ایشین چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست
دفاعی چمپئن فائنل میں دوڑ سے باہر ہوگئے ،،، جنوبی کوریا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی
ڈھاکہ میں جاری ایشین چمپئنز ٹرافی
میں پاکستان کی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی
کوریا کیخلاف سیمی فائنل میں شاندار کھیل کے باوجود قومی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا
پہلے ہاف میں کوریا کو تین کے مقابلے چار گول سے برتری حاصل تھی ،،، دوسرے ہاف کے
آغاز میں ہی پاکستان نے میچ برابر کردیا ،،، جس کے فوری بعد کوریا نے پنلٹی کارنر کے ذریعے ایک اور گول کردیا
میچ کے آخری کواٹر میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر گول کرکے میچ پانچ پانچ سے برابر کردیا
تاہم میچ کے آخری لمحات میں کوریا نے ایک اور گول کرکے فتح یقینی بنا لی
کوریا کے ڈریگ فلکر چینگ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول سکور کئے ،،، جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا
پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو گول ،عمر بھٹہ،افرازاور جنید منظور نے ایک،ایک گول سکور کیا
پاکستان آج ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گا
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی