نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

پولیس گشت کو موثر بنانے کے لئے ایک اور موبائل وین مل گئی نواں شہر میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان جدید طریقہ تفشیش سے جلد پکڑلیں گئے

میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے میں صحافیوں کا سنجیدہ کردار رہاہے،

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے صحافت مملکت کا چوتھا ستون ہے عصر حاضر میں اس کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے

اگر پولیس اور صحافی محنت، لگن اور ایمان داری سے کام کریں

تو عوام کو انصاف کی فوری فراہمی ممکن ہو سکتی ہے اور اگر مکمل تحقیق کے ساتھ خبر شائع کی جائے تو بہت سارے مسائل کو با آسانی حل کیا جا سکتا ہے،

ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ حاجی پور عابد شریف خان گبول نے اپنے دفتر میں پریس کلب حاجی پورشریف کے عہدیداران ،مبران و اراکینِ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ

کوئی شخص چاہے کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو قانون سے ہرگز مبراء و مستثنیٰ نہیں، تھانہ حاجی پورشریف میں مظلوموں، کی دادرسی کے لئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں،

شریف لوگوں کو عزت دی جائے گی اور چوروں،
بد معاشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، منشیات فروشوں، رسہ گیروں پتھاری داروں اور قمار بازی کے کرنے والوں کے خلاف کاروئی اولین ترجیح ہے،

کوئی سائل بھی مجھ سے بلا جھجھک مل سکتا ہے کسی مڈل مین کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ،عوام کو ریلیف دینا اچھے پولیس افسر کی کوشش ہوتی ہے

اور میری بھی کوشش ہو گی کی بغیر کسی مداخلت اور سفارش کے میرٹ پر عوام کی دادرسی کروں، صحافیوں سے بھی امید رکھتا ہوں کہ

وہ جرم کے خاتمہ میں میری آنکھیں بنیں گے ۔ پولیس کے موثر ترین گشت سے چوری کی وارداتوں میں کنٹرول کرلیا ہے مزید گشت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے دوسری موبائل وین لے لی ہے

عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لائسنس شدہ اسلحہ رکھنے والے چوکیدار بھی تعینات کئے جائیں تاجر برادری پولیس کے ساتھ تعاون کرے سائلین کی درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جاتی ہے

ڈی پی او راجن پور محمد افضل ایس ڈی پی او سرکل داجل ثناء اللہ خان مستوئی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں بلانمبری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

موٹر سائیکل ڈیلر بغیر رجسٹریشن گاڑی کی خرید وفروخت نہ کرے ڈیلر نیو موٹر سائیکل فروخت کرتے وقت گاہک کو موقع پر رجسٹریشن کاغذات نمبر پلیٹ دینے کا پابند ہوگا

کریک ڈاؤن میں متعدد بلانمبری موٹر سائیکل پکڑے ہیں قبل ازیں صدر پریس کلب حاجی پور شریف شاہد عدیل جام اسماعیل حنیف بٹ سلیم خان گوری نے ایس ایچ او کو علاقے کی مجموعی صورتحال پر امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی

اس موقع پر ملک ارشد سولنگی رحمت الہی فہیم من زاہد خان کھوسہ طالب مکول وسیم مکول اے ایس آئی منیب خان بھٹہ اکبر جکھڑ

سیف اللہ کلیم پرویز اقبال سکھانی فیض االہ خان محرر ندیم خان سنجرانی عطاء اللہ ملانہ عبدالقادر حنیف گسورا ودیگر بھی موجود تھے.

About The Author