دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

داجل

تھانہ داجل پولیس کی کامیاب کاروائی موٹرسائیکل ڈکیت گینگ کا سرغنہ ریحان عرف ریحانی میو اپنے چار ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 6 لاکھ روپے اور 6 عدد موٹر سائیکل کی ریکارڈ ریکوری۔

بین الاضلاعی گینگ کے ممبران پولیس کو موٹر سائیکل ڈکیتی/سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے

ترجمان پولیس راجن پور کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی سربراہی میں داجل پولیس کی کاوشوں سے بدنام زمانہ بین الاضلاعی موٹر سائیکل سنیچر گینگ دھر لیا گیا۔

ڈی ایس پی داجل ثناء اللہ خان مستوئی کی جانب سے داجل میں پریس کانفرنس کی گئی جس میں تھانہ حنیف غوری شہید داجل کی بھرپور کاروائی

میں 16مقدمات کے مدعیان میں موٹر سائیکل کی چابیاں اور نقد رقم کی ریکوری تقسیم کی گئی۔ پولیس کیجانب سے گینگ کے سرغنہ ریحان عرف ریحانی میو

اور اس کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور محمد افضل کا کہنا تھا کہ

ضلع بھر میں موٹر سائیکل ڈکیت گینگز کے گرد گھیرہ تنگ کرنے کے لیئے پولیس کی جانب سے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

تھانہ داجل پولیس کی کامیاب کاروائی اور گزشتہ روز تھانہ سٹی جام پور پولیس کی اور چند روز قبل تھانہ سٹی راجن پور پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل گینگز کی

سرکوبی اور لاکھوں روپے کی ریکوری اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پولیس کی جانب سے ایسی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس بڑی کامیابی پرڈی ایس پی داجل اور ، ایس ایچ او داجل اور ان کی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

About The Author