لاہور کے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہو گئیں
اپنی پسندیدہ فلمیں بڑی پردہ اسکرین پر دیکھنے کیلئے سب ہی پہنچ رہے ہیں
ہالی وڈ مووی میٹرکس کے لوگ دیوانے ہیں تو پاکستانی فلموں کو دیکھنے کیلئے بے تاب بھی
بچے، خواتین اور بڑے،، سینما گھروں میں بھرپور رش دیکھ کر لگتا ہے کہ
سب ہی کی من پسند فلم پردے کی زینت بنی ہے
ہالی ووڈ مووی میٹرکس کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور ہمسایہ ملک کے فن کاروں کی
مشترکہ فلم چل میرا پُت ٹو بھی بڑی سکرین پر لگی ہے
سائنس فکشن مووی میٹرکس بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی پسند ہے اسی لیے تو بچہ پارٹی اپنی فیملی کے ہمراہ بڑے پردے پر بڑی مووی دیکھنے کو بے تاب ہے
میں نے پہلے بھی اسکو پارٹس دیکھے ہیں مجھے یہ مووی بہت پسند ہے۔ پاکستانی موویز اچھی ہوں گی تبھی دیکھیں گے
فلم چل میرا پُت ٹو میں اداکار افتخار ٹھاکر اور ناصر چنیوٹی کے چٹکلوں سے محظوظ ہونے فلم بین پہنچے ہیں، کہتے ہیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ فلمیں بنائی جائیں تاکہ لالی ووڈ کھویا مقام حاصل کر سکے
میں تو پاکستانی مووی دیکھنے آیا ہوں،، بڑے بجٹ اور ذیادہ فلمیں بنیں تو پاکستانی فلمیں بھی دیکھی جائیں
لوگوں کا رش اور خوشی دیکھ کر سنیما انتظامیہ بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی، ان کا کہنا ہے پردے پر فلم چلے گی، تو ان کا کاروبار بھی بحال ہو گا۔
اے وی پڑھو
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے
اداکار سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے