دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا،بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کی کرپشن سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کی کرپشن سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر

پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔

کروڑوں روپے کی خُردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے۔

آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ

عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔

About The Author