دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے افسران کو ساتھ لیکر شہر کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔مویشی نظر آنے پر سخت برہمی اظہار کرتے ہوئے

مویشی ضبط اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔عمارتی ملبہ اور میٹریل شاہراہوں اور چوکوں پر رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایات

جاری کی گئیں۔کمشنر نے کہا کہ کسی بھی مقصد کیلئے شہر میں مویشی نہیں رکھے جاسکتے۔

گوبر اور دیگر ویسٹ سے صفائی اور سیوریج کی بندش کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔کسی بھی صورت شہر میں مویشی برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

کمشنر ذیشان جاوید نے شہر کے معائنہ کے دوران زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان سے خود این او سی طلب کئے۔منظوری نہ دکھانے پر ایک گھنٹے کی مہلت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ مہلت کے باوجود کارپوریشن سے منظور نقشے اور این او سی فراہم نہ ہونے پر عمارتیں سر بمہر کردی جائیں گی

مالکان کے خلاف مقدمات ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر عمارتیں منہدم کرائی جائیں گی۔کمشنر ذیشان جاوید نے شہر کے چوک اور شاہراہوں پر عمارتیں میٹریل رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کئے

انہوں نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چاروں سیکٹر انچارج کو وضاحت کیلئے آفس طلب کرلیا۔کمشنر ذیشان جاوید کی شہریوں سے بھی

ملاقاتیں کیں۔ صفائی، سیوریج اور دیگر سروسز سے متعلق معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے کہا کہ

وہ متعلقہ افسران کو ساتھ لیکر شہر کے کم سے کم چار بلاک کا روزانہ وزٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات ہرگز برداشت نہیں ہوں گے۔میونسپل سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہوگی۔

عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے فیلڈ فورس کو متحرک کیا جائیگا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر کو چار سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے

اور شہر 65 بلاک پر محیط ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و سی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل میمن،

قائمقام سی او کارپوریشن شہزاد نصیر اور دیگر افسران ہمراہ تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ووٹ کے قومی دن کی مناسبت سے آگاہی سیشن اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان امتیاز احمد کے علاوہ محمد ذوالفقار،چیف ایگزیکٹو آفیسر العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی،غازی یونیورسٹی سے سمیرا بانو اور

دیگر نے اظہار خیال کیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے کہا کہ الیکشن کمشن نے ووٹ کے اندارج،درستگی کیلئے گھر گھر مہم شروع کی ہوئی ہے،عوام ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے الیکشن کمشن کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ہی جمہوری نظام کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکتا ہے قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے مقامی سکول میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوامی سطح پر ووٹ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔

محمد ذوالفقار حیدر اور سید سجاد حسین نقوی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاؤہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ووٹر ڈے منانے کا

مقصدعوام میں حق رائے دہی کو استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیداکرنا ہے شرکاء کاکہنا تھاکہ عوام میں ووٹ بارے آگاہی کیلئے تمام مکاتب فکر کا کر دار انتہائی ضروری ہے

اور ایسے تمام افراد جن کا ووٹ ابھی تک درج نہیں ہوا، انکو اپنا ووٹ درج کرانا چاہیے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازی خان کی زیر نگرانی دارالامان میں حقوق نسواں کے تحفظ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے

آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار،قائمقام سپرنٹنڈنٹ دارالامان و منیجر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا

انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ،پرنسپل پاک مکتب سکول عطیہ جلبانی اور دیگر نے جاری 16 روزہ مہم کے حوالے آگاہی دی۔اس موقع پر دارالامان میں مقیم خواتین

اور بچے موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہے

حقوق کیلئے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ حقوق اور دفاع کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی ہو۔ذکاء الدین،ثریا مجید رانا اور دیگر نے کہا کہ 16 روزہ آگاہی سیشن کا مقصد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان اعظم کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے ادارہ کی عمارت کی تزئین وآرائش و بحالی کیلئے دو کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے

جس سے عمارت کو جاذب نظر اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا. بورڈ آف گورنرز اور والدین کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے سکول و کالج کی تعلیمی ساکھ بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

انہوں نے یہ بات اپنے سکول میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ

ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے طلبہ نے بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیو ں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے.

انہوں نے کہاکہ یوم والدین کی تقریب کا مقصد بچوں کی تعلیمی پوزیشن، خامیوں اور دیگر امور سے متعلق آگاہی دینے کے ساتھ بہتری کیلئے تجاویز لینا ہے.

تقریب میں والدین کے مابین رسہ کشی اوردیگر صحت مندانہ مقابلوں کا انعقاد کیاگیا. بچوں نے پی ٹی شو، ٹیبلوز، جھومر

ثقافتی فینسی ڈریس شو سمیت دیگر رنگار رنگ پروگرام پیش کیے. سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسز عدیلہ کھوسہ اور عائشہ ظفر نے انجام دیئے.

سربراہ ادارہ نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کے ساتھ اساتذہ کی کارکردگی کو بھی سراہا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈی جی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے تحفظ کےلیے دن رات کوشاں۔۔۔

کے بلاک گھنٹہ گھر چوک ڈی جی خان میں اکوا واٹر اور نیچرل مصطفائی واٹرپلانٹ پر کارروائی

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند۔۔۔

ٹیسٹ کے دوران پانی میں آرسینک کی مقدار زیادہ پائی گئی۔ رفاقت علی نسوآنہ

پانی میں مضر صحت اور ممنوعہ کیمیکلز کا استعمال بھی کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

معیار بہتر بنانے تک واٹر پلانٹس کو پروڈکشن سے روک دیا گیا۔ رفاقت علی نسوآنہ

معروف برینڈ کے نام پر جعلی لیبلنگ بھی کی جارہی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دونوں واٹر پلانٹس کے پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کیا گیا رفاقت علی نسوآنہ

غیر معیاری خوراک کی ترسیل ہرحد تک روکیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت مند عوام،صحت مند پنجاب کی ضمانت ہے۔رفاقت علی نسوآنہ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ٹریننگ کرنے والے 54 PQR(رضاکاران) کو پاسنگ آوٹ کر دیا گیا۔

دوران پاسنگ آوٹ PQR میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے قومی رضاکاران کے ساتھ خطاب کیا اور دوران خطاب کہا کہ

تمام رضاکاران کو پاس آوٹ ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں کیونکہ آپ تمام رضاکاران پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں

اور آپ تمام رضاکاران کو پولیس تھانوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں پر آپ تمام اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خلوص نیت سے سر انجام دیں گے

جرائم کے خاتمے میں پولیس کی معاونت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی بالا دستی قائم معاون رہیں گے

جو ذمہ داری آپ کو دی جائے گی انہیں احسن طریقے سے نبھائیں گے

آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ تمام رضاکاران کے ساتھ میں علیحدہ سے میٹنگ بھی کروں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

"ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری”

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔

جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔

جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے کھلی کچہری میں آنے والے

تمام ساٸیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی

متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

About The Author