نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ تیار ۔۔۔

ملک شاپ،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ، کریانہ سٹور،سپر سٹور سمیت127فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر 64ہزارروپے کے جرمانے عائد،99شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان6دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان اور

بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق

ڈی جی خان ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

ڈی جی خان میں ناقص انتظامات پر بیکری یونٹ کو 7ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح جعلسازوں کے خلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے آپریشن کرتے ہوئے مظفرگڑھ میں کریانہ سٹورز،پولٹری شاپس سمیت مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ لیہ میں بیکری،کریانہ سٹور اور سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو 13 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں بیکری یونٹ اور کریانہ سٹورکو 7 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں ہوٹل کو غیر معیاری خوراک استعمال کرنے پر5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں بھی ملک شاپ میں صفائی کے انتہائی انتظامات پائے جانے پر4ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری خوراک اور ناقص انتظامات پر8ہزارروپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔

صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے رات گئے مراکز صحت کے اچانک دورے کئے اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد ہمراہ تھے۔ کمشنرنے مانہ احمدانی،کوٹ چھٹہ،معموری اور دیگر ہسپتالوں کے رات گئے اچانک معائنے کئے

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔معائنہ کے دوران دیہی مرکز صحت مانہ احمدانی کا بیشتر سٹاف اور تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں ڈاکٹر اور دیگر غیر حاضر پائے گئے

جن کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔کمشنر ذیشان جاوید نے بی ایچ یو معماری کے بھی معاملات دیکھے۔

انہوں نے ہسپتالوں کے معائنہ کے دوران ادویات کی موجودگی،کولڈ چین،صفائی،ریکارڈ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

سٹاف سے معلومات بھی لی گئیں۔کمشنرنے کہا کہ مراکز صحت کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری یقینی بنائیں۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی میں نکھار لانے اور

ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے 16 سے 40 سال تک کے خواہشمند افراد سے 31 دسمبر تک مخصوص فارم پر رجسٹریشن طلب کرلی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ اور ضلع راجن پور کے سرکاری،پرائیویٹ سکول،کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاؤہ شہری بھی چھ کیٹیگریز موسیقی،فائن آرٹس،تخلیقی ادب،دستکاری

علاقائی رقص اور تھیٹر کے مقابلوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔علاقائی رقص کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقابلے ضلع، ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر ہونگے۔ ہر کیٹیگری میں ضلع،ڈویژنل اور صوبائی سطح پر پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات اور تمام شرکت کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔

سلیم قیصر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر آزمانے کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔رجسٹریشن فارم متعلقہ ضلع کے انفارمیشن آفس

ڈی جی خان آرٹس کونسل اور ڈی جی خان آرٹس کونسل کے فیس بک اکاؤنٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اپنے ادارے کے توسط سے رجسٹریشن کرائینگے۔

رجسٹریشن فارم کے ساتھ قومی شناختی کارڈ یا فارم ب کی کاپی لگانا ضروری ہے۔ مزید معلومات کیلئے ٹیلی فون نمبرز 03017453206، 03467326979،03008986249 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دانش سکول ڈیرہ غازی خان میں تعلیمی سیشن 2022 کیلئے داخلہ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پرنسپل شبنم حسیب نے کہا ہے طلباء اور طالبات کے داخلے 26 دسمبر کی صبح نو بجے تک وصول کئے جائیں گے

اور 26 دسمبر کو بارہ بجے دن ادارہ میں بچوں کا تحریری ٹیسٹ ہوگا جس میں کامیاب ہونے والے کے انٹرویو اور پھر میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔

پرنسپل شبنم حسیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے قبائلی علاقوں کے بچوں کیلئے 13 سیٹیں مختص کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اوپن میرٹ کیلئے سیلف فنانس پر ڈے سکالرز اور اقامتی داخلے بھی ہوں گے۔ڈے سکالر کیلئے 2000 روپے اور سیلف فنانس کی

مخصوص دس فیصد کوٹہ پر داخلہ کی فیس 16500 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔لڑکوں کیلئے 31 مارچ 2022 تک عمر دس سے بارہ سال اور لڑکیوں کیلئے عمر کی

حد دس سے 13 سال مقرر کی گئی۔شبنم حسیب نے کہا کہ داخلہ فارم ادارہ سے حاصل کرنے کے ساتھ ادارہ کی ویب سائٹ www.daanishschool.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

مزید معلومات کیلئے ادارہ کے فون نمبرز

0642474913،0642474919،0642474956

پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے ڈیرہ غازیخان کاد ورہ کیا اور دیہی مرکز صحت سرور والی میں ایمرجنسی بلاک میں ضر وری سٹاف کی تعیناتی، سامان اور مشینری نصب کر کے اپنی نگرانی میں فعال کرادیا.

عمارت کی تزئین وآرائش 30دسمبر تک مکمل کرنے، بقیہ چار دیواری کی تعمیر کیلئے سکیم تیار کر کے بھجوانے کی ہدایات جاری کر دیں.

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعتیق الرحمن، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرغفور لغاری اوردیگر موجود تھے.

سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا. کورونا کاونٹر ا وردیگر شعبے فعال تھے.

انہوں نے ادویات کی مدت معیاد اور دیگر معاملات بھی دیکھے. سیکرٹری ہیلتھ نے سی ای او ہیلتھ اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ

ہسپتال کی حدود میں لانز بہتر، ہارٹیکلچر میں خوبصور ت پودے اور پھولوں کا اضافہ کیاجائے.

انہوں نے کہاکہ ضلع کے تمام مراکز صحت میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم ہونی چاہئیں.

مراکز صحت میں کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ریڈ مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں فرائض میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.

ڈاکٹر ز اور سٹاف حاضری کو یقینی بنائیں مراکز صحت کے اچانک معائنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

صارف عدالت ڈیرہ غازیخان نے مالکان کو کالونی میں پلاٹ کا قبضہ، مطلوبہ سہولیات فراہم نہ کرنے اورصاف کو ذہنی کوفت دینے پر 926000 روپے ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے.

رجسٹرار کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازیخان سید مخدوم حسین نے بتایاکہ مدعی محمد اعظم نے صادق حسین بلوچ وغیرہ سے ان کی کالونی ایوب سٹی بالمقابل الغازی ٹریکٹرفیکٹری سخی سرور روڈ پر تین مرلہ کمرشل پلاٹ خریدا جس کی مالیت چھ لاکھ چالیس ہزار روپے تھی.

کالونی مالکان نے کالونی میں ٹیلیفون، کشادہ سڑکیں، فوری قبضہ، بجلی، سیوریج، فو ری رجسٹری، میٹھا پانی، مکمل چار دیواری، گرین بیلٹ، سکیورٹی وغیرہ دینے کا وعدہ کیا.

پلاٹ نہ دینے اور دوسرے پلاٹ کیلئے مزید 236000 اضافی وصول کرنے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہ دیاگیا

اور کالونی میں مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں. کالونی کو رجسٹرڈبھی نہیں کرایا گیا. کنزیومر کورٹ نے مالکان کو طلب کیا

مگر وہ سماعت میں شریک نہیں ہوئے جس پر فاضل جج جلیل احمد نے یکطرفہ سماعت کرتے ہوئے مدعی کے حق میں اصل رقم 876000اور ذہنی کوفت کا معاوضہ

پچاس ہزار روپے سمیت مجموعی طو رپر نو لاکھ چھبیس ہزار روپے صادق بلوچ، قیصر عباس اور ربنواز کے خلاف ڈگری کر دیا.

یہ بات ادارہ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد بخت نصر نے ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازی خان میں

ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار میں شرکت کی۔ڈی ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

طلباء سموگ سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کے پیغام کو عام لوگوں تک پہچائیں،انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ

سموگ کے دوران ماسک اور عینک کا استعمال ضرور کیا جائے

موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنا جائے،اوور سپیڈ سے اجتناب اور ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔

اس موقع پر سموگ کے اثرات سے بچاؤ بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

About The Author