نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا اسپیل شروع

شانگلہ ، وادی لیپا، سوات اور ایبٹ آباد میں برف کی سفیدی چھا گئی

ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری شروع ہوگئی۔۔

شانگلہ ، وادی لیپا، سوات اور ایبٹ آباد میں برف کی سفیدی چھا گئی۔

علاقوں میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔۔

بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا اسپیل شروع،،، قدرتی مناظر حسین سے حسین تر ہوگئے۔۔

سوات میں روئی کے گالوں سے ہر طرف سفیدی چھاگئی ہے۔۔

بالائی علاقوں مالم جبہ ، کالام میں وقفے وقفے سے برف باری نے منظر دلکش بنا دیے ہیں۔

وادی لیپا میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔۔

درخت، سڑکیں اور عمارتیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔

جس سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔

شدید برف باری کے باعث سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔

شانگلہ کے بالائی علاقوں میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔۔

بارش و برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔۔

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔

ایبٹ آباد میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا تو سردی نے بھی زور پکڑ لیا۔

About The Author