نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاعر منیر نیازی کو دنیا سے رخصت ہوئے پندرہ سال بیت گئے

بیسویں صدی کے ممتاز شاعر منیر نیازی کو دنیا سے رخصت ہوئے پندرہ سال بیت گئے

ادب کی دنیا کے ماہ منیر ،،، سماجی زندگی کے بنجر پن کو اپنی شاعری میں ڈھالنے والے

بیسویں صدی کے ممتاز شاعر منیر نیازی کو دنیا سے رخصت ہوئے پندرہ سال بیت گئے

منفرد فکری رویوں سے قارئین کو اپنی گرفت میں جکڑ لینے والے عظیم شاعر کے ادبی سفر پر
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ۔۔

خوف، خنجر، رنگ و بو میں بسی دوشیزائیں اور دھاڑیں مار کر روتی دشت وفا کی خوب صورت ہرنیاں

منیر نیازی کے کلام میں جابجا بکھرے تاثرات،، انہیں ہم عصر شاعروں سے کہیں بلند مسند پر بٹھاتے ہیں

نو اپریلانیس سو اٹھائیس کو ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہونیوالے منیر نیازی کا کلام آج بھی متلاشی ادب کی فکروں کو متاثر کرتا ہے
مشاعرے کے مناظر

تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک اور ماہ منیر سمیت منیر نیازی نے اردو کے تیرہ سے

زائد مجموعے لکھے ،،، ،، ملکہ ترنم نور جہاں اور شہنشاہ غزل مہدی حسن نے ان کے گیت

گا کر شاعری کی طرح فلمی گیتوں کو بھی امر کر دیا
فلمی گانا

عظیم شاعر کی اہلیہ اپنے خاوند کے ساتھ گزرے لمحات کو زندگی کا سرمایہ قرار دیتی ہیں
ناہید منیر نیازی ،، بے انتہا محبت کرتے تھے

میں آج بھی ان کے ساتھ گزرے لمحات کو روز یاد کرتی ہوں

چاہت سے بھرپور انسان تھے

لفظوں کا طلسم پیدا کرنے والے عہد ساز شاعر کو تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

اردو ادب کو مافوق الفطرت علامات سے طلسماتی حقیقت کا رجحان دینے والے درویش طبع منیر نیازی چھبیس دسمبر دو ہزار چھ کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے

اور اہل ادب کا ایک پورا جہاں ویران ہو گیا

About The Author