نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہاکی کی قومی ٹیم گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان پہنچی۔

پاکستان وائٹ نے کانٹے دار مقابلہ کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ گول سے پاکستان گرین کو شکست دے کر میر چاکر اعظم رند گیمز ہاکی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

ڈیرہ غازی کے نئے تعمیر ہونے والی آسٹروٹرف گراؤنڈ میں ڈیرہ غازی خان کے آٹھ کھلاڑیوں سمیت قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

دونوں ٹیموں کی قیادت بھی ڈیرہ غازی خان نے کی۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔

قائد اعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بریف کیا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور ہاکی پوری قومی ٹیم یہاں ہے۔ قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ڈیرہ غازی خان آکر میزبانی کا شرف دیا۔

جنوبی پنجاب سکول اولمپیکس کے بعد میر چاکر اعظم رند گیمز سے کھیل کو پروان چڑھانے اور بین الاقوامی کھلاڑی کی کھوج میں مدد ملے گی۔

مقابلوں کا مقصد اولمپیکس میں گولڈ میڈلز اور پاکستان کو ہر کھیل کا ورلڈ چیمپئن بنانا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے میر چاکر اعظم رند گیمز کا انعقاد کرکے احسن اقدام کیا۔

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیل کے فروغ کےلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

وزیر مملکت نے پاکستان وائٹ کو چیمئن اور گرین کو رنراپ کی ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر

پی آر او سپورٹس بورڈعبدالروف روفی ڈی ایس او امتیاز بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمن اور فاروق عزیز کے علاؤہ یاسر سعید چنگوانی،جاوید الیاس لودہی،مرید حسین اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی اور فاضلہ کے سپورٹس گراؤنڈ کو ایک ماہ کے اندر فنکشنل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

سپورٹس گراؤنڈ کی دیکھ بھال کےلئے افرادی قوت کو مستقل طور پر ملازمت دینے کی سکیم تیار کی جائے۔

یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز بارتھی میں کثیر المقاصد کھیل کے گراؤنڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کوہ سلیمان میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ بارتھی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو پی ایم او کے افسر محمد مدنی نے مکمل بریف کیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کوہ سلیمان بارتھی ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کوہ سلیمان بارتھی میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ کے قیام سے قبائلی علاقوں میں بھی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

قبائلی نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے جانے کا موقع ملے گا۔

کوہ سلیمان بارتھی میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ کی تکمیل کے بعد صوبائی و قومی سطح کے میچ کرائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کوہ سلیمان میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ بہت بڑا تحفہ ہے۔

ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ بارتھی کو جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ مافیا کی پنجاب فوڈاتھارٹی کے ھاتھوں شامت

پائوڈراور کیمیکلز سے بنا2ہزارلٹردودھ اور مجرم رنگے ہاتھوں گرفتار،ایف آئی آر درج۔987 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف

ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت175فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ4ہزار500روپے کے جرمانے عائد،135شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پائوڈراور کیمیکلز سے بنا2ہزارلٹردودھ اور مجرم رنگے ہاتھوں گرفتار،ایف آئی آر درج۔بستی ڈپےوالی چک نمبر 19فوڈواہ قائم پور

حاصل پور میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔عمران نامی مجرم گھرمیں کیمیکلز اور پائوڈر سے ہزاروں لٹردودھ بناتا رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

گیا۔2ہزارلٹرتیاردودھ،40کلووئےپائوڈر،10کلوگھی تلف۔ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔

اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا تھا کہ کیمیکلز اور پائوڈر سے بنایا جانے والا دودھ جان لیوا۔

دل،جگر اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔دودھ ایک قدرتی غذا،ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام پنجاب فوڈاتھارٹی کے کسی بھی قریبی دفتر سے مفت دودھ کا ٹیسٹ کروائیں۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں بیکری کو ناقص اشیاء کی فروخت پر 10ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکریز یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 28ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

اور 987 ساشے ممنوعہ گٹکا موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں بیکری یونٹس میں انتہائی ناقص انتظامات پر 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرکریانہ سٹور اور جنرل سٹورکو25ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور پرغیر معیاری اشیاء پائے جانے پر5ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں فروٹ شاپ،ڈرنک کرنر اور ڈرائی فروٹ شاپ کی چیکنگ پر

انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر14ہزار500 روپے جرمانہ کردیا گیا۔

About The Author