جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: فاضل پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کا ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کے ہمراہ تھانہ فاضل پور میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کی جانب سے تھانہ کے احاطے میں پودا بھی لگایا گیا

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پو کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل نے ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کے ہمراہ پولیس کی جانب سے تھانہ فاضل پور میں کیئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور اصغر اولکھ ، ڈی پی ایس پی صدر راجن پور مجاہد گوراہا اور ایس ایچ او فاضل پور اسد عباس موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس راجن پور کی جانب سے تھانہ کے احاطہ میں آنے والے سائلین کے بیٹھنے کے لیئے سیٹنگ ایریا (انتظار گاہ) کا قیام عمل میں لایا گیا۔

سیٹنگ ایریا شیڈ کے قیام کا مقصد تھانہ میں آنے والے سائلین کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ تھانہ جات کے اطراف تمام راستوں پر ٹف ٹائل لگا کر آمد و رفت کے لیئے بہتر راستہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کی داد رسی کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے

تمام فیلڈ افسران کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے اور آنے والے سائلین سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سائلین کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سائلین کو تھانہ جات میں بہتر ماحول کی فراہمی لیئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ تھانہ کے احاطہ میں ویٹنگ ایریا کا قیام تھانہ آنے والے افراد کو با عزت طریقے سے بیٹھنے کے لیئے اچھا ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے پولیس کی اوور آل پرفامنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور پولیس جرائم کی بیخ کنی

قانون کی بالا دستی اور امن و امان کے قیام کے لیئے کی جانے والی کاوشیں تسلی بخش ہیں ڈی پی او راجن پور اور ان کی پوری ٹیم پبلک سروس ڈیلیوری کے لیئے دن رات کوشاں اور عوام تک ان کاوشوں کے ثمرات علاقہ میں امن امان اور جان ومال کے تحفظ کی

صورت میں پہنچ رہے ہیں۔ ڈی پی او راجن پور کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

ان تمام کاوشوں پر ڈی پی او راجن پور اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس کے بعد ڈی پی او راجن پور اور ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک کی جانب سے تھانہ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم ک آغاز کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راجن پور کی جانب سے برتھ رجسٹریشن بارے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور تہمینہ دلشاد ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ارشاد فرید بھٹہ،سوشل ویلفیئر آفیسر نادیہ نواز اور دیگر نے کہا کہ

ضلع راجن پور میں لائن ڈیپارٹمنٹ نادرا ،لوکل گورنمنٹ اور الیکشن آفس کے تعاون سے برتھ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کرائیں ۔نادار آفس کی جانب سے بھی ب فارم بنانے کے لئے برتھ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔

آگاہی سیمینار میں مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

روجھان جماعت اسلامی کی طرف سے عزم نو کانفرنس جنوبی پنجاب کے امیر راو محمد ظفر جماعت اسلامی راجن پور کے امیر ڈاکٹر عرفان اللہ۔ملک سمیت مقامی راہنماوں مجیب الرحمن مزاری شعیب مزاری۔کا عوام کی کثیر تعداد سے خطاب جب تک ہم اللہ تعالی کے راستے پر نہیں چلے گئے

ہماری زندگیوں میں تبدیلی ممکن نہیں ہم اللہ تعالی کی خوشنودی کی بجائے مادی اشیاء کے پیچھے بھاگ رہے ہیں یہ بات امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راو محمد ظفر نے روجھان میں جماعت اسلامی کے پروگرام عزم نو کانفرنس میں عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہی

جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راو محمد ظفر جماعت اسلامی راجن پور ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک اور دیگر راہنماوں کے ہمراہ روجھان پہنچے تو جماعت اسلامی روجھان کے راہنما مجیب الرحمن مزاری شعیب مزاری ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری محمد عالم خان مزاری سعداللہ خان مزاری نصراللہ خان مزاری سابق کونسلر ظہور دین خان مزاری ڈاکٹر محمد صدیق بنوں بڑی مونچھ والے الہی بخش مزاری سمیت عوام کی کثیر تعداد نے انکا پر

جوش استقبال کیا اور جماعت اسلامی حلقہ 175 کے گروپ لیڈر مجیب الرحمن مزاری نے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر راو محمد ظفر اور جماعت اسلامی راجن پور کے امیر ڈاکٹر عرفان اللہ ملک کو اجرک پہنائی اور خوش آمدید کہا

عزم نو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روجھان کی پسماندگی امن وامان کی مخدوش صورتحال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ

علاقے کے مخلص محب وطن لوگ مشکلات کا شکار ہیں لوگوں کے پاس شعور اور مصروفیات نہ ہونے کے باعث چائے کے ہوٹل عوام سے بھرے پڑے ہیں نہری پانی کی فراہمی ہو روزگار کے وسیع زرایعے ہوں تو مجمع کے مجمع ہوٹلوں پر وقت گزارنے کے بجائے اپنے مشاغل میں مصروف ہوں انھوں نے کہا کہ

مختلف طریقوں سے روجھان کی عوام سے ہنر مصروفیات اور شعور سے محروم کیا جارہا ہے مگر ہمیں اسکا ادراک نہیں انھوں نے مذید کہا کہ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت آج تک نہیں بدلی جب تک ہم خود کو نہیں بدلے گئے

اللہ تعالی کے راستے چھوڑ کر ہم کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اگر ہم نظام زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانا پڑے گئے نماز روزہ اور اللل تعالی کے احکامات کی پابندی سے روزگار سمیت تمام مسائل حل ہونگے اللہ تعالی کی راہ میں چلنے والوں کو اللہ تعالی کبھی مشکلات کا شکار نہیں کرتا انھوں نے کہا کہ

ملک میں حقیقی تبدیلی اللہ تعالی کے قانون کی پاسداری اور اسکے احکامات کی پابندی کرنے میں ہے اس موقع پر جماعت اسلامی راجن پور کے امیر ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے کہا کہ راجن پور کی عوام قیام پاکستان سے لے کر آج تک صرف مخصوص افراد کو سیاست میں کامیاب کرا رہے ہیں پھر کہتے ہیں

ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے ترقی وخوشحالی ہم سے دور ہے سوال یہ ہے ہم ان لوگوں کو کیوں منتخب کرتے ہیں جن سے ہم ہمیشہ ناخوش ہیں عزم نو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنما مجیب الرحمن مزاری نے کہا کہ

ملک کی حالت تبدیل کرنے میں تمام جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو اپنی طاقت سونپے جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو اللہ تعالی کے قانون کی پاسداری سے پاکستان اور پاکستانی عوام کی حالت زار بدل سکتی ہے

اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنما شیعب مزاری کا کہنا تھا کہ روجھان میں امن وامان کی خراب صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے بدامنی سے لوگ اتنا خوف زادہ ہیں کہ دھڑکا رہتا ہے کہ

مغرب کے بعد خریت سے گھر لوٹے گئے یا نہیں انھوں نے کہا کہ روجھان میں امن کی بحالی کے لیے آخر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کیا کررہے ہیں چند مٹھی جرائم پیشہ افراد نے علاقے کا امن خراب کیا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ

کچہ تو شھر بھی کچہ بن گیا ہے انھوں نے کہا کہ نہری پانی کی بندش سے عوام معاشی طور پر تباہ ہورہے ہیں

لوگوں کی زرعت اجڑ چکی ہیں لاکھوں ایکڑ زمنینں بنجر ہورہی ہیں کسان پریشان ہیں انسان اور جانور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں انھوں نے کہا کہ

آئے جماعت اسلامی کے ہاتھ مظبوط کریں تاکہ جماعت اسلامی آپ کے حقوق کی جنگ لڑ سکے عزم نو کانفرنس کے آخر میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: جام پور

پولیس تھانہ سٹی جام پورکی ٹیم نے 04 منشیات فروش 04 کلو گرام چرس سمیت گرفتار کر لیئے

ترجمان پولیس راجن پور کے مطابق پولیس ٹیم تھانہ جام پور کی مختلف کامیاب کاروائیوں کے نتیجے میں 04 منشیات فروش دھر لیئے گئے۔

ملزمان کے قبضہ سے منشیات فروشوں کی جانب سے منشیات فروشی کی غرض سے لیکر جانے والی کل 04 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان محمد قاسم ولد محمد جہانگیر

محمد نعمان ولد تصور حسین ، غلام اصغر ولد مرید حسین ، شیخ ظفیر ولد ظہور احمد کو گرفتار کر کے قانون کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 11/21٫ ، 12/21 ، 13/21 ، 14/21 ک اندراج کر دیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: محمد پور دیوان

مظلوم کسان پاکستان کا کھاد بحران پر ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ،

کسان کو کنٹرول ریٹ پر اور باآسانی کھاد نہ دی گئی تو پورا ضلع بند کر دینگے۔ آصف اقبال گشکوری

ضلع راجن پور میں کھاد کا بد ترین مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا

راجن پور اور محمد پور دیوان اور گردونواح میں لاکھوں کسان در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور میں بد ترین مصنوعی کھاد بحران نے کسانوں کو در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا

کھاد بحران کے پیش نظر مظلوم کسان پاکستان تنظیم نے ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ دے دیا مظلوم کسان پاکستان کے رہنما آصف اقبال گشکوری کا کہنا تھا کہ کھاد کے مصنوعی بحران نے ویسے ہی کسان کی بیس فیصد گندم کو نقصان پہنچا دیا ہے

لیکن اب اگر اس مشکل حالات میں بھی کسان کو یوریا کھاد تک رسائی نہ دی گئی تو فصل پچاس فیصد سے زیادہ تباہ ہو جائے گی جو کسان کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے دو تین دنوں تک اگر محکمہ زراعت اور ڈیلر حضرات کی من مانیہ جاری رہیں

اور کسان کو کنٹرول ریٹ پر کھاد مہیا نہ کی گئی تو مظلوم کسان پاکستان کے زیر اہتمام کسان اپنے حق لینے کے لیے سڑکوں پر ہونگے اور ہم ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے

جبکہ مظلوم کسان پاکستان اور کسان بورڈ جماعت اسلامی کے رہنما جعفر کریم کا کہنا تھاکہ ملک کا پیٹ بھرنے والا بیچارہ کسان محکمہ زراعت کی نااہلی کی وجہ سے صبح سے لائنوں میں کھڑتا ہے

اور شام کو خالی ہاتھ گھر جانا پڑتا ہے جس سے کسان کی اخلاقی تذلیل ہوتی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو حکومت گندم کی خریداری کا مطلوبہ ٹارگٹ پورا نہ کر سکے گی اور آٹا بحران پیدا ہونے کا خطرہ حکومت کے سر منڈراتا رہے گا

حکومت کو چاہیے کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری ہدایات کی جائیں کہ کسان کی یوریا کھاد تک رسائی آسان بنائی جائے اور بلیک پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز اور ایجنٹوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے

اور اگر انتظامیہ نے دو تین دن تک یہ مصنوعی کھاد بحران ختم نہ کرایا تو کسان سڑکوں پر ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر ہوگی۔

چیئرمین کسان بورڈ اللہ یار خان کورائی اور مظلوم کسان پاکستان کے رہنماؤں فاروق بزدار،عاشق احمدانی،پنل خان،شوکت علی راں

خان محمد جندانی،یاسر خان اور ربنواز امین بزدار شاہد خان بلوچ مجاہد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مردم شماری اگست میں کرانےکی تجویز،23 ارب روپے کی لاگت آئے گی

اگر نادرا اپنا ایک سنٹربنادے اور تمام تر مردم شماری سے متعلق معلومات کے اندراج کےلئے ایک مکمل پروفارمہ جاری کرے جس میں تمام تر معلومات درج کی جاسکیں

جسے ہر شہری انتہائی ایمانداری ، خلوص نیت اور دیانتداری سے پر کر رضارکارانہ طور پربلکہ تھوڑی سی فیس کیساتھ جمع کرائے تو قومی خزانے کو بہت بڑی بچت

اور قوم پر ایک اور اضافی بوجھ لادنے کی بجائے کچھ سہولت دی جاسکتی ہے اور ان 23 ارب روپے سے ملک کی ہر ویلج اور نیبر ہڈ کونسل میں نادرا سنٹر قائم کر کے جہاں بے

روزگاروں کو روزگار اور غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولیات فراہم کیجاسکتی ہیں اور دیگر اداروں کو بھی دی جانے والی تکلیف سے بچایا جاسکتا ہے جو کہ

قابل عمل ہے اور اس پروفارمہ کو ہر سال مالی گوشواروں کی طرح اپڈیٹ کرنے کی سہولت بھی میسر ہو اور بلکہ ہر مالی سال کے اختتام پر اسے اپڈیٹ کرنا اور کرانا لازمی بھی قرار دیا جائے.
جبکہ غلط اور جھوٹی معلومات دینے پر یا معلومات چھپانے پر سخت سے سخت ترین سزا بھی مقرر کیجائے تاکہ کوئی غلط بیانی کرنے یا معلومات چھپانے کا کوئی تصور بھی نہ کرسکے.
یہ تجویز قابل عمل ہوسکتی ہے مگر ناممکن نہیں ملک و ملت کے وسیع تر قومی مفاد میں

جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرہ

ایک ادنی محب وطن شہری
ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

About The Author