دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کے ہمراہ کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے تمن بزدار فاضلہ کچھ کا دورہ کیا

اور تمام تر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ محکموں کے افسران نے کمشنر کو بریف کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کوخصوصی ٹاسک دیا

گیاہے یہی وجہ ہے کہ کمشنر کوہ سلیمان سمیت دیگر علاقوں کے طوفانی دورے کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں

اور منصوبوں کی تکمیل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ایز شیخ اعجاز احمد،وقار شعیب،ایگزیکٹو انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی شاہد احمد احمدانی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر افسران کمشنر کے ہمراہ تھے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تمن بزدار فاضلہ میں سپورٹس گراؤنڈ تعمیر ہونے والی نئی آر ایچ سی سطح کی ہسپتال، فاضلہ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی عمارت، روڈز ریسکیو 1122 سنٹر،ویٹرنری ڈسپنسری،واٹر سپلائی سکیم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر کو فاضلہ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔

کمشنر نے فاضلہ کچھ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کرتے ہوئے جلد مکمل کرنے اور میٹریل کا معیار بہترین رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان تمن بزدار فاضلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ کوہ سلیمان فاضلہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔

قبائلی لوگوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصحت،تعلیم، پانی، روڈز،بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچا دی گئی ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ میٹریل کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے پارکس،گرین بیلٹس،میڈینز اور چوکوں کی بہتری کیلئے پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی کے افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے سٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر اور دیگر موجود تھے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیف الرحمن نے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

کمشنر نے کہا کہ پارکس،گرین بیلٹس اور چوکوں کی از سر نو بہتری کیلئے پی ایچ اے کے افسران اور عملہ کی 25 دسمبر اور اتوار کی چھٹی نہیں ہو گی

افسران اور عملہ اس ہفتہ سٹیشن ہیڈ کوارٹر بھی نہیں چھوڑیں گے۔کمشنر نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے پارکس،گرین بیلٹس اور میڈینز تین روز تک بہتر کرلیں۔ہفتہ کو وہ خود پی ایچ اے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

کمشنر نے کہا کہ عوام کی تفریح کیلئے پی ایچ اے کی زیر نگرانی جنوری کے پہلے ہفتہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جائیگا۔اجلاس میں متعلقہ معاملات کابھی جائزہ لیا گیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈیرہ غازی خان میں سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بے دخل کرنے کیلئے از سر نو فہرست مرتب کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

انہوں نے یہ احکامات ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ شہر کی چاروں سرکاری کالونیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔ہاوس الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ہاوس رینٹ کی کٹوتی سمیت مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ہر تحصیل میں پہلے سے موجود چار کریانہ سٹور اور کھاد ڈیلرز شاپس کو ماڈل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جہاں آٹا،چینی اور کھاد کنٹرول نرخ پر فراہم کرنے کے ساتھ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ہر مل کی انتظامیہ فیئرپرائس شاپ قائم کرے گی۔

تاجروں کی مشاورت سے ہر ضلع میں ماڈل شاپس کی نشاندہی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ ہر ماہ ازسر نو متعین کرکے دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی،انسداد ڈینگی،سموگ مہم،کورونا کی ریڈ مہم فیز سیکنڈ،خدمت مہم،آٹا،چینی،کھاد کی کنٹرول نرخ پر دستیابی،احساس راشن رعایت پروگرام،سہولت بازار اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،

چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اشفاق بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد بزدار،ڈی بی اے شہزاد قدیر،

ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔لیہ اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز بالترتیب اظفر ضیاء،سید موسی رضا اور دیگر افسران نے

ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ انجمن تاجران کی مشاورت سے چاروں اضلاع کی ہر یونین کونسل میں 20 دکانوں کو احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار صوبوں کے درمیان رابطے بڑھانے اور فاصلوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

پنجاب سے بلوچستان تک آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوہ سلیمان فاضلہ سے بلوچستان موسیٰ خیل ژوب کے تیسرے بین الصوبائی روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے تعمیر ہونے والی کوہ سلیمان فاضلہ بین الصوبائی روڈ کی تعمیر کے کام کا گزشتہ روز جائزہ لیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال،آر پی او محمد وقاص نذیر اور دیگر افسران موجود تھے

ڈویژنل آفیسر و ایکسیئن پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ شاہد احمد احمدانی نے افسران کو منصوبہ کی افادیت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ

تونسہ موسی خیل روڈ 2006 سے تعطل کا شکار تھی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے منصوبہ کیلئے مکمل فنڈز دو ارب 72 کروڑ روپے جاری کردئیے کمشنر نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوہ سلیمان کے تاریخی مثالی خطے میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔

فاضلہ بین الصوبائی روڈ کی تعمیر سے بلوچستان پنجاب سفر کرنے والوں کا ایک سو پچاس کلومیٹر فاصلہ کم ہو جائے گا۔

کوہ سلیمان فاضلہ بین الصوبائی روڈ کی تعمیر سے بلوچستان پنجاب سفر انتہائی آسان اورمختصر ہو جائے گا۔

بین الصوبائی روڈ فاضلہ کی تعمیرسے بلوچستان پنجاب کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں بچوں کیلئے نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن شروع کرا دئیے گئے ہیں۔

نیوٹریشن بارے آگاہی وفاقی و صوبائی حکومت کی ترجیحا ًایجنڈے میں شامل بھی ہے۔غذائی قلت کی وجہ سے ہمارے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جس سے ان کی ذہنی و جسمانی نشوو نما متاثر ہوتی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار بچے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 46.4فیصد بچے سٹنگ گروتھ کا شکار ہیں۔

نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن گورنمنٹ پی ایس سٹی سکول نمبر 1 میں منعقد ہوا،جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید احمد اور محمد عمران رمدانی نے کہا کہ

بچوں میں Synthetic Food کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے جو بچوں کی گروتھ کو ڈائریکٹ متاثر کرتی ہے،بچوں کو صابن سے ہاتھ دھونے کا پابند بنایا جائے تاکہ

بیماریوں سے بچا سکے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کو صفائی کی عادات بارے قائل کریں،گھر کے بنے ہوئے کھانے کھائے جائیں

بچے موسمی سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، تاکہ نیوٹریشن کی کمی کو پورا کیاجا سکے۔آگاہی سیشن سے نوشین زہرہ،مس رابعہ اورمس علینہ نے بھی خطاب کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پاکستان ائیر فورس اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے میر چاکر اعظم رند گیمز کے والی بال کے مقابلوں میں مخالفین کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر اعظم رند گیمز جاری ہیں اور ملک بھر کی نامور ٹیمیں جیت اور حریفوں کو پچھاڑنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لارہی ہیں

میر چاکر اعظم رند گیمز میں والی بال کا پہلا سیمی فائنل پاکستان ائیر فورس اور جنوبی پنجاب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان ائیر فورس نے جنوبی پنجاب کی ٹیم کو شکست دی۔

والی بال میچ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان واپڈا اور کے پی کے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

جس میں پاکستان واپڈا نے مدمقابل ٹیم کو بچھاڑ دیا۔والی بال کے سیمی فائنل میچز کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازی خان ڈویژن رحیم طلب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سراج الدین تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا۔

والی بال کا فائنل پاکستان ائیر فورس اور پاکستان واپڈا کے مابین 24دسمبر کو11بجے دن کھیلا جائے گا جب کہ تیسری پوزیشن کیلئے جنوبی پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں کے مابین میچ بھی کھیلا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر

ڈائریکٹر سکینڈری سکول ایجوکیشن محمد ثناء اللہ خان سرانی، غازی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر کامران خانزادہ اور

دیگر نے ایکسیلنس مڈل سکول میں روڈ سیفٹی اورتقسیم سہولت کارڈ پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر

سٹوڈنٹس میں سہولت کارڈ تقسیم کیے گئے اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بو ڈ

ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ بورڈ کے

زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے نتیجہ کا اعلان ہفتہ 22جنوری

جبکہ میٹرک سپیشل امتحان کے رزلٹ کا اعلان ہفتہ 29 جنوری 2022کو کیا جائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

غیرمعیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل

ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ سمیت270فوڈ پوائنٹس کی

چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ 77ہزار500روپے کے جرمانے

عائد،211شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 23دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں بیکریز میں انتہائی ناقص انتظامات پر 41ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرکریانہ سٹور اور ملک پوائنٹ کو24ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ملک شاپس کو 5ہزار500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں بیکری اور ملک شاپ کی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر18ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل اور ملک شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئے 52ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں بیکری اور کریانہ سٹور کی شاپ کو ناقص اشیاء کی فروخت پر پر 11روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکری اور سپر سٹور کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 26ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت کے اصولوں پر کام کررہے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری”

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔

جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔

جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی

متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی حیدر سکواڈ اہلکاران کو بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں حیدر سکواڈ اہلکاران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ

حیدر سکواڈ اہلکاران سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ڈکیت و چور گینگ کو ٹریس آوٹ کر کے انہیں گرفتار کریں۔

مشکوک افراد پر کڑی سے کڑی نظر رکھیں تاکہ کرائم ہونے سے پہلے ہی کرائم کو روکا جا سکے۔

دوران بریفنگ ڈی پی او محمد علی وسیم نے حیدر سکواڈ اہلکاران کے مسائل بھی سنے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے

ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان ۔

کرسمس ڈے کے حوالے سے منائ گئ تقریب میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے

انتھونی یونائٹڈ چرچ اور گڈ نیوز چرچ گئے اور تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈی پی محمد علی وسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مسیحی برادری بھی ہمارے ملک میں بہت اہمیت رکھتے ہیں

اور منائی گئی کرسمس تہوار تقریب میں شریک ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے اس ملک پاکستان میں رہنے والے ہم سب پاکستانی ہیں چاہے ہمارا عقیدہ جو بھی ہو ہم سب کی

پہچان پاکستان ہے اس لئے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سب پاکستانی ایسی خوشیوں کے موقع پر سب ملکر خوشیاں منائیں ۔

تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے مسیحی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر کرسمس ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل۔

ضلع بھر میں چرچ ہائے پر 150 پولیس اہلکاران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی براہ راست نگرانی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ڈی پی او

ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔ڈی پی او

کسی قسم کی سستی، غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او

جبکہ مسیحی برادری بھی ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ڈی پی او

چرچ میں جانے والے شخص کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی چرچ میں جانے کی اجازت ہو گی۔ڈی پی او

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کوہسلیمان کے پہاڑی علاقوں کوزیتون ویلی بنانے کیلئے زیتون کی کاشت کے منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

اس موقع پرسیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل اور سردار عمر خان بزدارنے نیشنل آلیو پراجیکٹ کے تحت بستی سالاری میں زیتون کے پودے لگائے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

خطہ پوٹھوہار کی طرح کوہ سلیمان کو بھی زیتون ویلی میں تبدیل کریں گے اورزرعی ترقی سے مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کی آب وہوا ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کیلئے بہت موزوں ہے یہی وجہ ہے کہ

یہاں پر زیتون،کھجور اور سٹرس کے باغات کی کاشت کوفروغ دینے کیلئے کاشتکاروں کو90فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے تحت جنوبی پنجاب میں زیتون کے10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ پہلے سے اُگے ہوئے زیتون کے 50لاکھ جنگلی زیتون کے پودوں کی گرافٹنگ کرکے اس سے اچھی کوالٹی کا زیتون اور تیل حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیتون کے پراسس،ویلیو ایڈیشن، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی سہولت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

زیتون کے کاشتکاروں کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں سے بھی لنک کیا جائے گا تاکہ زیتون کی ایکسپورٹ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے5ہزار ایکڑ پر ڈرپ سسٹم کیلئے 67 فیصد سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

کاشتکار حکومت کے اس منصوبہ سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی مدد سے پاکستان اگلے چند سالوں میں زیتون برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔

سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ  پہاڑی علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کی منڈیوں تک باآسانی رسائی یقینی بنانے کیلئے جیپ ایبل ٹریک تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکار ودیگر افرادزیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

اس موقع پر عمر خان بزدار نے کہا کہ سردارعثمان خان بزادر نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پسماندہ علاقوں کی ترقی کا بیڑہ اٹھایا جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں تاکہ حکومتی منصوبہ جات کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہوسکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارق ڈائریکٹر نیشنل آلیو پراجیکٹ نے کہا کہ

زیتون ایک صحت افزا پودا ہے۔زیتون کی مختلف مصنوعات کی تیاری کیلئے نوجوانوں کو سبسڈی پر میچنگ گرانٹس دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سالوں میں 75 ہزار ایکڑ پر 1 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔مقامی سطح پر نرسریاں بنائی جارہی ہیں۔پراسیسنگ یونٹس بھی لگائے جارہے ہیں۔

پاکستان بہت جلد بین الاقوامی زیتون کونسل کا ممبر بن جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے تحت 3 سرٹیفکیشن لیبارٹریز بنائی جارہی ہیں۔اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹر محمد رفیق ڈوگر نے بتایا کہ

اس منصوبے کے تحت زیتون کی آبپاشی کے مسائل کے حل کے لئے سبسڈی پر جدید ڈرپ نظام آبپاشی فراہم کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ادارہ میں کاشتکاروں کو زیتون کا تیل کشیدگی سبسڈی پر کر کے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ

بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال ادارہ میں پہلا سنٹر فار ایکسیلنس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے ذریعے تحقیق اور کاشتکاروں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

About The Author