دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے ماڈل قبرستان کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے موضع کوٹلہ سکھانی میں زیر تکمیل شہر خاموشاں کا معائنہ کیا۔

ایس ای بلڈنگز وقار شعیب نے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر نے قبرستان کی چار دیواری کے اندر موجود دو ایکڑ رقبہ کو خریدنے کیلئے سفارشات بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔

ماڈل شہر خاموشاں پراجیکٹ کے تحت چار دیواری، وضو خانہ،جنازہ گاہ،مردہ خانہ اور آفس کی عمارت تعمیر کرلی گئی ہے

گاڑیوں کی پارکنگ،قبروں کی کھدائی کیلئے مشینری اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

منصوبہ پر 26کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخی سرور کے عوام کے لیے ریسکیو سینٹر کا تحفہ دیا جو شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی طرف سے سخی سرور کے لیے ڈویلپمنٹ پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمشنرڈیرہ غازیخان لیاقت علی چٹھہ ان ایکشن ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر ریسکیو سینٹر کا کام شروع کرانے کے لیے سخی سرور پہنچ گئے۔

کمشنر نے اپنی موجودگی میں سخی سرور ریسکیو سینٹر کا باقاعدہ طور کام شروع کرادیا۔ اس موقع پرکمشنر کو سخی سرور ریسکیو سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریف بھی کیا گیا۔

کمشنرنے ریسکیو سینٹر سخی سرور کی تعمیر کے حوالے کام تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ

سخی سرور ریسکیو سینٹر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے دئیے گئے ڈویلپمنٹ پیکج میں شامل ہے

اورسخی سرور ریسکیو سینٹر کی تعمیر کا کام چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔سخی سرور ریسکیو سینٹر کی تعمیر سے بین الصوبائی شاہراہ پر سفر کرنے والے اور قبائلی لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی سکیموں پر سنگ بنیاد،معلومات اور افتتاح کے بورڈ نصب کئے جائیں۔

زیر تکمیل منصوبوں میں بجلی کی تنصیبات بروقت مکمل کی جائیں۔کوہ سلیمان میں لائٹس اور واٹر سپلائی سکیموں کو سولر پینل پر منتقل کریں۔

انہوں نے یہ ہدایات ضلع ڈیرہ غازی خان ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایس ایز جواد کلیم اللہ، شیخ اعجاز،خرم خان اور دیگر نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 27 منصوبوں پر 75 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور 34 فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ہاؤسنگ سکیم مالکان پلاننگ سٹینڈرڈ پورا کرنے کے ساتھ ماحولیات،ٹریفک پولیس، این ایچ اے،واٹرسپلائی،سیوریج،بجلی و گیس کے محکموں سے این او سی لینے کے پابند ہوں گے

موبائل کمپنیوں کو اب شہری حدود کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں بھی ٹاور لگانے کیلئے قائل کیا جائیگا،ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں میونسپل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گارڈن ٹاؤن کی ایکسٹیشن،ہاوسنگ کالونی،پیٹرول پمپس کے قیام اور موبائل کمپنیوں کے ٹاورز لگانے کے حوالے سے5کیسز زیر سماعت لائے گئے۔

ڈپٹی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی چیک لسٹ کے مطابق نقشوں کی منظوری کیلئے میونسپل افسران ہوم ورک کرینگے

جس کے وہ ذمہ دار بھی ہونگے جبکہ دیگر متعلقہ محکمے اس کے فنکشنل اور نان فنکشنل بارے اپنی رپورٹس دینے کے پابند ہوں گے،تعمیرات میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

مفاد عامہ کے پیش نظر کوہ سلیمان کے رہائشیوں کو بھی جدید مواصلاتی سہولیات میسر ہونی چاہئیں جس کیلئے پہاڑی علاقوں میں بھی موبائل ٹاورز لگانے کی

پلاننگ کی جانی چاہیئے، آئندہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اس حوالے سے قائل بھی کیا جائے،کوہ سلیمان میں موبائل ٹاورز کی بہت ضرورت ہے

جس سے وہاں کے رہائشیوں کو مواصلات کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی پیٹرول پمپ،شاپنگ پلازوں ہاؤسنگ سکیم و دیگر تعمیرات کی تمام تر

ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ محکمے خود جواب دہ ہوں گے۔اجلاس میں 4 کیسوں کی منظوری اور ایک ایک پٹرول پمپ کو اراضی مارکیٹ پرائس نہ ہونے پر ڈیفر کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے نادرا آفس ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

انہوں نے وہاں موجود شہریوں سے مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل حل کرنا کار ثواب ہے،موقع پریلیف دینا ہی عوام کی خدمت ہے،مسائل کے حل میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی

کسی کام کو التواء میں رکھنا یا اسے جان بوجھ کر نظر انداز کرنے سے سائل ذہنی کوفت کا شکار ہوتا ہے اور پبلک دفاتر پر ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تاخیری حربے اختیار کرنے کے بجائے سائلین کو ریلیف دیں،ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں،انہیں ہر کام کا طریقہ کار بتائیں

رش کو دیکھتے ہوئے کاونٹرز کی تعداد بڑھا کر اضافی سٹاف تعینات کیا جائے جبکہ مطلوبہ کوائف اور ڈاکومنٹس مکمل ہونے پر شہریوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔

اس موقع پر شہریوں نے پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا جنہیں حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات بھی دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے شہریوں کو ریلیف دلانے کیلئے سرکاری دفاتر کے دورے شروع کردئیے،مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دینے کے عمل کا بھی آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے صبح سویرے غازی پارک میں قائم احساس کفالت پروگرام کے کاؤنٹر کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے وہاں موجود خواتین سے گفتگو کی اور انہیں پیش آنے والے مسائل دریافت کیے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

احساس کفالت کاؤنٹر پر خواتین کے انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل آسان بنایا جائے،مستحق خواتین اپنے روزمرہ کے کام کاج چھوڑ کر آتی ہیں

انہیں تصدیقی عمل میں تاخیری حربوں سے بچایا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کیلئے اربوں روپے کے امدادی پیکیجز کا اعلان کیا ہے تاکہ

وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، غریبوں تک حکومتی امداد پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،اس عمل میں اگر سستی اور کرپشن سامنے آئی تو وہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ای خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا،وہ خود مرکز میں موجود لوگوں کے پاس گئے اور ان سے سروسز کی فراہمی بارے استفسار کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل حل بھی کرائے،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سائلین کو سروس ڈلیوری دینے میں تاخیر نہ کی جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

سائلین کو موسمی حالات سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنرخدمت مرکز کے مختلف کاونٹرز پر گئے اور کمپیوٹرائزڈ پراسس کا معائنہ بھی کیا

اس دوران انہیں سائلین کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان میجر(ر) اعظم کمال نے کہا ہے کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینے کیلئے ہمیں دن رات محنت کرناہوگی۔

انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل اور ڈویژنل پبلک سکول ڈی جی خان کے اشتراک سے با نی کستان کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سے قائد اعظم کو بہت امیدیں وابستہ تھیں اور وہ چاھتے تھے کہ نئی نسل جدید علوم کے زیور سے اپنے آپ کو آراستہ کرے اور پاکستان کو دنیا کا عظیم اور مضبوط ملک بنائے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ پوری دنیا قائد اعظم کی عظمت کو تسلیم کرتی ہے۔

قائد اعظم کے زریں اصول اتحاد’ایمان اور تنظیم ھماری قومی ترقی میں ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے۔

معروف قلم کار محبوب جھنگوی نے کہا کہ قائد اعظم جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ہمیں قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرنا چاہیئے۔

تقریب میں تلاوت کی سعادت عمار سلیم نے حاصل کی جبکہ نعت شریف ملیحہ بتول نے پیش کی۔

ایم عزیر،عریبہ سلمان اور گل احمر نے انگریزی جبکہ ایمن حبیب نے اردو تقریر میں بابائے قوم کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایم نافع،ایم حسن اور ایم احمد نے ملی نغمے جبکہ حسن رسول،ہنزلہ حسین اور ایم ریحان نے قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے اقوال پیش کیے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی کا دورہ کیا

اور اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان ملک محمد رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد،میونسپل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر،ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر محمد شفیق،ایم او انفراسٹرکچر احمد حسین و دیگر موجود تھے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ کمپنی کی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشینری جلد آجائے گی

جس سے شہری حدود میں صفائی و ستھرائی کے عمل میں بہتری آئے گی،انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب،فلٹرز کی تبدیلی اور انہیں چالو رکھنے بارے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے رابطے میں رہا جائے

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ کمپنی افسران شہر کی صفائی و ستھرائی اور خوب صورتی کے حوالے سے محنت جاری رکھیں،کسی بھی ایشو کیلئے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

صفائی کے حوالے سے حکومتی ایپس پر شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا اور انہیں ریلیف دے کر مطمئن کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ

حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ مشینری پہنچنے سے معاملات بہتر ہوں گے اس بارے میں پیش رفت جاری ہے۔

اس موقع پر سی ای او ملک محمد رمضان نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بریفنگ بھی دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے دربار حضرت سخی سرورؒ کی تزئین و آرائش کیلئے مختص فنڈز کے استعمال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

مالی بدعنوانی پر کیس محکمہ انٹی کرپشن کے حوالے کردیا جائیگا۔انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز سخی سرور کے دورہ کے موقع پر جاری کئے۔انہوں نے روحانی پیشوا حضرت سخی سرور کے مزار اقدس پر حاضری دی۔

پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ تاج پوشی اور فاتحہ خوانی کی۔استحکام پاکستان،ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

درگاہ اور مجاوران کی طرف سے کمشنر کی دستاربندی بندی کی گئی۔کمشنر نے دربار کے احاطہ میں مجاوران،زائرین اور اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی۔

محکمہ اوقاف کے افسران نے ڈویلپمنٹ سکیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دربار کو اصل حالت میں محفوظ کرنے اور تزئین و آرائش پر ایک کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی سخی سرور آمد پر ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے شہریوں اور مجاروان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ہار پہنائے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نوید احمد، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے سخی سرور کا پیدل دورہ کیا۔صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان نے صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

شہریوں نے کمشنر کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا

کہ سخی سرور دربار پر لنگر خانہ کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے اور کوشش ہوگی کہ

عرس سے قبل تمام تر انتظامات مکمل ہوسکیں۔ کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دربار پر خصوصی توجہ ہے

اور وزیر اعلی نے دربار سمیت سخی سرور شہر کے لیے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکج دیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں صفائی،سیوریج،ٹریفک مینجمنٹ،میونسپل سروسز اور دیگر معاملات پر اہم فیصلے کئے گئے

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں

انسداد سموگ مہم کے تحت سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈیرہ غازیخان میں خواتین پارک اور خواتین یونیورسٹی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے اجلاس میں سی او کارپوریشن کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے عدالت میں زیر سماعت کیسز کی مکمل پیروی کرکے کرایہ اور دیگر واجبات وصول کرائے جائیں۔

واٹر سپلائی کے ٹیوب ویل اور کنکشنز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ہر گھر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

بہاری کالونی کے نالہ کی صفائی کرکے گرین کیا جائے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس رہ کر فیلڈ میں کام کرتا نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری کو بھی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔آئندہ اجلاس میں ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ دی جائے۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی واٹر سپلائی کے پانی میں سیورج کی ملاوٹ کی شکایات بڑھ رہی ہیں،لائن کی۔مرمت و بحالی کیلئے سکیم تیار کی جائے۔

شہر میں رکشہ سٹینڈز بنائے جائیں۔پل ڈاٹ سے ٹریفک چوک کو ماڈل روڈ کا درجہ دیتے ہوئے ایک ہی سائز اور کلر سکیم کے بزنس بورڈ لگوائے جائیں۔

تعلیمی اداروں سے طلبہ کے محفوظ آمد و رفت کیلئے کچہری روڈ اوور ہیڈ برج بنایا جائے۔ڈی جی خان میں واسا کے قیام کیلئے دوبارہ سفارشات بھجوائی جائیں۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی موجودہ مشینری کو فنکشنل رکھنے کے ساتھ نئی مشینری کی خریداری جلد مکمل کی جائے۔

ٹرک اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرکے ٹریفک مسائل حل کئے جائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈیرہ غازی خان شہر میں عمارتی میٹریل اٹھانے کیلئے کارپوریشن کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ

کرایہ پر ڈمبر اور مشینری لے کر شہر کو صاف کرایا جائے۔26 کروڑ روپے سے زیر تکمیل موضع کوٹلہ سکھانی کے ماڈل قبرستان کو فنکشنل

کرنے کیلئے ترغیبی مہم چلائی جائے۔آر پی او محمد وقاص نذیر نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ہر شعبہ کی منصوبہ بندی کی جائے۔

مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔محفوظ پارکنگ سے اکثر ٹریفک مسائل حل ہو جائیں گے۔

ٹریفک منیجمنٹ،تجاوزات،امن و امان کیلئے فورس انتظامیہ کے ساتھ ہے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

میونسپل سروسز کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کی بروقت کاروائی،چوری شدہ کار چند ہی گھنٹوں میں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کو ہوٹل ملن ان کے باہر کار مہران رجسٹریشن نمبرMN۔10۔1750چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی

جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ رانا اقبال نے تھانہ صدر کے تفتیشی آفیسر عدنانSI اور اس کی ٹیم کو کار کی برآمدگی کے لیے خصوصی ٹاسک دیا

جس پر تھانہ صدر ڈیرہ کی ٹیم نے اپنی تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں کار مہران برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے ٹیم کی اس بہترین کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سینٹ اینتھونی چرچ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اور مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور مبارکباد دی۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے۔سلیم الیاس نے کمشنر کا استقبال کیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کا بھی فعال کردار ہے

اور پاکستان میں مسیحی سمیت تمام اقلیتی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

حکومت پنجاب نے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی میں بھی مسیحی برادری کو شامل کیا ہے۔

مسیحی برادری کو حکومتی امداد اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے غازی میڈیکل کالج کا دورہ کیا. پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے مشیر صحت حنیف پتافی کا استقبال کیا.

اس موقع پر مشیر صحت نے میڈیکل کالج میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا صحت کے منصوبوں پر خصوصی فوکس ہے

اور وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی کاوش سے ڈی جی خان میں میگا پراجیکٹس کے علاوہ کارڈیالوجی اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے

پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی نے مشیر صحت کو بریفنگ دی

مشیر صحت حنیف خان پتافی نے پروموٹ ہونے والے ملازمین میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے ملازمین کی پروموشن گزشتہ کئی سالوں سے پینڈنگ تھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتما م جنوبی پنجاب میں جاری میر چاکر اعظم رند گیمز2021ء میں منعقد ہونے والا والی بال ٹورنامنٹ پاکستان ایئر فورس نے جیت لیا ہے

فائنل میں پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو تین ایک سے شکست دی

مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پنجاب میں سپورٹس کو فروغ دیا جارہا ہے، میر چاکر اعظم رند گیمز اسی سلسلہ کی کڑی ہے

محکمہ سپورٹس پنجاب جنوبی پنجاب میں شاندار ایونٹ کرارہا ہے،میر چاکر اعظم رند گیمز سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل رہا ہے،

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے

جس پر بہت زیاہ کام ہورہا ہے، نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، تقریب میں مشیر وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،

اسسٹنٹ کمشنر محمد نبیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، سی ای او سیکنڈری ایجوکیشن سراج الدین، سینئر نائب صدر پنجاب والی بال ایسوسی ایشن سردار خان، سیکرٹری پنجاب والی بال ایسوسی ایشن ایم بی جاوید ودیگر بھی شریک
تھے

فائنل بہت دلچسپ رہا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، والی بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم تیسرے اور جنوبی پنجاب کی ٹیم چوتھے نمبر پررہی،خیبر پختونخوا کی ٹیم نے جنوبی پنجاب کی ٹیم کو تین صفر سے ہر ا یا

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کے جمنیزیم ہال میں آمد پر

پر تپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا گیا.

About The Author