دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی بدولت ڈیرہ غازی خان بنا قومی کھیلوں کا میزبان

تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈیرہ غازی خان

کپتان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا فوکس ہمیشہ سے کھیل رہا ہے اور اس کے نائب

کپتان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بھی پیچھے نہیں رہے

انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلی کا قلمدان سنبھالنے کے

بعد کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج کیلئے انقلابی

اقدامات کئے۔

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے ساتھ یونین کونسل سطح تک کھیلوں کے مقابلے کرائے۔جنوبی پنجاب میں

پہلی بار سکول اولمپیکس کا کامیابی سے انعقاد کرایا گیا۔پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کے

محروم علاقوں میں کھیل کے گراؤنڈ آباد کئے گئے۔

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو بحال کرایا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہر کھیل کے میدانوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔

جہاں تک ضلع ڈیرہ غازی خان کی بات ہے تو یہاں فلڈ لائٹس سپورٹس سٹیڈیم کو ہر لحاظ سے فعال کردیا گیا۔عالمی معیار کا ہاکی آسٹروٹرف گراؤنڈ ہرقسم کے مقابلوں کیلئے تیار ہے۔

تونسہ میں شاہ سلیمان سپورٹس سٹیڈیم،وہوا میں سپورٹس گراؤنڈ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے۔

تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی،فاضلہ کچھ اور پہاڑوں کے دامن میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کئے جارہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سیڈیرہ غازی خان میں پہلی مرتبہ قومی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں میر چاکر اعظم رند گیمز میں حصہ لے رہی ہیں ڈیرہ غازی خان کی میزبانی میں گیارہ روزہ میر چاکر اعظم رند گیمز کی گزشتہ روز سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی محمد لطیف پتافی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

میر چاکر اعظم رند گیمز 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی

اور مہمانوں کا قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور دیگر نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر مہمانوں اور منتظمین کو یادگاری شیلڈ ز بھی دی گئیں۔افتتاحی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر روائتی جھومر نے سماں باندھ دیا۔گیمز میں پاکستان ائیر فورس،واپڈا،نیوی، ایچ ای سی کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

جن میں ڈیرہ غازی خان کے انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی شامل ہے ہیں۔میر چاکر اعظم رند گیمز کے تحت ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں والی بال،دنگل اور دیگر مقابلے ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس لاہو رندیم قیصر، ڈویژنل سپورٹس آفیسرز عطا الرحمن، مقصود الحسن جاوید، رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالروف روفی، سیکرٹری فیڈریشن ایم ڈی جاوید، ایونٹ کے چیف آرگنائزر سردار احمد خان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے ضلعی سپورٹس آفیسرز ملک غلام مرتضی،

امتیاز بھٹی، محمد کلیم، محمد حفیظ، محمد عامر، پنجاب بھر سے کوچز، تحصیل سپورٹس آفیسرز، گرلزگائیڈ، طلباؤطالبات اور کھلاڑیوں نے شرکت کرکے قومی کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کیا۔
ایونٹ کے تحت 24 دسمبر تک ڈیرہ غازی خان میں والی بال،25 دسمبر کو ہ آسٹروٹرف گراؤنڈ میں ہاکی،27 سے 30 دسمبر تک تونسہ شریف میں شوٹنگ والی بال

اور 31 دسمبر کو تونسہ میں روائتی دنگل کے مقابلے ہوں گے۔افتتاحی تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا۔ روایتی جھومرشائقین نے بھی حصہ ڈالا

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ اور سردار جعفر خان بزدار نے والی بال ٹورنامنٹ کا بھی افتتاح کرتیں وئے کہا کہ

میر چاکر اعظم رند کی دھرتی پر بڑے سپورٹس میلے کا آغاز کر کے خوشی ہو رہی ہے،نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

جنوبی پنجاب میں میگا
ایونٹ کے انعقاد پر محسن ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب فواد ہاشم ربانی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں

جن کی وجہ سے یہ میلہ سجا ہے،والی با ل ٹورنامنٹ سے جنوبی پنجاب میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا

جنوبی پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کیلئے تاریخی دن ہے، میر چاکر اعظم رند کی دھرتی پر بڑے سپورٹس میلے کا آغاز کر کے خوشی ہو رہی ہے۔

میر چاکر اعظم رند گیمز کی شکل میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو سپورٹس کا بڑا ایونٹس دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ان گیمز میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔میرچاکر اعظم رند گیمز کا دوسرا ایونٹ قومی کھیل ہاکی کا ہے

قومی ہاکی ٹیم 25 دسمبر کو نئے ہاکی سٹیڈیم میں مقامی کھلاڑیوں کیساتھ میچ کھیلے گی، 31دسمبرکا دن جنوبی پنجاب کی تاریخ کا بڑا دن ہو گا،

تونسہ شریف میں ہونیوالے دنگل میں ملک کے مایہ ناز پہلوان شریک ہونگے،

ملکی تاریخ میں سپورٹس میں جتنے ترقیاتی کام موجودہ حکومت کرا رہی ہے پہلے نہیں ہو ئے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یہ تاریخی ایونٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔والی با ل ٹورنامنٹ سے جنوبی پنجاب میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،

تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈویژنل سپورٹس افسرڈی جی خان عطاء الرحمن، ڈویژنل سپورٹس افسر ملتان رانا ندیم انجم،ڈویژنل سپورٹس افسر بہاولپور مقصود الحسن،جنوبی پنجاب کی تینوں ڈویژنز کے ضلعی سپورٹس افسران اور تحصیل سپورٹس افسران بھی شریک تھے۔

والی بال ٹورنامنٹ کے پہلے روزایئرفورس کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کو 3-0سے ہرادیا، ایئر فورس کی ٹیم نے شاندار کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں قومی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے احسن اقدام کیا ہے

اس سے ڈیرہ غازی خان کا دنیا بھر میں مثبت امیج اجاگر ہوگا اور مقامی نوجوانوں میں کھیل کی طرف رغبت ملے گی۔

ڈیرہ غازی خان کو قومی کھلاڑیوں کی میزبانی کا بھی اعزاز ملا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے شہری،کھلاڑی اور سپورٹس تنظیمیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی مشکور نظر آرہی ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی ہدایت پر مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر بھرپور سکیورٹی،ریسکیو سمیت صفائی و ستھرائی کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل محسن نثار کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد،پاسٹرپرویز قمر،سینٹ انتھونی یونائیٹڈ چرچ کے کوآرڈینیٹر سلیم الیاس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر محسن نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

مسیحی افراد ہمارے بھائی ہیں،انہیں بھی ہماری طرح مکمل آزادی حاصل ہے،مذہبی تہوار کے موقع پر ضلعی انتظامیہ انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی،کرسمس پر لوکل گورنمنٹ،ریسکیو اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام محکمے ڈیوٹی انجام دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ

دین اسلام تمام مذاہب کے احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے،مسیحی برادری کے تہوار پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔اس موقع پر مسیحی برادری کے مخلتف مسائل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں حکومت پاکستان کے احساس راشن رعایت پروگرام پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کے سلسلہ میں

پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرو بیت المال،منیجر نیشنل بنک مین برانچ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو مستحق افراد کو آٹا،دالوں،گھی/کوکنگ آئل پر حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی کی تقسیم کے طریقہ کار کو یقینی بنائے گی۔

کمیٹی ہر یونین کونسل میں 20 کریانہ سٹورز بھی منتخب کرے گی جہاں پر حکومت پاکستان کی طرف سے سستا راشن دستیاب ہو گا

اس کے ساتھ کمیٹی کریانہ سٹور مالکان کی رجسٹریشن،سٹاک کی دستیابی،مستحقین کے شناختی کارڈز کی ویری فکیشن معاملات کے حل کو بھی یقینی بنائے گی۔اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزددار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی آفس میں نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر سعید احمد،مس علینہ نیوٹریشن آفیسر فوڈ ڈپارٹمنٹ

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایم ایس این سی پلاننگ بورڈ محمد عمران رمدانی،ڈاکٹر حمیرا تحصیل پاپولیشن ویلفیئر افیسر،نوشین زہرا ایم اینڈ ای افیسر اور ایل ایچ ویز نے شرکت کی۔ڈاکٹر سعید

احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے ہر فرد کیلئے ہمیں تمام تر لوازمات،معدنیات سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا

مس علینہ نے کہا کہ خوراک میں تمام تر لوازمات کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،محمد عمران رمدانی نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق لائیو سٹاک،زراعت،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ایجوکیشن اور فوڈ ڈپارٹمنٹ عوام میں بہتر خوراک بارے آگاہی فراہم کررہے ہیں

میل نیوٹریشن کی وجہ سے ہمیں سالانہ جے ڈی پی کا تین فیصد نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے،متواتر خوراک نہ ملنے سے ڈیرہ غازی خان میں.9 61فیصد بچے ایسے پیدا ہورہے ہیں جن کا وزن اڑھائی کلو سے کم ہوتا ہے

ہمیں بچے اور ماں کی خوراک پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ڈاکٹر حمیرا نے کہا کہ میل نیوٹریشن کے بارے میں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے

وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بچوں کی پیدائش میں وقفہ رکھا جائے تاکہ ماں بچہ صحت مند ہوں۔نوشین زہرا نے کہا کہ

محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز عوام میں متوازن خوراک،پری میچیور ڈلیوری اور ماں کے دودھ کی افادیت بارے اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں

ہمارے معاشرے کا ہر فرد صحت مند کمیونٹی کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرے۔بعد ازاں پری میچیور ڈلیوری بارے آگاہی کیلئے واک بھی نکالی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے تحت گھروں کے نزدیک عوامی مسائل سننے اور حل کیلئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور آر پی او محمد وقاص نذیر کے

ساتھ پنجاب بلوچستان کے سرحدی مقام فاضلہ کچھ میں کھلی کچہری لگائی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او محمد علی وسیم،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،کمانڈنٹ بلوچ لیوی و اے ایس پی میر روحیل خان

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس سونیا صدف،،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ،اے ایس پی تونسہ کائنات اظہر،اے ڈی آئی جی رانا جان محمد،وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران،قبائلی عمائدین اور دیگر موجود تھے۔

پہلی بار قبائلی فورس بلوچ لیوی کی کمانڈ پنجاب پولیس کے حوالے کی گئی اور پہلی مرتبہ اے آئی جی نے کوہ سلیمان کے علاقے فاضلہ کچھ میں کھلی کچہری لگاتے ہوئے

بلوچ لیوی فورس کی کارکردگی سمیت قبائلیوں کے مسائل سنے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے فاضلہ کچھ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پنجاب پولیس،بی ایم پی اور بلوچ لیوی فورس کا ایک ہی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے اور سب ملکر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ

قبائلی سسٹم نے امن برقرار رکھا ہوا ہے تاہم ملک کے خلاف سازش کرنے اور علاقہ میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو یہاں چھپنے کے خدشات کو دور کرنا ہوگا۔

اے آئی جی ظفر اقبال نے کہا کہ فورس علاقہ میں امن کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

پنجاب پولیس نے قربانیاں دیں اور شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان کے میٹرک پاس بچوں کی ملتان،لاہور اور دیگر شہروں میں تعلیم کیلئے جانے والے طالب علموں کو خصوصی سکالرشپ دیا جائیگا

جس کیلئے سی ایم فنڈ کی منظوری دے دی گئی ہے انہوں نے یہ بات کوہ سلیمان کے علاقے فاضلہ کچھ میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ قبائلی فورس بی ایم پی اور بلوچ لیوی کو ختم نہیں کیا جارہا تاہم قبائلی عمائدین یہاں جرائم پیشہ عناصر کو چھپنے نہ دیں علاقہ کو پرامن برقرار رکھنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلوچ لیوی اور بی ایم پی میں بھرتی جاری ہے اور امید ہے کہ 20 روز کے اندر تقررنامے جاری کردئیے جائیں گے۔

بین الصوبائی تونسہ فاضلہ کچھ روڈ 2006 سے تعطل کا شکار تھا تاہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

ڈبل شفٹ میں کام کرتے ہوئے دو بڑے پل ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے ٹی ایس ٹی شروع کردی جائے گی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بجلی کے تمام فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں تاہم میپکو کے پاس ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی قلت ہے،سامان کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ

کوہ سلیمان کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سولر پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مستقبل میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ سولر پر منتقل ہوں گے۔

کوہ سلیمان میں ضرورت کے مطابق 200 جدید نلکے لگائے جائیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے

پانچ ارب روپے کی لاگت سے کوہ سلیمان کی آبادیوں کو جوڑنے کیلئے 20 اہم روڈز بنائی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کو سروے کی ہدایت جاری کردی جائے بچوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر نئے سکول قائم کرنے کے ساتھ تعلیمی ادارے اپ گریڈ ہوں گے۔

تونسہ کے نزدیک جدید وٹرنری ریسرچ سنٹر تعمیر کیا جائیگا جس سے اعلی نسل کے مویشیوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

دیہی مرکز صحت فاضلہ کچھ کے توسیعی منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرائی جائے گی۔کوہ سلیمان میں زمینوں کی ملکیت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دس مواضعات میں بندوبست جاری ہے۔

کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے فاضلہ کچھ میں بھی نادرا سنٹر کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

کوہ سلیمان کے تحصیل کمپلیکس کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور تونسہ میں 400 کنال رقبہ پر یونیورسٹی بھی تعمیر ہوگی۔

اس موقع پر کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سنگھڑ پل تونسہ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر پل پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اور افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس سونیا صدف، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ،ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جواد کلیم اللہ اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگھڑ پل کی تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل پر خصوصی توجہ دی جائے اور اسکے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے

افسران سٹاف کے ہمراہ سائیٹ کا وزٹ کرتے رہیں،پل کی

تعمیر کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پل کی تعمیر اور مٹیریل کوالٹی پر بریف بھی کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں میر چاکر اعظم رند گیمز جاری ہیں گزشتہ روز والی بال کے مقابلو ں میں خیبر پختونخوا کی قومی ٹیم نے پنجاب کو شکست دے دی۔

سپورٹس جیمنزیم ڈیرہ غازی خان میں پہلے روز سمیش والی بال کا کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے کہا کہ

مقابلوں کے احسن انعقاد کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ 23دسمبر کو والی بال کے مقابلو ں کے سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے

اسی طرح 24دسمبر کو والی بال کے تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے مقابلے ہوں گے

جبکہ فائنل اسی دن دو بجے کھیلا جائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان اور دیگر افسران ہمراہ تھے

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کے معاملات مزید بہتر کرنے ہوں گے عملہ کو ڈیوٹی کا پابند کرنے کیلئے فیلڈ میں حاضری چیک کی جائے۔ہر سیکٹر میں کمیونٹی کی کمیٹیاں تشکیل کردی گئی ہیں

جنہیں صفائی کے معاملات میں مانیٹرنگ اور دیگر ذمہ داریاں سونپی جائیں گی انہوں نے صبح سویرے شہر کے گلی محلوں میں پیدل دورہ کرتے ہوئے صفائی چیک کی۔انہوں نے کہا ہے

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں موجود ملبہ اور عمارت میٹریل کی فہرست بنائے۔کارپوریشن کے ساتھ ملکر شاہراہوں اور چوکوں کو عمارتی میٹریل سے پاک کریں گے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ترغیب دی۔

کمشنر نے کہا کہ روش ترک نہ کرنے پر تجاوزات کا سامان اور عمارتی میٹریل ضبط کرلیا جائے۔

کارسرکار میں مداخلت پر مقدمات درج کرائے جائیں۔شہر ہم سب کا ہے،ملکر صفائی اور میونسپل سروسز بہتر بنائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

تونسہ سے بلوچستان بین الصوبائی بارتھی روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی 120 کلومیٹر روڈ کی تکمیل سے پنجاب اور چھپر بلوچستان کا 40 کلومیٹر سے

زائد کا فاصلہ کم ہوجائیگا۔منصوبہ پر دس ارب روپے سے زائد لاگت

آئے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز منصوبہ کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور دیگر ہمراہ تھے

ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز اور دیگر نے بریفنگ لی۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے چوکی والا چھپر براستہ بارتھی کشادہ روڈ کا کام بہتر اور تیز کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ یہ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔کوئٹہ جانے کیلئے فورٹ منرو،رکنی کی بجائے اسی روڈ پر سفر کو ترجیح ملے گی

روڈ کے کنارے معاشی سرگرمیوں کی صنعتیں لگیں

گی جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پنجاب کو ملانے والی دوسری بین الصوبائی شاہراہ بارتھی روڈ کی تعمیر خطے کی

تقدیر بدل دے گی۔ دوسری بین الصوبائی شاہراہ بارتھی روڈ کی تعمیر سے بلوچستان پنجاب سفر کرنے والے مسافروں قبائلی لوگوں کا سفر انتہائی آسان اور مختصر ہوگا۔

پہلے ٹریفک این ستر بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ سے گزرتی تھی۔ جس سے ٹریفک کو سخت مشکلات سامنا ہوتا ہے۔

اور سفر بھی دشوار اور ٹریفک کا بہاؤ زیادہ ہے۔ بلوچستان سے پنجاب چھپر بلوچستان سے بارتھی تونسہ چوکی والا تک بین الصوبائی شاہراہ بارتھی روڈ تعمیر ہوگا۔

بین الصوبائی شاہراہ بارتھی روڈ کی تعمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بارتھی میں تحصیل سطح کی ہسپتال کا توسیعی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا

جدید مشینری اور آلات کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا۔ہسپتال کو جلد فنکشنل کردیا جائیگا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

کمشنر کو محکمہ بلڈنگ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران نیبریف کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

کوہ سلیمان درمیان ٹی ایچ کیو لیول بارتھی ہسپتال وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بڑا تحفہ ہے۔

ہسپتال میں صحت کی مکمل سہولیات فراہم ہونگی۔ اب قبائلی لوگوں کو علاج کے لیے بھاری خرچ اخراجات کرکے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اب قبائلی کو علاج کی سہولیات انکی دہلیز پر میسر ہونگی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس میں پہلی مرتبہ نئے پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کو پوسٹ انچارج تعینات کر دیاگیا ہے.

آر او پٹرولنگ پولیس عامر محمود نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف اور ڈی آئی جی پٹرولنگ ریاض نذیر گارا نے ترقی کے

منتظرپنجاب بھر کے 85 ملازمین کوسنیارٹی کی بنیاد پر اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

میں ڈیرہ غازی خان ریجن کے 11 ملازمین کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی

ان میں ضلع راجن پور سے 4، ضلع مظفر گڑھ سے 3، ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع

لیہ سے2، 2 افسران کو ترقی ملی۔گزشتہ روز ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے ترقی پانے والے تمام افسران کو لاہور ہیڈکوارٹر بلا کر باقاعدہ نئے رینک لگائے اور مبارک باد دی

اور افسران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ انہوں نے ترقی حاصل کرنے والے افسران کو ایمانداری اور خلوص نیت سے ڈیوٹی سرانجام دینے اور پٹرولنگ پولیس کا مثبت

امیج عوام میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔تقریب میں شریک ایس پی ہما نصیب نے ریجن کے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ

اپنی ڈیوٹی خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر سرانجام دیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے آپ کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دیں

ڈیرہ غازی خان کے جن افسران کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی ان میں سید رضوان عزیز۔

ملک ناصر عباس۔ احسان اللہ قیصرانی۔طارق جمیل۔ سلیم اختر۔ جواد حسین۔ شہزاد غوری۔ نعیم لیاقت بھٹی۔ سید آصف اقبال۔خالد اقبال قریشی اور رائے ارشد جاوید شامل ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کی آرٹس کونسلوں کی طرح ڈی جی خان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کے کارپٹ کی تبدیلی اور تمام ہال میں جدید طرز کی نئی کرسیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ آرٹس کونسل میں نئے قالینوں اور کرسیوں کے لگنے کے بعد ڈی جی خان آرٹس کونسل کا فیملی ہال مزید خوبصورت ہو جائیگا

اور شہر کے لوگوں کو بہترین فیملی پروگرامز دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر

ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ

ڈی جی خان آرٹس کونسل میں شاعروں ‘ ادیبوں اور فنکاروں کیلئے خوبصورت کیفے ٹیریا کی تعمیر بھی بہت جلد شروع کردی جائیگی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کے مزارات رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں،وقت کا تقاضا ہے کہ

ہم اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنائیں اور اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں،انہوں نے یہ بات کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام وہ مقدس ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنی محنت و ریاضت سے اعلی و ارفع درجات حاصل کئے

ہم ان کی تعلیمات پر عمل کرکے بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

دین سے دور ہو کر ہمارے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں،ہمیں حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔

اس موقع پر شیخ امجد حسین کی دستار بندی بھی کی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی سی آئی اے سٹاف کے اہلکاروں سے خصوصی میٹنگ۔

ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا فری اور فوری انصاف کی فراہمی پر عمل کرتے ہوئے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے لانا ہمارا فرض ہے۔

آپ کو جو مشن سونپا گیا ہے اس کا مقصد صرف عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

قانون سب کے لیے برابر ہے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور اسے پورا کرنا ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھیں شہریوں کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ڈیوٹی ہے اور فرض کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

غریب اور مظلوم کو فری اور فوری انصاف کی فراہمی،کرپشن کا خاتمہ اور جان و مال کے ساتھ ساتھ سائلین کی عزت نفس کا تحفظ ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ آپ کو اس خصوصی مشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر کرائم کو ختم کرنا ہے موٹر سائیکل ڈکیتی اور چوری میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کا شہر کا وزٹ، دوران وزٹ موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تعینات حیدر سکواڈ کے اہلکاروں کو چیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تعینات کئے گئے اہلکاران کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے شہر کا وزٹ کر کے خود چیک کیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ موٹر سائیکل ڈکیت و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ڈکیتوں اور دیگر جرائم کرنے والے شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ضلع بھر میں مٶثر چیکنگ کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ رات گۓ تک پولیس کا موثر گشت جاری رہتا ہے تاکہ عوام الناس کو پرسکون ماحول میسر کیا جاۓ۔

حیدر سکواڈ کے موثر گشت اور چیکنگ کرنے کا مقصد عوام الناس کے جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لۓ بھر پور اقدامات عمل میں لاۓ گۓ ہیں اور شہر بھر میں لإ اینڈ آرڈر کی صورت حال پہلے سے بہتر کرتے ہوۓ پولیس جوانوں کا الرٹ کر دیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ضلع ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کا تھانہ صدرتونسہ شریف کا وزٹ

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی طرف سے کارکردگی کی انسپکشن اور پولیس جوانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے

اس سلسلے میں تھانہ صدرتونسہ شریف پہنچ گئےجنکے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان وقاص نذیر،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم،کمانڈ بلوچ لیوی میر روحل خان اور اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان صاحبہ بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر پولیس کے دستے نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کو سلامی دی۔تھانہ صدرتونسہ کی نئی بلڈنگ کا وزٹ کیا

اور تعمیراتی کام چیک کیے اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوا کہا کہ عوام الناس کو پہلے کی نسبت اب بہترین ماحول میسر ہوگا انشاء اللہ جلدہی تھانہ صدرتونسہ کاتعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا ۔ کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان نے تھانہ کی حوالات کا معائنہ کیا

اور حوالاتیوں کی گرفتاری کا چارٹ دیکھا انہوں نے تھانے کے کرائم ریکارڈ کی انسپکشن بھی کی۔

اپنے دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب نے تھانے کی صفائی کی صورتحال اور عوام کیلئے سہولیات کا اظہار اطمنان کیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ

تھانوں کو شہریوں کیلئے خوف کے بجائے تحفظ کی علامت بنانا میرا مشن ہے پولیس فورس کی تمام کامیابی کا انحصار تھانوں پر منحصر ہے۔پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جائے

عوامی دوست پولیس کو فروغ دیا جائےتھانوں میں عوام کو بیٹھنے اور سروسز فراہمی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔

مزید برآں ہدایت کی کہ نامکمل مینوئل رجسٹر اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو مقررہ معیاد کے اندرمکمل کریں۔

ملزمان پر تشدد،پولیس حراست میں ہلاکت اورغیر قانونی حراست پر سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کی جائے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی تھانہ صدرتونسہ کی انسپکشن، اے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان صاحبہ بھی ہمراہ تھی نامکمل مینوئل رجسٹر اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو مقررہ معیاد کے اندرمکمل کریں۔ڈی پی او

ملزمان پر تشدد،پولیس حراست میں ہلاکت اورغیر قانونی حراست پر سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ریڈ کے دوران جاری کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ملزمان پر تشدد،پولیس حراست میں ہلاکت اورغیر قانونی حراست پر سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کی جائے گی۔

نامکمل مینوئل رجسٹر اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو مقررہ معیاد کے اندرمکمل کریں۔ سابقہ انسپکشن کے دوران پائی جانے والی خامیاں جلد از جلد دور کی جائیں۔

ریڈ کے دوران جاری کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ایس ایچ او کو جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں.

آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا اور عملہ کو سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کروانے کی ہدایت کی۔

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ گدائی اور تھانہ سٹی ڈیرہ کی علیحدہ علیحدہ کاروائی

ڈکیتی شدہ رقم30 ہزار روپے برآمد اور جواءکھیلنے والا ملزم داو پر لگی رقم سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی نے بہترین کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی شدہ رقم 30 ہزار روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

جبکہ اسی طرح پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے جواء کھیلنے والا ملزم ذکا اللہ ولد ماشاءاللہ قوم شیخ قریشی سکنہ بلاک F کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے داو پر لگی رقم سمیت 1عدد موبائل فون، 1عدد رجسٹر، 4عدد کاپیاں اور 1عدد LED برآمد کر کے

تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان:

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر اور ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصراللہ رانجھا کی زیر نگرانی پولیس

تھانہ کوٹ چھٹہ کی 5 علیحدہ علیحدہ کاروائیاں،5 کس منشیات فروش گرفتار، 3026 گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے 5 علیحدہ علیحدہ بہترین کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 5 کس ملزمان(1) راشد ولد ہاشم(2) محمد ناصر ولد حاجی رمضان(3)

محمد سجاد ولد لعل خان (4) غلام شاکر ولد نادر بخش(5) ظفر عباس ولد غوث بخش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کل 3026 گرام چرس برآمد کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ عمران حمید کا کہنا تھا کہ

ہم ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی

سپرویژن کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author