دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

سیکرٹری پبلک ہیلتھ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا راجن پور کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کی ترقیاتی سکیموں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔

ضلع راجن پور میں پبلک ہیلتھ کی 12 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔جاری ترقیاتی سکیموں پر 751 ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔محکمہ پبلک ہیلتھ کی زیر نگرانی ٹرائبل ایریا میں 100ہینڈ پمپ لگائے جا رہے ہیں۔

جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد بلوچ،ایکسین پبلک ہیلتھ راجن پور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک کی زیر صدارت کویڈ 19ویکسی نیشن مہم RED)Reach every Door)فیز ٹو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر ملک محمد ریاض

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

کویڈ 19ویکسی نیشن ریڈ کمپین فیز ٹو کے دوران کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو فوری طور پر نوٹس میں لایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ12سال سے زائد عمر کا کوئی بھی فرد ضلع راجن پور میں کورونا ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے۔

سی ای او صحت ڈاکٹر ملک محمد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

روزانہ کا ٹارگٹ ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔۔کورونا ویکسی نیشن فیز ٹو کی مہم 31دسمبر تک جاری رہے گی۔

ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور بھر پور انداز سے کام کر رہی ہیں۔جن کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

احساس راشن پروگرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق، منیجر نیشنل بنک ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد اور

دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

احساس راشن پروگرام کی زیادہ سے زیادہ آگاہی کے لئے شہر میں بینرز لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ

گورنمنٹ مستحق افراد کو سبسڈی پر راشن فراہم کرے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: محمد پور دیوان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن رظفراقبال اعوان آر پی او محمد وقاص نذیر خان کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کی قیادت میں پولیس تھانہ محمد پور دیوان ان ایکشن ایس ایچ او ملک عبدالروف کی سماج دشمن عناصر تیل چور گینگ کے

خلاف دبنگ کاروائیاں 6تیل چور ملزمان گینگ کے سرغنہ عبدالمالک جس پر تیل چوری کے 15مقدمات درج ہیں دیگر اراکین جن میں رانا اجمل مجاہد مسن اکمل مسن غلام فرید لاکھا تھانہ محمد پور کے تیل چوری کے 3مقدمات میں اشتہاری تھے

لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری پارکو پائپ لائن پرکلپ لگا کر تیل چوری کرتے پکڑے گئے ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے

تیل چوری سنگین جرم ہے قرار واقعی سزادی جائے گی کسی بھی دباؤ پریشر کو ہرگز خاطر میں نہیں لایا جائے گا

ایس ایچ او عبدالروف ملک کو عوامی سماجی مذہبی تجارتی تعلیمی صحافتی حلقوں کا بین الصوبائی تیل چور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او عبدالروف ملک تفتیشی افیسرز یاسین چن محمد اقبال احمدانی میاں شاہد انچارج سیکیورٹی محمد حفیظ کھوکھر کی دبنگ

کاروائیوں پر زبردست خراج تحسین اظہار اطمینان ایس ایچ او محمد پوردیوان عبدالروف ملک نے تفتیشی افیسرز محمد اقبال احمدانی یسین خان چن میاں محمد شاہد انچارج سیکیورٹی محمد حفیظ کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

پارکو تیل سپلائی کمپنی کراچی سے لاہور تک تیل سپلائی لائن بچھی ہوئی ہے بین الصوبائی تیل چور سرغنہ و6رکنی گینگ پرتیل چوری کے 15مقدمات درج ہیں

اور تھانہ محمد پور دیوان میں تیل چوری کے 3مقدمات میں 164/20/17/21/451/21بجرم 462بی 462ایف پی پی سی میں اشتہاری تھے

جن میں عبدالمالک رانا اجمل جاوید مسن اکمل مسن غلام فرید لاکھا کو گرفتار کر کے 3روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش جاری ہے

جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ایس ایچ او عبدالروف ملک نے کہا تیل چور ملک وقوم کے دشمن ہیں انہیں قرار واقعی سزادی جائے گی

کیس کو جلد پرسو کرکے حتمی چالان سینڈ ٹو کورٹ کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی بھی دباؤ وسفارش کو بھی ہرگز خاطر میں نہیں لایا جائے گا

دریں اثنا عوامی سماجی مذہبی تجارتی تعلیمی صحافتی حلقوں نے تیل چور گینگ کو گرفتار کرنے پر ایس ڈی پی او حافظ غلام فرید خان ایس ایچ او عبدالروف ملک تفتیشی آفیسر ز

یسین خان چن محمد اقبال خاں احمدانی میاں محمد شاہد انچارج سیکیورٹی محمد حفیظ کھوکھر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا اور خراج تحسین بھی پیش کیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: راجن پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن کی سربراہی میں ضلع بھر میں بغیر رجسٹریشن اور ڈوپلیکیٹ نمبر پلیٹس والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کمپین۔

کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ضلع بھر میں مورخہ 4 نومبر سے جاری کمپین کے نتیجے میں 2514 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور محمد افضل کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیئے بغیر رجسٹریشن اور ڈوپلیکیٹ نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

گزشتہ 1.5 ماہ کے دوران ضابطہ 550 کے تحت 1788 اور موٹر وہیکل آرڈیننس 115 کے تحت اب تک 726 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ان انسدادی کاروائیوں کا مقصد ضلع میں موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں کی روک تھام ہے۔

تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنے موٹر سائیکل کی محکمہ ایکسائز سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس لگوائیں ڈوپلیکیٹ نمبر پلیٹ کی صورت میں آپ کا موٹر سائیکل بھی ضبط کیا جائے گا

اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بلا نمبری موٹر سائیکل مالکان فوری طور پر محکمہ ایکسائز سے اہنے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کروائیں

اور دشواری سے بچنے کے لیئے موٹر سائیکل کے کاغذات کی کاپی اپنے ہمراہ رکھیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف

پاکستان پیپلز پارٹی حاجی پورشریف کے جیالے ،سینئر راہنما سابق سینئر صحافی جام محمد اسماعیل برڑہ عرف جام لکھی برڑہ وفات پا گئے

جنکی نماز جنازہ دربار عالیہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ حاجی پورشریف میں ادا کی گئی

جسمیں عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی صحافتی حلقوں کی نمائندہ شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

( وقائع نگار )

قومی ورکنگ وومن ڈے 22 دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کا اعلان 22 دسمبر 2010 کو معزز اور قابل احترام کام کرنے والی ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے محنت کش خواتین کی جدوجہد کے اعتراف میں کیا گیا تھا۔

سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ کے عہدیداران و اراکین سرائیکی وسیب کے پسماندہ ترین ضلع راجن پور میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین محترمہ شازیہ عابد رکن پنجاب اسمبلی میڈم تہمینہ دلشاد

میڈم تہمینہ امیر گورمانی میڈم حسینہ بلوچ, میڈم نادیہ شاہد بھانی, میڈم صبا زہرا , میڈم شازیہ نواز, میڈم نادیہ نواز میڈم رقیہ گڈن, محترمہ فرح رضا مذہبی اسکالر , اور دیگر خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں

,

اور بالخصوص ضلع راجن پور جیسے پسماندہ علاقے میں کام کرنا اور اپنی خدمات سر انجام دینا خواتین کے لیے رول ماڈل ہے, اور یہ دن خواتین کے لئے ملک میں کی جانے والی

معاشی شراکت کو تسلیم کرنے کے لئے بھی منایا جاتا ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں افرادی قوت میں شامل ہونے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی کمیشن برائے حیثیت برائے ۔ خواتین کا کہنا ہے,

سرکاری اور نجی شعبوں میں ہیومن ریسورس منیجرز ، پولیس افسران ، ڈائریکٹرز ، بزنس ایگزیکٹوز ، صحافی ، وکیل اور پائلٹ کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔

پاکستان واحد اسلامی ملک ہے

جس نے خواتین کو اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز کیا اور انہیں عزت و احترام سے نوازا جسکے باعث خواتین کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: راجن پور

راجن پور پولیس بہادر اور پروفیشنل فورس ہے جو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے. ڈی پی او راجن پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کا ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ شاہ والی اور روجھان کچہ کے علاقوں کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجن پور محمد افضل نے روجھان شاہ والی کچہ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی پی او کے ہمراہ ایس پی انویسٹیگیشن راجن پور ، ڈی ایس پی روجھان

ڈسٹرکٹ ایلیٹ انچارج ، ایس ایچ او روجھان اور ایس ایچ او شاہ والی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے دورہ کے دوران کچہ کے علاقہ غوثو پتن کا دورہ کیا۔

پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقوں میں مزید پولیس پکٹس کے قیام کے حوالے سے سائٹس کا وزٹ کیا گیا۔ڈی پی او راجن پور نے سرکل بنگلہ اچھا اور روجھان کے کچہ کے علاقوں میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں اور حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ

کچہ کے علاقوں کا امن خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور علاقہ میں بدامنی پھیلانے والے شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

راجن پور پولیس کچہ کے دشوار علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیئے شب و روز کوشاں پولیس شر پسندوں کی سرکوبی کے لیئے فرنٹ لائن پر موجود ہے

اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے ہمیشہ آگے رہے گی۔

قیام امن کے لیئے راجن پور پولیس کی جانب سے ابتک 40 پولیس افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے

راجن پور پولیس ایک بہادر فورس ہے جو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے صلاحیت رکھتی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

ضلعی الیکشن کمشنر راجن پور اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیق کے عمل کی تاریخ 31دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

ضلع راجن پور میں تعینات عملہ گھر گھر جا کر تصدیق کے عمل کوجاری رکھے ہوئے ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان آنے والے نئے لوکل گورنمنٹ الیکشنز اور عام انتخابات 2023ءکے لیے شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری مکمل جانچ پڑتال سے کرے۔

یہ باتیں انہوں نے اپنے آفس سے جاری کردہ ایک مراسلہ میں بتائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلہ میں تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد تصدیق شدہ ووٹرز کو ضلعی سطح پر قائم CERS میں دفتر کا عملہ انٹری کرے گا ۔

ڈیٹا انٹری کا عمل مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلہ میں ضلع راجن پور میں قائم کردہ 225ڈسپلے سنٹرز پر انتخابی فہرستوں کے ابتدائی مسودہ کو عوام الناس کے معائنہ کے لیے رکھ دیا جائے گا۔

ضلع راجن پور کے عوام الناس اس مسودہ کا بغور معائنہ کریں گے اور اگر کسی ووٹر کا ووٹ CNICکے پتہ کے مطابق نہیں ہے تو وہ اپنا ووٹ اپنے پتہ(مستقل/موجودہ) کے مطابق منتقل کروانے کے لیے فارم نمبر 15پُر کر کے ڈسپلے سنٹرانچارج کو جمع کروائے گا ۔

اسی طرح سے ووٹ حذف کروانے کے لیے فارم نمبر 16 اور اپنے کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 17پُر کر کے سنٹر پر ڈسپلے سنٹر انچارج کو جمع کروائے گا ۔

عوام النا س انتخابی فہرستوں کا معائنہ کرنے کے بعد اگر سمجھتے ہیں کہ ان کے انتخابی علاقہ کی فہرست میں ابھی تک غیر متعلقہ پتہ والے ووٹرز موجود ہیں

تو ایسے ووٹرز پر اعتراض کرنے کے لیے فارم نمبر 16 پرکر کے ڈسپلے سنٹر انچارج کو جمع کروائیں گے۔

اس مرحلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تعینات آفیسر نظر ثانی اپنے متعلقہ علاقوں میں داخل شدہ اندراج، اعتراضات اور کوائف کی درستگی کی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے تعینات تصدیقی عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں

اور اپنے پورے خاندان کے ووٹوں کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں ۔فوت شدہ ووٹرز کے ناموں کے اخراج کو یقینی بنائیں ۔

About The Author