دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہین آفریدی پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرجوش

کہتے ہیں لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوانے کی کوشش کریں گے

نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرجوش ،،، کہتے ہیں لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوانے کی کوشش کریں گے

پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل سے محروم لاہور قلندرز کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سیون میں شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے پر امید ہیں

میڈیا سے گفتگو میں نوجوان فاسٹ باولر نے کہا کہ کپتانی کا دباو محسوس نہیں کررہا
شاہین شاہ آفریدی ،،،، کپتان لاہور قلندرز، ،،، "بطور پروفیشنل کوشش ہوگی کہ کپتان بن کر اچھا پرفارم کروں”

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے بھی نوجوان کھلاڑی کو مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی

عاطف رانا ،،، سی ای او لاہور قلندرز ،،،، "شاہین آفریدی دو ہزار اٹھارہ میں ہمارے پاس آئے تھے پہلے نائب کپتان اور اب کپتان بنے ہیں”

پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز ستائیس جنوری سے ہوگا

لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ انتیس جنوری کو ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی

About The Author