مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوابدیدی فنڈز وقف کر دیئے

جہاں تک ممکن ہوامستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے۔عثمان بزدار

لاہور:

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوابدیدی فنڈز وقف کر دیئے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ،بون میرو اور دیگر امراض میں مبتلا6

مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے96 لاکھ44 ہزار روپے کے فنڈزجاری
منڈی بہاؤالدین کی رہائشی زاہدہ حماد کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے کے

فنڈزفراہم کردئیے گئے
بون میرو کے مرض میں مبتلا زاہدہ حماد آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہے

محلہ پیر عبدالرحمن لاہور کینٹ کے رہائشی عادل منیر کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 25 لاکھ 94 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا

لیو ر ٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا عادل منیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہے

ایبٹ روڈ سیالکوٹ کے رہائشی محمد شفیق کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

کینسر کے مرض میں مبتلا محمد شفیق کا علاج جناح ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے

بدر کالونی پتوکی ضلع قصور کے رہائشی قوت سماعت سے محروم احمد نبیل کے علاج

معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء
لاہور:Cochlear Implant کے مریض احمد نبیل کا علاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے

اعظم گاڈرن ملتان روڈ لاہور کے رہائشی قوت سماعت سے محروم محمد برہان کے علاج

معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء
لاہور:Cochlear Implant کے مریض محمد برہان کا علاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا

ہے
وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن لاہور کی رہائشی قوت سماعت سے محروم ام ہانی کے علاج معالجے

کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء
لاہور:Cochlear Implant

کی مریضہ ام ہانی کا علاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے
دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ایک عبادت ہے۔عثمان بزدار

جہاں تک ممکن ہوامستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے۔عثمان بزدار

جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوں گا۔عثمان بزدار

آئندہ بھی ایسے کام کریں گے جس سے دکھی انسانیت کا بھلا ہو۔عثمان بزدار

%d bloggers like this: