دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف نے حکومت کے سامنے کئی سوالات رکھ دیے

پی ٹی آئی نے انچاس مہینوں میں اس کا انہتر فیصد لے لیا، کیا یہ تبدیلی ہے؟

شہباز شریف نے حکومت کے سامنے کئی سوالات رکھ دیے

کہتے ہیں اکہتر سال میں جو مجموعی قرض لیا گیا، پی ٹی آئی نے انچاس مہینوں میں اس کا انہتر فیصد لے لیا، کیا یہ تبدیلی ہے؟

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے،

جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں،، اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا ہے کہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو آج سے گیس بند کر دی ہے، کیا

یہ تبدیلی ہے؟ گھی ساڑھے چار سو روپے کلو مل رہا ہے، اسٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے،

پنجاب میں سیمنٹ کے لائسنس کھلے عام بیچے جا رہے ہیں، پاکستان دنیا میں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا

کیا یہ تبدیلی ہے؟ شہباز شریف کا کہنا ہے بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے،

تین سال میں بیس ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھا دیا گیا، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟

About The Author