دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

آئی جی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈیرہ غازیخان پولیس نے گزشتہ 30 دنوں میں171 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔

گزشتہ 30 دنوں میں 30 لاکھ روپے، 2 عدد کار، 10 عدد موٹرسائیکل، 1 عدد ڈالہ، 2 عدد رکشہ، 2 عدد پیٹر انجن، 15 عدد بکریاں،3 عدد گائیں اور لاکھوں روپے کے دیگر سامان برآمد کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر نگرانی خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان پولیس نے گزشتہ 30 دنوں میں سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے

ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ اس دوران ڈیرہ غازیخان پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے شروع کی گئی

مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 171مجرمان اشتہاری گرفتارکئے

اس عرصہ کے دوران ڈیرہ غازیخان پولیس نے 30 لاکھ روپے برآمدگی کی مد میں

جبکہ 2 عدد کار،10عدد موٹرسائیکل، 2عدد رکشہ،1عدد موٹر ڈالہ،2عدد پیٹر انجن، 15عدد بکریاں، 3عدد گائیں اور لاکھوں روپے کے دیگر سامان کی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا۔

اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا

جن میں 4بندوق،51پسٹل،7کلاشنکوف،1 رپیٹر، 7دیگر اور 571گولیاں شامل ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 65 کلو گرام سے زیادہ چرس،5کلو گرام بھنگ، 1027لیٹر شراب ، 209 بوتل شراب اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مختلف تھانوں میں قمار بازی ایکٹ کے 8مقدمات درج رجسٹر کئے گئے

اور 50 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ریکوری کی مد میں 1 لاکھ 68 ہزار 80 روپے برآمد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کے دوران شہریوں کے سہولت کو مقدم رکھا جارہاہے تاکہ

عوام میں احساس تحفظ مزید اجاگر ہو اور وہ پولیس کو اپنا معاون و مددگار سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اشتہاریوں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پرجاری رہے گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس تھانہ جھوک اتراء کا وزٹ کیا.

دوران وزٹ تھانہ کی حوالات میں نصب کیمروں، اسلحہ کی خبر گیری اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا.

محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے آگاہ کیا۔

فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او نے SHO کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں اور انکے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آئیں۔

تھانہ کلچر میں تبدیلی لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، منشیات سمگلروں سے 17 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ ایک کالے

رنگ کی کار جس میں اسلم منشیات فروش خاتون سمیت منشیات سمگل کرنے کی نیت سے پل ڈاٹ کی طرف آ رہا ہے

جس پر ایس ایچ او تھانہ گدائی ندیم حیدر نے فوری ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے۔

دوران ناکہ بندی GLI کار نمبری AZM/302 کو روک کر چیک کیا تو چیکنگ کے نتیجے میں کار میں سے 17کلو چرس برآمد ہوئی

جسے ملزمان سمگلنگ کی غرض سے صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب لے کر آ رہے تھے۔

پولیس نے منشیات فروش ملزمان محمد اسلم ولد عبدالغفار قوم پٹھان سکنہ لورالائی

ملزمہ(م) اور ملزمہ(ص) کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے

کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے

ناپاک ارادوں کا ناکام بنایا جا رہا ہے

اور ڈی پی او محمد علی وسیم کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــضلع ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ایس پی میر روحل نے تھانہ کوٹ چھٹہ کا رات گئے سرپرائز وزٹ کیا

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی میر روحل نے تھانہ کوٹ چھٹہ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔تھانہ اور حوالات تھانہ کی صفائی ستھرائی و دیگر سہولیات کاجائزہ لیا

مزید برآں وہاں پر موجود اسلحہ کی صفائی ستھرائی چیک کی انہوں نے مزید کہا کہ سرکار مال کی حفاظت(خبر گیری) کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر تھانہ کے سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

تھانہ میں آنے والے سائلین ، مظلوم اور غریب لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ہر آنے والے سائل کو تھانہ میں بیٹھنے کے لیے کرسی پیش کرنے کے ساتھ ان کی فریاد کو سنتے ہوئے قانون کے مطابق

ہر طرح سے ان کی مدد کریں۔ مقدمات کی تفتیش ،پولیس ورکنگ اور تھانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کو بروقت آن لائن کریں

جبکہ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں

اور سختی سے ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائیں اور کرپشن کی ہرگز شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے

انہوں نے حیدر سکواڈ کو بھی چیک کیا اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

"ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری”

روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔

جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔

جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی

متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے نئے ایسوسی ایٹ بوائز کالج کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے دانش سکول کے نزدیک کالج کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا.16 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا

علاوہ ازیں مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور گائنی وارڈ میں بلڈ سیمپل کولیکشن سنٹر کا افتتاح کیا۔

انہوں نے گائنی وارڈ ، لیبر روم، ، پیڈز وارڈ، کرونا ویکسنیشن کاؤنٹر اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب نے بریفنگ دی.مشیر صحت نے مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا

مریضوں اور لواحقین سے ادویات اور سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں.مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان صوبہ کی بہترین ہسپتالوں میں شامل ہے۔مریضوں کو تمام سہولیات م دی جا رہی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سخی سرور کا دورہ کیا

اس دوران انہوں نے پولیو مہم کا جائزہ لیا،شہریوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے بارے معلومات لیں،انہوں نےدکانوں پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی پڑتال بھی کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تین دنوں کے دوران ہم نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے

بقیہ دن میں رہ جانیوالے اور مہمان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہمارے ورکرز مبارک باد کے مستحق ہیں،ان کی محنت رنگ لائی ہے

انہوں نے گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر قومی زمہ داری نبھائی ہے،سخی سرور دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نواحی بستیوں میں بھی گئے

جہاں انہوں نے رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے بارے میں معلومات بھی لیں،اس موقع پر شہریوں نے انہیں بتایا کہ

پولیو ورکرز ان کے پاس آئے اور انہوں نے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ہاتھوں پر نشانات اور

لوگوں کے گھروں پر پولیو ورکرز کی مارکنگ کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ذیشان جاوید نے پولیو ورکرز سے بھی بات چیت کی اور ان سے لوگوں کے تعاون بارے بھی دریافت کیا۔

سخی سرور دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید کے ہمراہ کریانہ دکانوں پر پرائس چیکنگ بھی کی

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا انتظامیہ کا کام ہے

ہم کسی کو مہنگی اشیاء فروخت نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فروخت کو یقینی بنائیں،ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں

انہوں نے کہا کہ زائد منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،اب ہر کوئی چھوٹا بڑا تاجر کنٹرول ریٹ پر روزمرہ کی اشیاء بیچنے کا پابند ہوگا

کسی کو من مانیوں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سخی سرور کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پولیو مہم کا جائزہ لیا،شہریوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے بارے معلومات لیں

انہوں نےدکانوں پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی پڑتال بھی کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تین دنوں کے دوران ہم نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے،

بقیہ دن میں رہ جانیوالے اور مہمان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ

ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہمارے ورکرز مبارک باد کے مستحق ہیں،ان کی محنت رنگ لائی ہے،
انہوں نے گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر قومی زمہ داری نبھائی ہے،سخی سرور دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نواحی بستیوں میں بھی گئے

جہاں انہوں نے رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے بارے میں معلومات بھی لیں،اس موقع پر شہریوں نے انہیں بتایا کہ

پولیو ورکرز ان کے پاس آئے اور انہوں نے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے ہیں،

ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ہاتھوں پر نشانات اور لوگوں کے گھروں پر پولیو ورکرز کی مارکنگ کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر ذیشان جاوید نے پولیو ورکرز سے بھی بات چیت کی اور ان سے لوگوں کے تعاون بارے بھی دریافت کیا۔

سخی سرور دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید کے ہمراہ کریانہ دکانوں پر پرائس چیکنگ بھی کی،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا انتظامیہ کا کام ہے،ہم کسی کو مہنگی اشیاء فروخت نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ

وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فروخت کو یقینی بنائیں،ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں

انہوں نے کہا کہ زائد منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

اب ہر کوئی چھوٹا بڑا تاجر کنٹرول ریٹ پر روزمرہ کی اشیاء بیچنے کا پابند ہوگا
کسی کو من مانیوں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں، فعال شہریوں پر مشتمل سیکٹر سطح کی چار کمیٹیاں بنائی جائیں گی

انچارجز کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے مثالی صفائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشینری کی جلد خریداری کی ہدایات جاری کردیں۔

کمشنر نے واسا کے قیام کیلئے دوبارہ سفارشات بھیجنے کے بھی احکامات جاری کیے انہوں نے شہر میں موجود عمارتی میٹریل اور ملبہ کی بھی فہرست طلب کرلی۔

کمشنر نے کہا کہ وہ خود بھی شہر کے گلی محلوں میں نکلیں گے،عوام سے صفائی اور میونسپل سروسز سے متعلق فیڈ بیک لیا جائیگا

اس لئے افسران دی گئی مہلت میں سنجیدگی سے کام کریں۔تمام300 ورکرز فیلڈ میں کام کرتے نظر آئیں۔کمشنر کو بتایا گیا کہ

ڈیرہ غازی خان شہر کو چار سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے اور روزانہ 250 میٹرک ٹن ویسٹ پیدا ہوتا ہے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے مزید تین ٹریکٹرز اور پانچ ڈمبر آئندہ ماہ پہنچیں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،کمپنی سیکرٹری محمد عباس ستار

سی ایف او محمد عمران کے علاؤہ معین احمد،فیصل اقبال، شہروز خان،محمد رحمان،توقیر عادل،خوشحال خان اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ قومی سطح کا بڑا سپورٹس ایونٹ 21 دسمبر سے ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے مطابق سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام گیارہ روزہ میر چاکر اعظم رند گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگی۔

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے پنجاب کابینہ کے اراکین، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان بھی شریک ہونگے

ٹرافی کی رونمائی اورعلاقائی ثقافت کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔ڈی ایس او عطاء الرحمن نے بتایا کہ

21سے 24دسمبر تک والی بال چیمپئن شپ ہوگی۔31 دسمبر تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں قومی کھلاڑیوں پر مشتمل آرمی، نیوی، ایئر فورس، واپڈا، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں والی بال مقابلوں میں حصہ لیں گی

اور پنجاب کے روایتی دنگل کے مقابلے بھی منعقد کرائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام

جنوبی پنجاب میں میر چاکر اعظم رند گیمز کے انعقاد کا مقصد جنوبی پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ مقامی ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج کا دورہ کیا،پودا لگانے کے ساتھ بورڈ آف گورنرز کے اراکین سے ملاقات کی۔ادارہ کی بحالی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا

کمشنرنے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو ویلفیئر ادارہ بنایا جائیگا جس کیلئے بورڈ آف گورنرز کے ساتھ ملکر کام کیا جائیگا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ادارہ کی بحالی کیلئے دو کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز دئیے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی عمارت کی بحالی کا کام

تیزی سے جاری ہے کمشنر نے ڈی پی ایس میں ملٹی پرپز ہال کیلئے سکیم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم،داخلہ کی شرح بڑھانے،ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول میں پودا بھی لگایاپرنسپل میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔

اس موقع پرایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،پروفیسر صادق

پروفیسر شاہینہ محبوب،کوثر سلیم اور بی او جی کے دیگر اراکین شریک تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او آفس کا دورہ کیا اور آر پی او وقاص نذیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

کمشنر نے آر پی او سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہوگی۔

انتظامیہ پولیس فورس کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔کمشنر نے لادی گینگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی پر آر پی او کو مبارکباد بھی دی۔

ریجنل پولیس آفیسر وقاص نذیر نے کہا کہ ریجن میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

تھانہ کلچر کی تبدیلی اور انصاف کی میرٹ پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے نئے ایسوسی ایٹ بوائز کالج کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے دانش سکول کے نزدیک کالج کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا16 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا

علاوہ ازیں مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور گائنی وارڈ میں بلڈ سیمپل کولیکشن سنٹر کا افتتاح کیا۔

انہوں نے گائنی وارڈ، لیبر روم،، پیڈز وارڈ، کرونا ویکسنیشن کاؤنٹر اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب نے بریفنگ دی.مشیر صحت نے مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا

مریضوں اور لواحقین سے ادویات اور سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں.مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان صوبہ کی بہترین ہسپتالوں میں شامل ہے جہاں مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سخی سرور کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پولیو مہم کا جائزہ لیا

شہریوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے بارے معلومات لیں،انہوں نے دکانوں پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی پڑتال بھی کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تین دنوں کے دوران ہم نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے

بقیہ دن میں رہ جانیوالے اور مہمان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ

ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہمارے ورکرز مبارک باد کے مستحق ہیں،ان کی محنت رنگ لائی ہے،انہوں نے
گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر قومی ذمہ داری نبھائی ہے،سخی سرور دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نواحی بستیوں میں بھی گئے

جہاں انہوں نے رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے بارے میں معلومات بھی لیں،اس موقع پر شہریوں نے انہیں بتایا کہ

پولیو ورکرز ان کے پاس آئے اور انہوں نے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ہاتھوں پر نشانات اور لوگوں کے گھروں پر پولیو ورکرز کی مارکنگ کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر ذیشان جاوید نے پولیو ورکرز سے بھی بات چیت کی اور ان سے لوگوں کے تعاون بارے بھی دریافت کیا۔سخی سرور دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید کے ہمراہ کریانہ دکانوں پر پرائس چیکنگ بھی کی،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا انتظامیہ کا کام ہے،ہم کسی کو مہنگی اشیاء فروخت نہیں کرنے دیں گے

انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فروخت کو یقینی بنائیں

ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں،انہوں نے کہا کہ زائد منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

اب ہر کوئی چھوٹا بڑا تاجر کنٹرول ریٹ پر روزمرہ کی اشیاء بیچنے کا پابند ہوگا،کسی کو من مانیوں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے.

مریضوں کے علاج معالجہ کے ساتھ، حفاظتی ٹیکوں، کورونا ویکسی نیشن اور علاقہ میں ڈینگی سرویلینس بھی کی گئی.

سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے دوران سپیشلسٹ ڈاکٹر ز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا انہوں نے بتایا کہ

گزشتہ روز یونین کونسل کھرڑ بزدار میں 176 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 28 لوگوں میں کرونا ویکسی نیشن کی گئی

اسی طرح مٹ چانڈیہ یونین کونسل مبارکی میں 130 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور سرتھوک یونین کونسل مبارکی میں 30 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

علاقے کے لوگوں نے سردار عثمان احمد خان بزدار کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم کا ٹارگٹ حاصل کر لیاگیا ہے.

مجموعی ٹارگٹ سات لاکھ تیس ہزار 453کے حصول کے ساتھ ساتھ سات لاکھ انسٹھ ہزار 778بچوں کو پانچ روزہ مہم میں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں

جبکہ کوریج کا مجموعی ٹارگٹ 105فیصد رہا ہے. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ پولیو مہم کے جائز ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈاکٹر احسن اعوان، ڈاکٹر رابعہ، لعل خان کھوسہ، ملک عطا اللہ اور ویڈیو لنک پر ڈپٹی ڈی ایچ اوز بھی موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ٹارگٹ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کریڈٹ ہیلتھ سٹاف کو جاتا ہے.

پولیو مہم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو تعریفی اسناد جاری کی جائیں گی

جس کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے. ذیشان جاوید نے کہاکہ پولیو مہم میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے آئندہ بھی ہم کوشش کریں گے

کہ بہتر سے بہتر حکمت عملی اپنا ئی جائے اور پیش آنے والے ایشوز کو موقع پر ہی حل کیاجائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کا نماز جمعہ کے دوران شہر کی مختلف مساجدکا وزٹ۔

دوران وزٹ تمام تر انتظامات کا جاٸزہ لیا اور سیکورٹی کو چیک کیا۔

سکیورٹی الرٹ کرتے ہوۓ شہریوں کیلئے پر امن ماحول کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ ہماری ہر کاوش عوام الناس کا تحفظ ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے نماز جمعہ پر نمازیوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی گئ۔

About The Author