نومبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سانحہ مری کے پیش نظر فورٹ منرو میں خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں

جس کے تحت کلمہ چوک فورٹ منرو میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی کا عارضی کمیپ قائم کردیا گیا۔

پولیٹکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کی زیر نگرانی قبائلی فورس کا فورٹ میں ہنگامی کیمپ فعال کرنے کے ساتھ فورٹ منرو روٹس پر ٹریفک کی روانی کےلئے بی ایم پی فورس کو الرٹ کردیا گیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کلمہ چوک فورٹ منرو میں ایمرجنسی ریسکیو سٹیشن فعال کرادیا گیا ہےریسکیورز ایمبولینس کے ساتھ موٹر بائیک پر بھی فوری ایمرجنسی امداد دیں گے۔

ریسکیو کے کیمپ میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے تمام تر انتظامات ہوں گےپولیٹیکل اسسٹنٹ کی زیر نگرانی قبائلی فورس کا بھی

ایمرجنسی کیمپ فعال رہے۔فاطمہ جناح پارک فورٹ منرو کے ساتھ وسیع و عریض پارکنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

سخی سرور سے فورٹ منرو تک سیاحوں اور مسافر گاڑیوں کی روانی کےلئے بھی قبائلی فورس الرٹ رہے گی۔فورٹ منرو میں گاڑیوں کی پارکنگ اور سیاحوں کا رش بڑھنے پر بھی خصوصی انتظامات کریں گے۔

فورٹ منرو میں سیاحوں کے گنجائش سے زیادہ آمد پر گاڑیوں کو سخی سرور چیک پوسٹ پر روک دیا جائے گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سیاح اور مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.مشیر وزیر اعلی نے مکینوں سے ملاقاتیں کی اور ترقیاتی کاموں کے معیار کی نگرانی کا بھی کہا۔

مشیر وزیر اعلیٰ نے یونین کونسل نمبر 12 خیابان سرور میں بننے والے روڈز اور پارکس،یونین کونسل نمبر 7 اور دیگر علاقوں میں زیر تعمیر ٹف ٹائلز سکیم کا جائزہ لیا۔

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں میں بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگ۔میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

عوامی مسائل کے حل کےلئے دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کیا جائیگا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ان کے حلقہ کےلئے ریکارڈ خطیر فنڈز دئیے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

جام پور کے نامور شاعر سلیم طارق سمعی کے شعری مجموعے ” عشق سمندر” کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ پیر 10 جنوری کو دوپہر ایک بجے ڈی جی خان آرٹس کونسل کی

ادبی ببیٹھک میں منعقدھوگا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید ہوں گے

اورصدارت ناموشاعر،ادیب اور دانشور عزیز شاھد کرینگے۔

اس موقع پر خطے کے نامور اہل قلم صاحب کتاب کے فن وشخصیت پر اظہار خیال کریں گے

جبکہ شعرائے کرام اپنا کلام بھی پیش کرینگے۔

یہ بات ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

About The Author