دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن کے لئے17اضلاع میں پولنگ

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع کے ایک کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات  کے لئے 17اضلاع کی 65تحصیلوں میں پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی،
پہلےمرحلےمیں 17اضلاع میں عوامی نمائندےمنتخب ہوں گے
پشاور،کوہاٹ،نوشہرہ،چارسدہ،خیبر،مہمند،مردان،صوابی شامل
کرک،ہنگو،ڈی آئی خان،ٹانک،ہری پور،بونیر،بنوں،باجوڑ،لکی مروت شامل
17اضلاع کی 14 ہزار 754 نشستوں کیلئے 37ہزار727 امیدوار میدان میں
17اضلاع کے ایک کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں
تحصیل میئر سمیت چیئرمین کی نشستوں پر 664 امیدوار آمنے سامنے
جنرل کونسلرز کی 7146 نشستوں پر 19 ہزار282امیدواروں میں مقابلہ
خواتین کی 2382 نشستوں کیلئے 3905 امیدوارمدمقابل
کسان کی 2382 سیٹوں پر 7513 امیدوارمدمقابل
یوتھ کی 2382 نسشتوں کیلئے 6081 امیدوار میدان میں اترے ہیں
اقلیتی نشست پر 282 امیدواروں میں انتخابات ہو رہے ہیں
ڈی آئی خان میئر کے الیکشن ، اے این پی امیدوار کے قتل کی وجہ سے موخر کردیئے گئے
ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ ملتوی،الیکشن کمیشن
جہانگیرہ،پبی ،چارسدہ اورشبقدر میں پولنگ جاری
تنگی،خیبر،باڑا،جمرود،لنڈی کوتل،مہمنداور اپر مہمند میں پولنگ
لوئر مہمند،بائزئی،مردان،تخت بھائی،کاٹ لنگ اور رستم میں پولنگ
گڑھی کپورہ،صوابی،ٹوپی ،لاہور،رازڑ،کوہاٹ اور گمبٹ میں پولنگ
درہ آدم خیل،لاچی،کرک،بانڈہ داؤد شاہ اورکرک میں پولنگ جاری
تخت نصرتی،ہنگو،ٹل،بنوں،ڈو میل،وزیراور میریان میں پولنگ
ککی،لکی مروت،غزنی خیل،بیٹنی اور سرائے نورنگ بھی پولنگ
ڈی آئی خان،ڈیرہ اسماعیل خان،درابن،کلاچی اورپہاڑ پور میں بھی پولنگ
پرووا،درازندہ،ٹانک،جنڈولہ،ہری پور،غازی،خان پور اوربونیر میں پولنگ
ہری پور،بونیر،ڈگر،گاگرا،خدو خیل اورمنڈنڑ میں پولنگ جاری
باجوڑ،خاراورنواگئی میں ووٹنگ جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع کے ایک کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان اضلاع میں 5 تحصیل مئیر سمیت چئیرمین کی 66 نشستوں پر 689 امیدوار سامنے آئے ہیں، جنرل کونسلرز کی 7 ہزار 146 نشستوں پر 19 ہزار 282 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

خواتین کی 2 ہزار 382 نشستوں کے لئے 3 ہزار 905 امیدوار قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

اسی طرح کسان کی 2 ہزار 382 سیٹوں پر 7 ہزار 513 امیدوار اور یوتھ کی 2 ہزار 382 نسشتوں کے لئے 6 ہزار اکاسی امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

اقلیتی نشست پر 282 امیدواروں میں انتخاب ہوں گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17 اضلاع میں 9 ہزار 279 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

جن میں 3 ہزار 440 مرد ، 2 ہزار 979 خواتین جبکہ اٹھائیس سو ستر مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

About The Author