دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپورسےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

( راشد ہاشمی)

چرچ آف پاکستان میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد،تقریب میں مسلم ہندو اور مسیحی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں وزیر اعلی پنجاب کی سابق ترجمان سمیرا ملک نے خصوصی شرکت کی

تقریب میں کرسمس کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی،امن اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی سابق ترجمان سمیرا ملک نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی

تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردارادا کرنے کا عزم کرنا ہوگا، بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنی مسیحی برادری پر فخر ہے،پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،ملک کے لیے اقلیتی برادری کی خدمات کو کسی طور پر فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے یکساں طور پر خوشیوں بھرا دن ہے۔یہ حضرت عیسی کا یوم ولادت بھی ہے

اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا بھی۔کرسمس کا تہوار یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

خوشیاں بانٹنے سے محبت، بھائی چارے اور اخوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اورمحبت کا فروغ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات کا خاصہ ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام انبیاء کرام کی عزت و توقیر کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء پر ایمان دین اسلام کا لازمی جزو ہے۔انہوں نے کہاکہ

ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی کمیشن بنایا جارہاہے۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی برس اقلیتوں کیلئے بجٹ میں 5 گنا اضافہ کیا ہے اور اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے پر100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے ہائر ایجوکیشن کے اداروں میں 2فیصد خصوصی کوٹہ مقر ر کیا ہے۔

پنڈت ہریش،پادری سیمیول فروز،مفتی سلیم رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے

وطن کو محبت کے شگوفوں سے سجانے کے لئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہو گا۔

کرسمس پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا موثر کردارادا کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

تقریب سے ونیش مدن،ساجد نازنے بھی خطاب کیا ۔

About The Author