وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی
نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
بدعنوانی ایک سماجی ظلم اور بہت بڑی معاشرتی برائی ہے، کرپشن کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے
تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے,,
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ماضی میں وسائل لوٹنے والے بااثر مافیا پر پہلی بار ہاتھ ڈالا، ماضی میں ہونے والی بے
حساب کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا
مگرمچھوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا، اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے جس سے ادارے میں بے پناہ بہتری آئی ہے، ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ
کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے,
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ