دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بدل رہا ہے کوہ سلیمان

تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی جی خان

فخر کوہ سلیمان سردار عثمان احمد خان بزدار نے آج سے تقریبا اڑھائی سال قبل جب ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالا تو انہوں نے صوبہ کے دیگر علاقوں کے

ساتھ جنوبی پنجاب اور وسائل سے محروم علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی اور یہی وجہ ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے قبائلی علاقے اب مین سٹریم میں داخل ہورہے ہیں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے قبائلی علاقوں کو کوہ سلیمان کا نام دیا

اور پہلی مرتبہ کوہ سلیمان میں ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے قبائلی علاقوں کو شام کیا گیا۔2017 کے سینس کے مطابق کوہ سلیمان کی آبادی 246660 نفوظ پر مشتمل ہے

جن میں ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ کی 212430 آبادی شامل ہے۔ضلع ڈیرہ غازی خان کا 52 فیصد رقبہ کوہ سلیمان پر مشتمل ہے تاہم آبادی بکھری ہوئی ہے۔

بلوچ روایت اور رسم و رواج کی وجہ سے ہر خاندان کی الگ بستی آباد ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے قبل حکمرانوں کی نظروں سے کوہ سلیمان اوجھل رہا اور یہاں کے مکینوں کو جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا

تاہم کوہ سلیمان کے سپوت سردار عثمان احمد خان بزدار نے وزیر اعلی پنجاب کا قلمدان سنبھالا تو اس

علاقہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے

اور پانچ سالہ ترقیاتی پیکج پر مرحلہ وار 57 ارب ایک کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جن میں پہاڑوں کو کاٹ کر کشادہ پختہ سڑکیں،رود کوہیوں پر پل اور دیگر تعمیراتی کام کیا جائیگا

اس سال کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کے ایس آئی پی کی باقاعدہ منظوری دے

ہے۔سڑکوں اور پلیوں کی تعمیر کیلئے تین ارب 88 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ سال 2021 کے ورک پلان میں سڑک اور پلیوں کی تعمیر کیلئے دس کروڑ روپے

کمیونیکشن ڈویلپمنٹ کیلئے 48 کروڑ روپے،پانی کے تالاب اور ذخائر کیلئے 43 کروڑ 40 لاکھ روپے،قبائلیوں کی فنی تعلیم اور تربیت کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت103 کلومیٹر طویل بارہ رابطہ پختہ سڑکوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے

اور مزید 26 کلومیٹر طویل دس سڑکوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈر کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔کے ایس آئی پی کے تحت سڑکوں کی 22 سکیموں پر دو ارب 14 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

جس کیلئے ابتدائی دس کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔

سڑکوں کی تکمیل کیلئے ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔کڑی سڑ،غازی ٹک،غرٹک،مین روڈ تا کورنجی پختہ سڑکوں کی تعمیر پرایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے فی سڑک خرچ ہوں گے۔

اسی طرح چلر تا جھنی پکٹ،نور غنی تا نل دف،مٹ چکران تاٹٹو مر پختہ سڑکوں کی تعمیر پر فی کس چار کروڑ 80 لاکھ روپے،فاضلہ روڈ تا سمیج روڈ پر آٹھ کروڑ 80 لاکھ روپے

تھل سر تا اک مار،منہی تا دلو،مین روڈ تا بستی دوست محمد،مین روڈ تا مٹ چانڈیہ،بستی سادات تا مین بغل چر روڈز کی تعمیر پر فی کس تین کروڑ 20 لاکھ روپے

زیرو پوائنٹ تا تاشہید روڈ کی تکمیل پر سات کروڑ 60 لاکھ روپے،مین روڈ تا تھلنگ بن سڑک کی تعمیر پر دس کروڑ 40 لاکھ روپے

لنگر سر تا بستی محمد اکبر روڈ کی تعمیر پر آٹھ کروڑ روپے،سورا تا ڈب گھوڑے ول فیز ون روڈ کی تعمیر پر دس کروڑ 90 لاکھ روپے

پھر سر تا نیلخ تھوخ روڈ کی تعمیر پر 17 کروڑ 80 لاکھ روپے،مین روڈ تا فاضلہ کچھ کشادہ سڑک کی تکمیل پر
40

کروڑ روپے،بیل بتر روڈ کے دوسرے حصہ کی تعمیر پر 48 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

کوہ سلیمان میں چھ عدد ٹکس کی تعمیر پر 25 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گےوزیر اعلی پنجاب

سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان کی ترقی کیلئے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری سکیموں کی جلد تکمیل کے ساتھ علاقہ کی ترقی کیلئے مزید تین روڈز سکیموں کی منظوری دے دی ہے

جن میں احمد بجرانی نور خان زنگلانی تا دین محمد زنگلانی روڈ کی تعمیر کیلئے سات کروڑ 80 لاکھ روپے،پختہ سڑک وڈیرہ ثناء اللہ بجرانی کیلئے ایک کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار روپے

اور کھر تا بستی حنیف روڈ کیلئے چھ کروڑ 15 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پہلے سے جاری سات منصوبوں پر ایک ارب دس کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

جس کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے اور آٹھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔

کے ایس ڈی اے کے جاری منصوبوں میں فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمپلیکس کی تعمیر پر سات کروڑ 71 لاکھ روپے،فورٹ منرو میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے سات کروڑ 16 لاکھ روپے

فورٹ منرو کے ماسٹر پلان کیلئے تین کروڑ دس لاکھ روپے،فورٹ منرو سے ملحقہ آبادیوں کو ملانے کیلئے 20 رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 43 کروڑ 86 لاکھ روپے،پارکس،ہارٹیکلچر اور سولر لائٹس کیلئے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے،این 70 فورٹ منرو براستہ لنگر خندسر روڈ کیلئے 28 کروڑ 86 لاکھ روپے اور کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے دس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ موسی خیل 36 کلومیٹر کشادہ روڈ تعمیر کیا جارہا ہے

کی تکمیل سے پنجاب کو کوہ سلیمان کے ذریعے خیبرپختونخوا سے ملایا جائیگا اسی طرح زین سے بلوچستان گیم چینجر منصوبہ کو وفاق کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرادیا گیا ہے۔

کوہ سلیمان کے مکینوں کو مین سٹریم میں لانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر نگرانی انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

صرف پنجاب بلکہ بلوچستان کے قبائلی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوکس کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے سرحدی علاقے رکنی میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیر کرنے جارہی ہے۔

کوہ سلیمان کے دل بارتھی میں آر ایچ سی ہسپتال کو تحصیل سطح کا ہسپتال بنانے کیلئے اپ گریڈیشن جاری ہے

تین منزلہ عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔تعمیراتی کام پر دو ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔

بارتھی میں اپنی نوعیت کا پہلا 780 کے وی کا سولر پینل گرد سٹیشن کی تعمیر جاری ہے جس پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔منصوبہ کی تکمیل پر بارتھی اور ملحقہ آبادی کے 500 سے زائد گھروں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے روشن کیا جائیگا۔

مکینوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات مل جائے گی اور یہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا بہت بڑا انقلابی اور عوامی فلاح کا اقدام ہے۔

بارتھی قبرستان کو ماڈل کا درجہ دے کر چار دیواری اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار راجنپور کے قبائلی علاقہ کے سیاحتی مقام ماڑی کی ڈویلپمنٹ کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔کوہ سلیمان کے مکینوں کو بھی مساوی سہولیات فراہم کی جائیں گ

ی کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چینلز بنا کر وسیع رقبہ کو۔سیراب کیا جائیگا جس سے پہاڑی علاقوں میں بھی زرعی انقلاب آئے گا۔

کوہ سلیمان میں درجہ حرارت قدرے کم رہتا ہے اس لئے پہاڑی علاقوں میں بے موسمی پھل،سبزیاں اور فصلیں کاشت ہوسکیں گے۔

باغات لہلائیں گے۔شعبہ زراعت نے بھی عملی اقدامات شروع کردئیے۔

کوہ سلیمان میں زراعت آفس قائم کردیا گیا۔سوڑا کے علاؤہ دیگر مقامات پر رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی جاری ہے ڈیرہ غازی خان اور راجنپور

اضلاع کے قبائلی علاقوں میں مزید چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر ہوں گے
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام ترقیاتی کام ہونے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے شکر گزار نظر آتے ہیں۔

پسماندہ علاقے بارتھی کی دھرتی کے قبائلیوں کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ڈیرہ غازی خان قبائلی علاقوں کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے دورے حکومت کی مختصر ترین ساڑھے تین سال کے وقت ڈیرہ غازی خان کوہ سلیمان سمیت دیگر علاقوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے دیکر ڈیرہ غازی خان قبائلی علاقوں سخی سرور فورٹ منرو سمیت شہروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قسمت ہی جگا دی ہے۔

پورے کوہ سلیمان میں ہسپتالوں پانی روڈ بجلی وغیرہ اور ڈی جی خان شہر کو تاریخ ساز ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں دیکر پسماندہ پسے ہوئے طبقات اور علاقوں کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کر دیا۔

ڈی جی خان کوہ سلیمان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار محمد جعفر خان بزدار نے بھی اپنے ڈی جی خان قبائلی علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی کہتیہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈی جی خان کوہ سلیمان سمیت دیگر علاقوں ایسے ترقیاتی منصوبوں دیئے اور مسائل حل کرکے

دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا کی مثال نہیں ملتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار محمد جعفر خان بزدار نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں کی ستر سالوں محرومیوں اور پسماندگی کو ختم کیا۔ ڈی جی خان قبائلی علاقوں سخی سرور فورٹ منرو سمیت دیگر علاقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی کوہ سلیمان کی تمام وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔۔

سردار عثمان بزدار نے غریب عام عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔۔

تمام پسماندہ علاقوں میں بجلی، پانی، روڈ ہسپتالوں، نادرا سنٹر، اراضی ریکارڈ سنٹر،پاسپورٹ آفس، بنک، سپورٹس گراؤنڈ سمیت دیگر بنیادی سہولیات انکی دہلیز تک فراہم کردی گئی ہیں۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر نیا پنجاب نیا ڈی جی خان

بن چکا ہوگا۔

کوہ سلیمان کے مکینوں کو پانی، بجلی، صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے مقامی اراکین اسمبلی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،

چیئرمین پنجاب لینڈر یکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک ترقیاتی فنڈز سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر خرچ کر رہے ہیں. کوہ سلیمان کے تعلیمی اور صحت مراکز کو اپ گریڈ کرنے کے

ساتھ جیپ ایبل ٹریکس کی تعمیر، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، سولر پینلز کی فراہمی، ویٹرنری ڈسپنسریز کا قیام اور موبائل ڈسپنسریوں کے ذریعے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں.

کوہ سلیمان کے دشوار گزار پہاڑی راستوں کو عبور کرنے کیلئے ریسکیو 1122کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کی گئی.

مختلف مقامات پر ریسکیو سٹیشنز تعمیر کیے جارہے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید اور ان کی ڈویلپمنٹ ٹیم ڈائریکٹر عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل کوہ سلیمان پروجیکٹ کی جلد تکمیل اور کوالٹی ورک کو فوکس کررہے ہیں۔کمشنر ذیشان جاوید نہ صرف باقاعدگی سے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں بلکہ وہ خود فیلڈ میں ٹیم کو لے کر چلتے ہیں تاکہ

موقع پر مفاد عامہ کو سکیموں کو چیک کرکے خامیوں اور رکاوٹوں کو دور کرسکیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے تمام محکموں کے ایس ایز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کی نگرانی

کرتے ہوئے فیلڈ میں زیادہ وقت گزاریں کیونکہ دفاتر میں بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کو درست طریقے سے مانیٹر نہیں کیا جاسکتا۔

طرح ڈویژنل اور ضلعی ٹیم کمٹمنٹ کے ساتھ کام کررہی ہیں اس سے قوی امید پیدا ہوگئی ہے

بیشتر ترقیاتی منصوبے رواں مالی سال کے دوران تکمیل کق۔پہنچ جائیں گے

اور قبائلی عوام ترقیاتی منصوبوں سے بہتر طور پر استفادہ کریں گے۔
…………………………………

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کیلئے تقریبآ 58 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

کے ایس آئی پرجیکٹ علاقہ کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا

کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے

پہاڑوں کو کاٹ کر کوہ سلیمان سے پنجاب کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے ملایا جائیگا

بارتھی میں 780 کے وی سولر پینل گرد سٹیشن کی تعمیر جاری،

سولر گرڈ سٹیشن سے500 سے زائد گھروں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے روشن کیا جائیگا

بارتھی میں تین منزلہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر دو ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید کی زیر قیادت ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

جس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان،ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔

کے اختتام پر کرپشن فری پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔کمشنر ذیشان جاوید نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کریشن کے خلاف ملکر جہاد کرنا ہے۔اپنے دفتر اور گھر سے آغاز کرکے ملک کو کرپشن فری بنانا ہے۔بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ملازمین دیانتداری اور محنت سے

کام کرنے کا عہد کریں،کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام دفاتر میں ”نوکرپشن”کے نعرہ کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔کمشنر،ڈپٹی کمشنر سمیت تمام دفاتر میں عوامی

شکایات سیل فعال کردئیے گئے ہیں۔مالی بدعنوانی کرنے والوں کو سزائیں دینے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔کرپشن میں ملوث افسران اور ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا جائیگا

کمشنرنے کہا کہ آج کی ریلی کا مقصد عوام کو آگاہی دینا ہے۔حکومت کی ہدایت پر کریشن کی روک تھام کیلئے ضلع میں 26 نومبر سے پندرہ روزہ آگاہی مہم شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی انتظامیہ کا دست و بازو بنے اور دفاتر میں موجود بدعنون عناصرکو بے نقاب کرے۔

بدعنوانی سماجی ظلم اور معاشرتی برائی ہے۔کرپشن مستحق کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

ڈویژن میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے۔واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،سیف الرحمان، اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد،محسن نثار

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،سی ڈی او محمد ربنواز،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بلال مصطفی،سماجی تنظیموں میں کمیونٹی ایمپاورمنٹ فرنٹ کے صدر ریاض جاذب کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان نے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کے ٹارگٹ کے حصول میں صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ

حکومت پنجاب کی قائم کردہ سکول ہیلتھ ایپ پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزرز نے ٹارگٹ سے زائد بچوں کی تعلیمی اداروں میں سکریننگ کرکے صوبہ کے

تمام 35 اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے نومبر میں 6660 کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا

اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر نے 7668 بچوں کی سکریننگ مکمل کی۔

سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ صوبہ میں پہلی پوزیشن ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے اعزاز ہے اور یہ ٹیم ورک سے ممکن ہواہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے خدمت مہم اور دیگر حکومت کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر چوبارہ،کروڑ لعل عیسن،علی پور اور روجھان کے اسسٹنٹ کمشنرز سے ناراضگی

اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرکے آئندہ اجلاس تک کارکردگی بہتر کرنے کی وارننگ دے دی۔

ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں پرائس کنٹرول،چینی،کھاد اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی،کورونا ویکسی نیشن

انسداد ڈینگی اور سموگ مہم سے متعلق ہفتہ وار ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنرنے متعلقہ معاملات پر ڈپٹی کمشنرز سے بریفنگ لی۔کمشنر نے چوبارہ،کروڑ،علی پور

اور روجھان کے اسسٹنٹ کمشنرز کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے

آئندہ اجلاس میں بہتر کارکردگی دکھانے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت کے اہداف میں پچاس فیصد سے کم

کارکردگی کے حامل اسسٹنٹ کمشنرز سے وضاحت طلب کی جائیں۔چاروں اضلاع میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

سرکاری نرخ پر کھاد،چینی اور دیگر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا جائے۔

چاروں اضلاع میں کورونا کی ریڈ مہم کے دوسرے فیز کو بھی مانیٹر کیا جائے۔خدمت مہم میں مسائل حل کرتے ہوئے عوامی اعتماد حاصل کیا جائے۔

کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ افسران سروسز بہتر کرکے عوام کے منفی فیڈ بیک کی شرح کم کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے

لیہ،راجنپور اور مظفرگڑھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودنے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور فورٹ منرو کا دورہ کیا

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤ سنگ کو جاری منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی واسا ناصر اقبال، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈی جی پی ایچ ڈی جی خان بھی موجود تھے.

سیکرٹری ہاوسنگ نے کہاکہ ملتان: فورٹ منرو میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ

سیوریج اور صاف پانی کے منصوبے شفاف انداز سے مکمل کریں گے

سیکرٹری نے کہاکہ: ف

ورٹ منرو جنوبی پنجاب کا خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ سیاحت کیلئے اس علاقے کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

فون 0662551648حافظ وقارصلاح الدین

معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں تیز۔۔۔

اکواسپرنگ اور نیچرل مصطفائی واٹر پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند،
20لٹرکوکنگ آئل،26کلو کریم،25لٹر ایکسپائرڈ بوتلیں اور 25لٹر مضر صحت دودھ تلف،،

ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،گورنمنٹ پرائیویٹ سکول کالجز کی کینٹین سمیت246فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر 1لاکھ13ہزارروپے کے جرمانے عائد،185شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 9دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پرکے بلاک گھنٹہ گھر چوک ڈی جی خان میں

اکوا واٹر اور نیچرل مصطفائی واٹرپلانٹ پر کارروائی کرتے ہوئےواٹر فلٹریشن پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی۔ٹیسٹ کے دوران پانی میں آرسینک کی مقدار زیادہ پائی گئی۔

پانی میں مضر صحت اور ممنوعہ کیمیکلز کا استعمال بھی کیا گیا۔معیار بہتر بنانے تک واٹر پلانٹس کو پروڈکشن سے روک دیا گیا۔

معروف برینڈ کے نام پر جعلی لیبلنگ بھی کی جارہی تھی۔دونوں واٹر پلانٹس کے پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کیا گیااور 17 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

غیر معیاری خوراک کی ترسیل ہرحد تک روکیں گے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرکریانہ سٹور،ہوٹل اور بیکری کو23ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورپرغیر معیاری اشیاء پائے جانے پر4 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں بیکری،ڈیپارٹمنٹل سٹور اور گورنمنٹ وپرائیویٹ سکول،کالجز کی کینٹین کی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر21ہزار روپے جرمانہ

اور20لٹرکوکنگ آئل،26کلوکریم اور 25لٹرمضر صحت بوتلیں بھی تلف کردی گئیں۔ بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے

فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں بیکریز کو غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے10کلو مضر صحت کھویا تلف کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں ملک شاپ کو ناقص انتظامات پر 7ہزار روپے جرمانہ اور کریانہ سٹور پر 1درجن خراب انڈوں کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ملک شاپ،بیکریزکی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔

اور 25لٹردودھ بھی مضر صحت ہونے پر تلف کردیا گیا۔صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کر طرف سے پیغام ۔

انسداد بد عنوانی کےلئے مثبت کردار ادا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مہذب معاشرے بد عنوانی سے پاک ہوتے ہیں،بد عنوانی معاشرے کو تباہ کر دیتی ہے۔

ہمیں اپنے امیج کو بہتر بنانے کے لئے اپنی صفوں میں سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہو گا۔

پولیس افسران کو محنت، دیانت اور خدمت کو اپنا نصب العین بنانا ہو گا۔

پولیس میں کسی بھی بد عنوان اور کرپٹ فرد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شہری کسی پولیس ملازم کو کرپشن میں ملوث دیکھیں تو فوراً 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر اطلاع دیں۔

متعلقہ افسر یا اہلکار کےخلاف انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

”آپ کے تحفظ کی ضامن ڈیرہ غازیخان پولیس“

عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لۓ عوام الناس سے خلوص نیت سے

ملنا اور ان میں یہ احساس پیدا کرنا کہ پولیس ہی آپ کی محافظ ہے۔

اسی بھر پور جذبہ سے سرشار ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم ڈی پی او آفس میں آنے

والی بزرگ سائلہ کے لئے اپنے آفس سے باہر آ کر مسائل سننے کے بعد انہیں اس بات کا

احساس دلایا کہ ہم آپ کی پولیس ہیں۔

About The Author