ملاوٹ مافیا کی سر کوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سر گرم عمل۔۔۔
آٹا چکی،سپر سٹور،ملک کولیکشن سنٹر،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،ڈرنک کارنرسمیت226فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ35ہزارروپے کے جرمانے عائد،55 لٹر دودھ،314 ساشے گٹکا تلف،157شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں 25 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کرتے ہوئے آئس کریم شاپ اور آٹا چکی کو 13 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےناقص انتظامات پر سپر سٹور،کریانہ سٹور،ملک شاپ اور ہوٹل کو 46 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں ملک کولیکشن سنٹر کو پانی ملے دودھ کی فروخت پر28 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو 13 ہزار روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے 314 ساشے گٹکا کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں 30 لٹر دودھ ملاوٹی تلف کرتے ہوئے ملک شاپ اور بیکری ہونٹ کو 16 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی بہاولنگر میں کریانہ سٹور اور ڈرنک کارنر کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں 400 کنال پر یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
ٹیوٹا سنٹر کو اپ گریڈ کرکے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دلایا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ یونیورسٹی اور ماڈل بازار کی مجوزہ جگہوں،تونسہ شہر میں صفائی،میونسپل سروسز کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے
تکمیل کیلئے ٹائم لائن دیں۔افسران کے اجلاس کی صدارت اور صوبائی سطح کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،متعلقہ افسران ہمراہ تھے
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تونسہ میں واٹر سپلائی،سیوریج
ٹف ٹائلز سکیم 31 دسمبر، بیوٹیفکیشن 15 جنوری، شہرکے داخلی و خارجی پوائنٹس اور کمال پارک کا منصوبہ 20 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیں۔
تونسہ یونیورسٹی کا پی سی ون اور ڈیزائن 31 دسمبر تک مکمل کرایا جائیگا،100 کنال پر زیر تعمیر ٹیوٹا کی م عمارت مکمل کرکے 31 جنوری تک کلاسز شروع کرائی جائیں گی۔28 کنال پر زیر تعمیر تونسہ ریسٹ ہاؤس مارچ،رود کوہی سنگھڑ پل اپریل اور مکمل منصوبہ جون تک مکمل کرایا جائیگا۔
زیر تعمیر سرکاری اداروں اور تونسہ شہر کو سیلاب سے محفوظ کرنے کا لالو دائرہ شاہ فلڈ بند مارچ تک مکمل کرایا جائیگا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس سٹیڈیم،تونسہ گلکی براستہ ساکڑ زیر تعمیر روڈ کا بھی دورہ کیا۔
پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کیلئے تیار کھانا کھا کر معیار چیک کیا اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید
ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ایس ایز جواد کلیم اللہ،شیخ اعجاز،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،شعیب احمد اور دیگر نے بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کو معائنہ کے دوران بتایا گیا کہ
ریسٹ ہاؤس تونسہ کی تعمیر پر چار کروڑ 70 لاکھ روپے،ٹیوٹا سنٹر پر 21 کروڑ 20 لاکھ روپے، رود کوہی سنگھڑ 1340 فٹ طویل پل اور چار کلومیٹر دورویہ روڈ کے منصوبہ پر 67 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
پناہ گاہ تونسہ میں 150 مرد اور پچاس خواتین خواتین کے قیام کے علاؤہ تین ٹائم کھانا دیا جاتا ہے،دوپہر میں شہر کے مستحق لوگوں کو بھی کھانا بٹھا کر دیا جاتا ہے۔
تونسہ شہر میں 45 لاکھ ٹف ٹائلز لگادی گئی ہے390 سولر اور 166 بجلی کی سٹریٹ لائٹس فنکشنل کرادی گئی ہیں۔
تونسہ گلکی روڈ 20 کلومیٹر روڈ کی بہتری اور توسیع پر 89 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اتوار 19 دسمبر کوساڑھے دس بجے دن تحصیل کوہ سلیمان کے
علاقے بارتھی میں کھلی کچہری لگائیں گے
اور قبائلیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے کے ساتھ موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کریں گے۔
کمشنر نے متعلقہ افسران کو بھی موقع پر موجود رہنے کا پابند کردیا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا اچانک معائنہ کیا۔
مریضوں کی عیادت کے ساتھ طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے آلات،مشینری اور دیگر سہولیات کے بارے بھی استفسار کیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نے بریفنگ دی۔کمشنر نے 100 سے 190 بیڈ کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا
اور بلڈنگز افسران سے بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کو دو گنا زیادہ اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
توسیعی منصوبہ 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ہسپتال انتظامیہ ضروری مشینری اور سامان کی خریداری فوری شروع کرے۔
سپیشلسٹ اور دیگر سٹاف کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کیا جائے۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ
ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر تین گروپس میں کام کیا جار ہے جس پر تقریبا 90 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں گرین ایریا کو محفوظ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
قانون پر عملدرآمد اور ایسے علاقوں میں کمرشل تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں قائمقام چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خورشید نصیر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چھ کیسز سماعت کئے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت مطلوبہ ضروریات پوری کرنے والے افراد کو ہی شہری حدود میں تعمیرات کی اجازت دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ
بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمارے شہروں پر دباؤ بڑھ رہا ہے،جدید تعمیراتی تقاضوں کو مدنظر رکھیں،مفاد عامہ کے عین مطابق سہولیات کو ممکن بنائیں
تمام محکموں کے افسران فیلڈ میں جائیں،موقع پر تمام امور کا جائزہ لیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق گرین ایریا کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے
اور ان پر کمرشل تعمیرات کی ہرگز اجازت نہ دی جائے،جن کیسز کے کوائف پورے نہیں ہیں انہیں اگلے اجلاس کیلئے زیرالتواء رکھیں جائیں۔
اجلاس میں دو کیسز کی منظوری دی گئی،دو کیسز کو گرین پالیسی کی خلاف ورزی پر ڈیفر اور دو کو مطلوبہ دستاویزات پوری کرکے اگلے اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر، پرنسپل غازی میڈیکل کالج، ریسکو1122فکس ایٹ ٹیم اور سول سوسائٹی نے غازی میڈیکل کالج میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ آلودگی کے خاتمے کے لیے درخت بہت ضروری ہیں.
بعد ازاں ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے شرکا کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا جس میں انہوں نے کہاکہ
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال او ر تیز رفتاری سے اجتناب کریں.
انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکتی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے تمام تھانہ جات کے محرران سے میٹنگ کی۔
*میٹنگ میں ضلع ہذا کے تمام تھانہ جات کے محرران نے شرکت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے محرران کو ہدایت کی کہ
تھانہ میںں موجود تمام رجسٹر ہائے کی بروقت تکمیل اور PFSA کے رجسٹر کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں جبکہ
مکمل فہرست PFSA جو نمونہ جات جو جمع کروائے گئےو رپورٹ ہائے موصولہ، رجسٹر پیروی مقدمات، ماہانہ ڈائریز کو تیار کرنے اور ان کی تکمیل کرنے کے بارے میں
خصوصی بریفنگ دی اور مزید کہا کہ
اگر کسی تفتیشی آفیسر کا تبادلہ ہو جائے تو اس تفتیشی آفیسر سے مثل ہائے نئے تعینات ہونے والے تفتیشی آفیسر کے حوالے کرنا محرران کہ ذمہ داری ہے تاکہ
زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جا سکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ
ڈیرہ غازیخان میں دانش سکول کے نزدیک نئے ایسوسی ایٹ بوائز کالج کے قیام سے خطہ کے لوگ بہترین انداز میں زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں گے.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے گزشتہ روز16کروڑ روپے لاگت کے ایسوسی ایٹ بوائز کالج کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا
جو ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گا. شیخ امجد حسین نے کہاکہ علاقہ میں تعلیم، صحت اور سوشل سروسز کے حوالے سے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی
خصوصا نئے کالج کے قیام سے حنیف خان پتافی نے علم دوستی کا حق ادا کر دیا ہے کیونکہ ڈیرہ غازیخان میں کافی عرصہ سے نئے کالج کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی.
شیخ امجد حسین نے کہاکہ محمد حنیف خان پتافی نے بہت قلیل عرصہ میں جس طرح ڈیرہ غازیخان کی پسماندگی کو دور کر کے اسے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے
اس کی مثال نہیں ملتی، محمد حنیف خان پتافی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے شہر کے بوائز اور گرلز سنٹرز آف ایکسی لینس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1اور گرلز سنٹرل ماڈل سکول کو فعال کرایا
جس سے ڈیرہ غازیخان شہر کے بچوں کو داخلوں میں آسانی ہوئی. شیخ امجد حسین نے کہاکہ عوامی خدمت عبادت میں شمار ہوتی جو براہ راست انسانیت کی فلاح سے وابستہ ہے
جمہوری دور میں عوامی خدمت کو نصب العین سمجھ کر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے محمد حنیف خان پتافی اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی بدولت محروم و پسماندہ علاقہ کو بڑے شہروں کے ہم پلہ لانے کے لئے سرگرم عمل ہیں
اور ترقیاتی منصوبے مکمل کرا کے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے لوگوں کے دل جیتے ہیں.
شیخ امجد حسین نے کہاکہ محمد حنیف خان پتافی نے ڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے ہر شعبہ میں منصوبے مکمل کرائے ہیں جن میں تعلیم و صحت کے علاوہ روڈز، پارکس اور دیگر میگا پراجیکٹس شامل ہیں.
علاوہ ازیں محمد حنیف خان پتافی ادارہ جات میں افسران او رملازمین کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے بھی مقبول او رہر دلعزیز ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وہوا میں 129 کلومیٹر طویل سات سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کی جائے گی اور73 کلومیٹر روڈز کی ٹی ایس ٹی مکمل کرلی گئی ہے۔
یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کو معائنہ کے موقع پر بریفنگ میں بتائی گئی۔
کمشنر نے تحصیل سطح کی ہسپتال وہوا کے توسیعی منصوبہ کا بھی معائنہ کیا28 سے 50 بیڈ تک ہسپتال کو توسیع دیتے ہوئے جدید سہولیات،ماہرین کی تعیناتی اور ان کی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔15 کروڑ روپے کے منصوبہ کو جون تک مکمل کیا جائیگا۔
کمشنر کو بتایا گیا کہ وہوا شہر کی رابطہ سڑکوں وہوا سٹی روڈ، کوتانی،کوٹ قیصرانی اور کاٹھ گڑھ تا وہوا،مٹھے والی تا انڈس ہائی وے اور چتر وٹہ اور کوہڑ تا پھگلہ روڈ کی تعمیر، توسیع اور بحالی کیلئے اپریل کی حتمی تاریخ دی گئی ہے۔
تمام روڈز کے مطلوبہ فنڈز فراہم کردئیے گئے ہیں۔واٹر سپلائی مٹھے والی اور وہوا کے منصوبہ پر سات کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں۔وہوا رود کوہی کے پانی کو استعمال میں لانے کیلئے 78 ہزار فٹ گنگ چینل تعمیر کیا جائیگا
جس پر تقریباًدو کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے کمشنر نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے،داد رسی کے بھی احکامات جاری کئے
کمشنر نے وہوا کے پارکس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاکمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر واٹر سپلائی کو سولر پر منتقل کیا جائیگا
جس سے وہوا شہر،ہسپتال اور کالج اور دیگر اداروں کو بلاتعطل میٹھے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی.
انہوں نے گرلز کالج وہوا کی رابطہ سڑک جلد تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے اور سپورٹس گراؤنڈ،فیملی پارک وہوا کا بھی معائنہ کیا.
کمشنر نے کہاکہ سرکاری فرائض میں عدم دلچسپی اور کوتاہی برتنے والوں کی ڈویژن میں کوئی گنجائش نہیں.
انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون