نومبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح نو بجے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر کے اچانک دورے کئے،سربراہان اور عملہ کی حاضری،صفائی اور دیگر

معاملات چیک کئے کمشنر دفتری اوقات شروع ہوتے ہی مختلف دفاتر میں پہنچ گئے۔انہوں نے انہار،پبلک ہیلتھ،فوڈ،ہیلتھ،ایجوکیشن، ایکسائز،ایجوکیشن،سوشل ویلفئیر اور دیگر

کمپلیکس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے حاضری چیک کی۔کمشنرنے کہا کہ اداروں کے سربراہان عملہ سمیت وقت کی پابندی کریں۔

اداروں میں صفائی اور نظم و ضبط مثالی ہونا چاہئے۔

کمشنر کے معائنہ کے وقت اکثریت دفاتر میں سربراہان سمیت عملہ موجود پایا گیا. کمشنرنے افسران اور سٹاف کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کے حلقہ پی پی 289 کے محروم علاقوں میں سیوریج اور آمدورفت کے مسائل حل ہوں گے۔

دو کروڑ 40 لاکھ روپے کے مزید فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں سیوریج پائپ لائن کے ساتھ گلیاں ٹف ٹائلز ہوں گی۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ان کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے شہر میں میونسپل سروسز کیلئے مزید فنڈز کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے بات مختلف محکموں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے پبلک ہیلتھ، ہائی ویز

صحت اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ

پی پی 289 کے رہ جانے والے علاقوں میں میونسپل سروسز کو بہتر کیا جائیگا،مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان شہر میں روڈ کی کشادگی اور بحالی کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ کیلئے پنجاب گیمز کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان عطا الرحمن نے بتایاکہ 24تا 27اپریل لاہو رمیں ہونے والی پنجاب گیمز کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کاشیڈول جاری کر دیاگیاہے.

11جنوری کو دس بجے دن سپورٹس کمپلیکس اور آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ میں مرداور خواتین کے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے ٹرائلز دس بجے دن شروع ہو ں گے

اسی طرح 12 جنوری کو سوئمنگ، لان ٹینس، سکواش، بیس بال، رگبی، سائیکلنگ، کراٹے، جمناسٹک، باسکٹبال، باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ تیر اندازی اور دیگر مقابلوں کے

ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہوں گے. 13جنوری کو کبڈی، ریسلنگ، کک باکسنگ، تیکوانڈو، والی بال، ہینڈ بال کے ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس جبکہ

مردوخواتین اتھلیٹس کے ٹرائلز اسی روز مظفرگڑھ میں ہوں گے. ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا ہے کہ مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جا سکتاہے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سلیم قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 18جنوری 2022 تک توسیع کر دی گئی ہے

معذور افراد کے مقابلے میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں،انہوں نے کہا کہ فن گائیکی،مصوری،افسانہ نویسی،دستکاری،علاقائی رقص اور تھیٹر کے مقابلوں میں

شرکت کیلئے16سے40 سال تک کی عمر کے خواہش مند نوجوان اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر آزمائیں،انہوں نے کہا کہ

ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر اول،دوئم اور سوئم آنے والوں کو کیش پرائزز کے علاوہ شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے

رجسٹریشن فارمز ڈی جی خان آرٹس کونسل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ڈاون لوڈ کرکے ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل نزد چوک چورہٹہ ڈی جی خان کے

پتے پر ارسال کئے جاسکتے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے گزشتہ روز تحصیل تونسہ کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے انڈس ہائی وے پر آگاہی شجر کاری واک کی قیادت کی اور ٹرمینیلیا کے درختوں کی شجرکاری بھی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف بھی

موجود تھا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نیمیاواکی جنگل کی فوری تعمیر کے احکامات دئیے۔تونسہ انٹری ایگزٹ پارک اور دیگر منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

سیکرٹری جاوید اختر محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں

عوام میں شجر کاری کے فروغ کے لیے آ گاہی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تونسہ میں میاواکی جنگل کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

جس سے یہاں کے موسم میں خوش گوار تبدیلی رونما ہوں گی،اس کے علاوہ تونسہ انٹری ایگزٹ پارک کو جدید خطوط پر استوار بھی کررہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور سیوریج کے منصوبوں پر کام برق

رفتاری سے جاری ہے جن کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ دراہمہ کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، منشیات فروش گرفتار،2140 گرام چرس برآمد۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی سپرویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ نے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے کاروائی کرتے ہوئے

منشیات فروش ملزم محمد رضوان ولد عبدالخالق قوم ککھ سکنہ چاہ ٹھاکرے والا موضع سمینہ شرقی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 2140گرام چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ صادق حسین کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کھاد کا مصنوعی بحران ختم کرنے کےلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سید موسیٰ رضا کے ہمراہ چوک قریشی میں گوداموں اور دکانوں کا اچانک معائنہ کیا

اور ذخیرہ کی گئی600 بوری کھاد گوداموں سے نکال کر اپنی نگرانی میں تقسیم کرائی اورموقع پر موجود کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کے مطابق

کھاد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نےناقص کارکردگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جلیل الرحمان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کمشنر نے چوک قریشی میں کھاد کی خرید و فروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔کاشتکاروں کے مسائل حل نہ کرنے اور فرائض میں عدم دلچسپی پر

زراعت افسران پر برس پڑےاسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راستے میں کھاد کے اتارے جانے پر بھی لاعلم رہے

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی کاشتکاروں سے بھی ملاقات کرتے ہوئےمعلومات حاصل کیں۔کمشنر نے کہا کہ

ضلعی حدود میں داخل ہونے والی کھاد کی ہر بوری کا زراعت افسران کو علم ہونا چاہیے۔کھاد کی طلب کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کےلئے ڈیلرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کمپنیوں سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ضلع کےلئے کوٹہ کی ہر بوری کاشتکاروں میں تقسیم ہونی جائیے،کمشنر نے تنبیہہ کی کہ کھاد ڈیلروں سے ملی بھگت کرنے والے افسران ڈویژن میں نہیں رہیں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل کا ادراک ہے،مسائل حل کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،اے سی مظفر گڑھ عابدہ بھی ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سے بھاری ٹریفک کی روانی کیلئے ملتان،جامپور روڈ سے سخی سرور روڈ تک ساڑھے 12 کلومیٹر جنوبی بائی پاس بنایا جائیگا

جس کیلئے تین ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے مجوزہ روٹس کا معائنہ کیا

اور بریفنگ لی۔کمشنرنے کہا کہ بائی پاس شہر کیلئے بہت ضروری ہے بھاری گاڑیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے دو رویہ جنوبی بائی پاس تعمیر کیا جائیگا

اور اے ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو بھرپور سفارشات پیش کی جائیں گی۔

کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر شہر میں سڑک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان،جامپور روڈ کو کوئٹہ،سخی سرور روڈ سے ملایا جائیگا۔

ساڑھے 12 کلومیٹر طویل بائی پاس کے ساتھ مانکا کینال،ڈی جی کینال،کھچی کینال پر پل اور ریلوے لائن پر پھاٹک کی تعمیر تجویز کی گئی ہے

کمشنر نے آر ڈی 242 پر سائفن کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔

ایس ای انہار سلطان احمد بندیشہ نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ڈی جی اور کھچی کینال پرسائفن کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا

اور تمام سٹرکچر ورک اپریل تک مکمل کرلیا جائیگا۔

رود کوہی وڈور کے سیلابی پانی کے محفوظ منتقلی کیلئے چینلز بھی تعمیر ہوں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے

لیہ سے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں ڈی جی خان کی دو اور لیہ کی آٹھ سکیموں کو منظوری کیلئے کلیئرکردیا گیا

متعلقہ ڈپٹی کمشنر قواعد و ضوابط کے مطابق سکیموں کی منظوری دیں گے کمشنر نے سکیموں کی خامیوں کو دور کرکے متعلقہ پلیٹ فارم پر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

کمشنر نے کہا کہ مفاد عامہ کی سکیموں کو ترجیح دی جائے۔کمیونٹی کے شناختی کارڈ اور دیگر قواعد و ضوابط پورے کئے جائیں ہر سکیم اور گلی کے پہلے اور آخری مقام کی نشاندہی کی جائے۔

سکیموں میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ

ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 289 کی منتخب یونین کونسل میں سیوریج اور گلیاں ٹف ٹائلز کی جائیں گی۔

منصوبہ پر دو کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے

اسی طرح ضلع لیہ میں پبلک ہیلتھ کی ایک اور لوکل گورنمنٹ کی سات سکیموں کیلئے سات کروڑ 78 روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کی سال 2040 تک کی ضروریات اور سیاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلاننگ کی جائے گی

اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کا اجلاس کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک اور دیگر موجود تھے۔

یونیکان کے چیف ایگزیکٹو پرویز قریشی نے ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ماسٹر پلاننگ تک فورٹ منرو میں تعمیراتی ڈویلپمنٹ پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فورٹ منرو کی 2040 کی ضروریات کے مطابق ماسٹر پلاننگ کی جائے گی۔

فورٹ منرو کو ایکو ٹورازم ہب بنایا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی اور تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کھر،فورٹ منرو،اناری اور دیگر مقامات کی ایک ایک انچ کی ماسٹر پلاننگ کی جائے

جس میں ہوٹلز،روڈز،پارکس اور دیگر سہولیات کو سامنے رکھا جائے. فورٹ منروکی ماسٹر پلاننگ کیلئے فروری تک کا وقت دیاگیاہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے نئے میگا پراجیکٹس کی منظوری،ڈیزائن اور دیگر مراحل کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دے دیں۔

اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ تونسہ یونیورسٹی اور کوہ سلیمان میں پبلک سکول کا تعمیراتی کام شروع کیا جائے

تعلیمی اداروں کیلئے بسیں،ہاسٹلز میں جم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔منصوبوں کے ڈیزائن میں ہر سہولیات کو شامل کیا جائے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایکسیئن محمد وقاص،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اکرم

سی ای او تعلیم مسعود ندیم اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی اوڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے ٹریفک چوک پر شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے جبکہ

ہیلمٹ کے استعمال بارے آگاہی بھی دی گئی. غازی ویلفیئر کے کامران

خانزادہ،رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ ا ور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے.

ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال کا مقصد شہریوں کو سر،دماغ اور گردن کی چوٹ سے محفوظ کرناہے انہوں نے کہاکہ

موٹر سائیکل حادثے میں سر اور دماغی چوٹ کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے

اس لئے شہری ہیلمٹ کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔اپنی جان اور فیملی کی خاطر لاپرواہی ہر گز نہ کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے افسران کو ریونیو حصول، کھادوں کی دستیابی،حکومتی نرخوں پر فروخت یقینی بنانے، گرداوری اور جمع بندیاں جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے

محاصل ادا نہ کرنے والوں کو نوٹس کے ساتھ ریکوری بھی دینا ہوگی،کھاد سٹاک اورگرانفروشی کرنے والوں کی نشان دہی کیلئے سرکاری سٹاف بھی متحرک ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیرصدارت فرٹیلائزر،ریونیو ریکوری،جمع بندیوں اور گرداوری بارے اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،احمد نوید،اسد چانڈیہ،تحصیل داروں اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ریونیو افسران حکومتی محاصل کی ریکوری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،بقایا جات ادا نہ کرنے والوں نوٹس جاری کئے جائیں اور ان سے ہر صورت ریکوری کی جائے،کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے

حکومت محاصل عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرتی ہے اس حوالے سے ہر ریونیو افسر اپنے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرداوری اور حلقہ بندیوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ریونیو سٹاف بارے ذیشان جاوید نے کہا کہ

وہ چونکہ فیلڈ میں ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنے علاقوں میں کاشت کاروں کی سہولت کے پیش نظر کھادوں کی صورتحال پر بھی نگاہ رکھیں

کھاد سٹاک کرنے والوں کی نشان دہی کریں،ضلعی انتظامیہ ایسے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران اور سٹاف پر بھاری ذمہ داریاں ہوتی ہیں

وہ بااثر افراد سے ریکوریاں کریں،ریونیو ٹارگٹ کو ممکن بنائیں۔اس موقع پر ریونیو معاملات بارے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

About The Author