکی

تیسرے ایڈیشن کا آغاز تو متحدہ عرب امارات میں ہوا

تاہم دو ایلیمینٹرز لاہور اور حتمی معرکہ کراچی میں ہوا،، تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطانز ان ہوئی

جبکہ فائنل میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری بار ٹرافی جیتی

چوتھا سیزن بھی ابتدائی طور پر یو اے ای میں سجا، تاہم فائنل سمیت آٹھ میچز پاکستان میں ہوئے

اس ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا

پی ایس ایل کا پانچواں سیزن مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہوا،، لاہور اور کراچی کی ٹیمیں فائنل کیلئے مدمقابل آئیں،، بڑے ٹاکرے میں فتح کراچی کنگز کو نصیب ہوئی

چھٹے ایڈیشن کا افتتاح تو کراچی میں ہوا

مگر کورونا آڑے آیا اور ایونٹ کو پھر ابوظہبی منتقل کرنا پڑا،، جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہرا کر کامیابی سمیٹی

About The Author